#Must_Read
ایک آدمی گاؤں کے چوہدری صاحب کے پاس گیا اور بولا، "چوہدری صاحب! میں نے ایک مرغی چوری کی ہے۔۔۔!" چوہدری صاحب غصے سے بولے، "یہ بہت بُری حرکت ہے، اس جُرم میں تمہیں جیل بھی ہو سکتی ہے۔۔۔!"
وہ آدمی بولا، "جناب! اگر وہ مرغی میں آپکو دے دوں تو۔۔۔؟"۔ چوہدری صاحب بولے، "ہرگز نہیں، وہ مرغی جس کی ہے اُسے ہی دو!"
وہ آدمی بولا، "حضور! اگر میں نے مرغی کے مالک کو آفر بھی کی ہو اور اُس نے لینے سے انکار کر دیا ہو تو، پھر ٹھیک ہے۔۔؟"۔ چوہدری صاحب بولے، "ہاں، پھر وہ مرغی تمہارے لیے ٹھیک ہے۔۔۔!"
اِس مختصر مکالمے کے بعد چوہدری صاحب گھر گئے تو پتہ چلا کہ اپنی ہی ایک مرغی غائب تھی۔۔۔!" 😂🤭🤭😆😆😆😆😂😂😂😂👌👌✌️
کبھی کبھار ہنس بھی لیا کریں
😜شوہر بہت بیمار تھا بیوی اسےچیک اپ کے لئے ڈاکٹر کے پاس لے گئی
ڈاکٹر نے شوہرکا چیک اپ کرنے اور حال احوال لینے کے بعد ان محترمہ کو الگ بلا کر ان سے کہا:
آپ انہیں اچھا سا ناشتہ دیا کیجیے، ہنس کے بات کیا کیجیے، انہیں کوئی ٹینشن مت دیں، نئے کپڑوں، جیولری کی فرمائش مت کیجیے، ٹی وی کم دیکھیں،لڑائی جھگڑا نہ کریں انشاءاللہ آپ کے شوہر ایک ماہ میں ٹھیک ہو جائیں گے
واپسی پر شوہر نے پوچھا: ڈاکٹر صاحب نے کیا کہا
بیوی: ڈاکٹر نے کہا ہےکہ بچنے کی کوئی امید نہیں ہے ۔ مریض لا علاج ہے…
ایک شرابی نے F.M ریڈیو پر فون کیا۔
شرابی: مجھے مال روڈ سے ایک پرس ملا ھے۔
جس میں 10000 کیش 'ایک آئی فون' ایک کریڈٹ کارڈ اور کسی کرن انصاری نام کی لڑکی کا آئی ڈی کارڈ ھے۔
ریڈیو مین: واہ آپ کس قدر ایماندار آدمی ہیں مطلب آپ یہ پرس واپس کرنا چاہتے ھیں؟؟؟
شرابی: نہیں میں چاھتا ھوں کرن انصاری کے لیئے کوئی درد بھرا گانا ھو جائے۔۔۔😂😂😂
ایک عورت اپنی پڑوسن کو بتا رہی تھی
تجھے معلوم ہے، 20 سال تک میری کوئی
اولاد نہیں ہوئی
پڑوسن (حیرانگی سے): پھر تو نے کیا کیا؟
عورت: پھر میں 21 سال کی ہوئی تو میرے
پاپا نے میری شادی کردی، پھر جا کے منّا ہوا
پڑوسن کھڑے کھڑے بیہوش ہوگئی 😲
Just chill😁
ایک بہن نے پوچھا کہ ہمیں اللہ نے طلاق دینے کا
حق کیوں نہیں دیا تو میری پیاری بہنو!!
سوشل میڈیا نے آپ کو بلاک کا آپشن دیا ہے نا آپ اس آپشن سے صبح صبح شام دبا کر مردوں کو بلاک کر رہی ہیں اگر آپ کے پاس طلاق دینے کا آپشن ہوتا تو دنیا کے سارے مرد رنڈوے پھر رہے ہوتے🙏😛😛
لڑکیاں کاکروچ اور چوہے کی مونچھیں دیکھ کر ڈرتی ہیں اور
لڑکے، لڑکی کی مونچھ دیکھ کر ڈر جاتے ہیں
😁😁😁
قدرت نے مرد کو طاقت_________!!!!
اور عورت کو زبان دے کر حساب برابر کردیا۔
😂
اگر چینی مہنگی ہو گٸ ہے تو جانو مانو کی انگلی ڈبو کر چاۓ میٹھی کر لو۔
ویسے بھی آنلاٸن بیغرتیاں کرتے رہتے ہو😜😜
سائنسی زبان میں "پیراسائیٹ" اس جاندار کو کہتے ہیں
جو آپ کا خون چوسے اور آپ کے پاس بھی رہے
ہمارے ہاں ایسے جاندار کو
رشتےدار کہتے ہیں 😜
شوہرسےبیوی شدید جھگڑا کر رہی تھی. شوہر نے تنگ آ کر ساس کو smsکیا"آپ کی پروڈکٹ، میری رکوائرمنٹ کے مطابق نہیں ہے🤔.اس کی پرفارمنس صحیح نہیں ہے. میں اسے لوٹا رہا ہوں.اور تبدیلی کا مطالبہ کر رہا ہوں.
