کسی نے ایک صاحب سے پوچھا، "آپ نے زندگی بھر شادی کیوں نہیں کی" 😧 انہوں نے بتايا- یہ میری جوانی کی بات ہے ، میں ایک شادی میں گیا ہوا تھا، وہاں نادانستہ میرا پاؤں میرے پاس کھڑی لڑکی کی چادر پر پڑگیا وہ سانپ کی طرح سسکاری مار کر ایک دم پلٹي اور شیر کی طرح دهاڑی "بلڈی ہیل ، اندھے ہو کیا؟" میں گڑبڑا کر معافی مانگنے لگا😥😥😥 پھر اس کی نظر میرے چہرے پر پڑی 😍 وہ بہت ہی پیارے دھیمے لہجے میں بولی "اوہ معاف كيجے گا، میں نے سمجھا میرے شوہر ہیں" 😁😁 جناب اس دن کے بعد سے آج تک میرا شادی کرنے کا حوصلہ نہ ہوا😄😄😄😄😁😁😁
اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد پائلٹ مسافروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہمارے ساتھ ہوائی سفر کے لئے بہت بہت شکریہ اچانک پائلٹ چیخنا شروع کر دیا جب کہ آن وہ اسپیکر تھا OMG OMG OMG جل گیا جل گیا پائلٹ کی اس آواز سے ایک نہایت ہی خوفناک گہری خاموشی چھا گئی تبھی پائلٹ کو اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے تو وہ پھر سے مسافروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے میں اس سانحہ کے لئے معذرت خواہ ہوں غلطی سے میری گود میں گرم گرم کافی گر گئی تھی آپ میری پینٹ دیکھ سکتے ہیں تبھی ایک مسافر کی آواز آئی #یہاں_آکر_تو_ہماری_پینٹ_دیکھ
گاؤں کی ایکــــــــ عورت نے تیز-رفتار سے آتی ہوئی بس کو ہاتھ دکھا کر روکا ڈرائیور نے بس روک کر پوچھا کہاں جانا ہے؟ عورت بولی جانا کہیں نہیں ہے بچہ رو رہا ہےذرا پوں پوں بجا دو😒😒😳🙄😉
..... دو گدھے......😜 ایک انگریز سیاح جنوبی فرانس میں بلند پہاڑی پہ چڑھ رہا تھا کہ راستے میں اسے ایک سبزی فروش ملا جو گاڑی میں جتے ہوئے گدھے کو ہانک رہا تھا۔۔۔ مگر گدھا بہ مشکل قدم اٹھارہا تھا ، سیاح نے ایک ہاتھ سے گاڑی کو دھکیلنا شروع کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس طرح سیاح کی مدد سے گد ھا گاڑی پہاڑی کے اوپر پہنچ گئی ۔۔۔ سبزی فروش نے سیاح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا۔۔ میں جناب کا بہت ممنون ہوں ۔ دراصل صرف ایک گدھے کی مدد سے یہاں تک پہنچنا ممکن نہ تھا...! 😂😂😂😂
چند روز قبل شاپنگ مال میں اچانک ایک عورت کو دیکھا تو ٹھٹھک سا گیا۔ ارے یہ تو شازیہ ہے جو کالج میں میرے ساتھ پڑھتی تھی۔ مجھ سے زیادہ عمر کی لگ رہی تھی۔ بالوں میں سفیدی آ گئی تھی اور آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے نمایاں تھے۔ میں نے سلام کیا اور پوچھا " آپ محترمہ شازیہ ہیں؟" اس نے چونک کر میری طرف دیکھا اور حیرت سے بولی "جی، آپ کون؟" میں نے ماضی یاد دلاتے ہوئے عرض کیا " آپ کو یاد نہیں لیکن آپ سینٹ جوزف کالج میں میرے کلاس میں ہوتی تھیں" " اوہ اچھا" اس بوڑھی اور بدتمیز عورت نے مسرت آمیز حیرت سے پوچھا۔ " آپ ہمیں کیا پڑھاتے تھے سر؟"
مشتاق احمد یوسفی ( تین مرغے ) ایک دن موسلا دھار بارش ہورہی تھی۔ مشتاق احمد یوسفی تھکے ماندے بارش میں شرابور گھر پہنچے تو دیکھا کہ تین مرغے ان کے پلنگ پر باجماعت اذان دے رہے ہیں۔ سفید چادر پر جا بجا پنجوں کے تازہ نشان تھے، جہاں جہاں جگہ خالی رہ گئی تھی، وہاں سفید دھبے نہایت بدنما معلوم ہورہے تھے۔ یوسفی صاحب نے بیگم سے ذرا درشتی سے سوال کیا: ’’آخر یہ گلا پھاڑ پھاڑ کے کیوں چیخ رہے ہیں۔‘‘ بولیں: ’’آپ تو خواہ مخواہ الرجک ہوگئے ہیں۔ یہ بے چارے چونچ کھولیں تو آپ سمجھتے ہیں کہ مجھے چڑا رہے ہیں۔‘‘ یوسفی صاحب کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، بولے: ’’بس ہوچکا، آئو آج دو ٹوک فیصلہ ہوجائے، اب گھر میں یا تو یہ رہیں گے یا میں......‘‘ بیگم کی آنکھوں میں سچ مچ آنسو بھر آئے، ہراساں ہوکر کہنے لگیں: ’’اتنی تیز بارش میں آپ کہاں جائیں گے۔‘‘
استاد نے سکھ سے کہا تمہارا بیٹا فیل ہے یہ دیکھو اس کی رزلٹ شیٹ ۔😒 ریاضی 19 تاریخ 21 انگلش 20 سائنس 19 کمپیوٹر 18 ٹوٹل 97 سردار بولا ”ٹوٹل وچ تے کمال کر دتا سوں ۔اس سبجکٹ دا استاد کیڑا اے “🙄😹😹
وہ دونوں انٹرنیٹ پر ایک دوسرے کو اپنی تصویرں شئیر کیا کرتے تھے۔ ایک دوسرے کو پسند کیا اور شادی کر لی۔ شادی والے دن پہلی دفعہ دونوں نے اک دوسرے کو قریب سے دیکھا۔ اور پھر دونوں دیر تک ایک دوسرے کے" کیمرے"کی تعریفیں کرتے رھے۔🙈😳😁😜