اسمارٹ ساس نے جواب دیا."وارنٹی ختم ہو گئ ہے🙈.ری پلیس منٹ یا ری فنڈ کی کوئ پالیسی نہیں ہے. پلیز! پروڈکٹ کی پرفارمنس کو بہتر کرنے کے لئے روزانہ بالوں سے پکڑ کر دھلائی کریں🕺 اور ویسے بھی کمپنی اب نیا سامان نہیں بنا رہی. شکریہ.😃🤣🤣🤣
ملک کے طول و عرض میں موجود دکھی آتماؤں سے گزارش ہے کہ ہنسنے کھیلنے کے مواقع خود ہی تلاش کرتے رہا کریں، لوگوں نے آپ کو ہنسانے کیلئے، آ کر گدگدیاں نہیں کرنی... شکریہ
ایک صاحب موت سے بہت ڈرتے تھے۔ یہاں تک کہ گھر میں اس لفظ کا استعمال بالکل بند تھا اگر محلے میں کوئی مَر جاتا تو کہتے ، پیدا ہو گیا ہے۔
ایک روز گھر میں مہمان آیا۔ ابھی مہمان اور میزبان کے درمیان باتیں ہورہی تھیں کہ گھریلو ملازم روتا ہوا آیا۔۔۔ مالک نے رونے کی وجہ پوچھی تو وہ نوکر کہنے لگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ "میرا باپ پیدا ہوگیا ہے۔"
مہمان نے حیران ہوکر پوچھا۔۔۔۔ "اور تمھاری ماں؟
"
نوکر نے روتے ہوئے جواب دیا۔۔۔۔ "وہ تو دو سال پہلے پیدا ہو گئی تھی۔"
مہمان نے آنکھیں پھاڑتے ہوئے پوچھا۔۔۔ "پھر تم کب پیدا ہوئے؟"
نوکر نے کہا۔۔۔ "اگر یہی حال رہا تو میں بھی ایک دن پیدا ہو جاؤں گا۔
😄😄😄
ایک مرتبہ کابل کے شاہی دربار میں نئے بادشاہ سے کسی نے درخواست کی کہ اسے ایسی توپ بنانے کی اجازت دی جائے جس کا گولہ سیدھا ہندوستان جا کر پورے دہلی شہر اور مضافات کو تباہ کردے۔
بادشاہ سلامت نے خوشی سے اجازت کے ساتھ خرچہ بھی دے دیا۔
اس بندے بڑی محنت سے توپ تیار کرلی تو بادشاہ سلامت سے درخواست کی کہ اب اسے دہلی پر داغنا چاہیے۔
بادشاہ اور وزراء سمیت بہت سے لوگ جمع ہو گئے۔ بلاسٹ ہوا تو وہ توپ خود ہی اڑ گئی۔ ہر طرف دھول مٹی اڑنے لگی۔ تباہی سے چیخیں سنائی دینے لگی۔
بادشاہ نے گھبراہٹ کے عالم میں توپچی سے پوچھا کہ یہ کیا ہوا؟
توپچی نے فخریہ انداز میں سینہ تان کر کہا جہاں پناہ! جب یہاں پر اتنی تباہی ہوئی ہے تو دہلی کا کیا حال ہوا ہو گا 😜
وہ گھر سے نکلی بس سٹاپ پر بہت رش تھا دیکھ کر گھبرا گئی میری باری کب ائے گی؟ مگر دو منٹ بعد بس ا گئی
مرد تھوڑے پیچھے ہو گے "باجی اپ اگے ا جائیں"
بس میں گئی تو ادمی سے ادمی ٹکرا رہا تھا گھٹن میں کیسے سفر کرتی؟
ساتھ والی سیٹ سے مرد اٹھا باجی اپ میری سیٹ پر بیٹھ جائیں
دفتر پہنچی تو وہاں بھی رش تھا مگر بوڑھے کلرک نے اسے بلا لیا اور کسی مرد نے اعتراض بھی نہیں کیا کہ میری باری پہلے ہے،
بوڑھے کلرک نے بیٹی کہہ کر مخاطب کیا اور کام کر دیا،
واپسی گھر کے قریب والے تنور سے روٹی لینے چلی گئئی لائن میں لگے مرد پیچھے ہو گے
"باجی اپ پہلے لے لیں"
گھر پہنچی تو شوہر صاحب جاب سے ا چکے تھے فوراً شربت لائے ٹھنڈا میٹھا شربت پی کر جان میں جان ائی
تو اپنا موبائل پکڑا اور فیسبک پر لکھا
" ۔ مرد بھیڑا ہوتا ہے"😂😂😒
قل شریف والی دیگیں‘‘
ایک قناعت پسند بیوی نے اپنے شوہر سے کہا۔
کہ اگر میں مرگئی تو تم کتنے دن بعد دوسری شادی کروگے؟
شوہر نے جواب دیا:۔
تم ایک قناعت پسند، سمجھدار عورت ہو، اب تم ہی بتائو اس مہنگائی کے دور میں گھڑی گھڑی کون شادی کا خرچہ کرے گا
! ساری زندگی تم سے قناعت سیکھی ہے،
اس لیے میری تو یہی کوشش ہوگی کہ تمہارے قل شریف والی دیگوں میں میرا ولیمہ بھی نمٹ جائے۔.
بیوی: کل سے آپ کہاں غائب ہیں..؟
شوہر: گھبراؤ مت؛ میں اللہ سے ڈرتا ہوں؛ کبھی حرام کام نہیں کروں گا.
بیوی: مجھے یہ ڈر نہیں ہے کہ آپ کوئی حرام کام کریں گے... مجھے یہ خوف ھے کہ کہیں حلال کام نہ کر بیٹھیں۔
😂😂😂
ڈاکٹر نے بیوی کا چیک اپ کیا اور بولا "آپ کی شوگر تو خطرناک حد تک بڑھی ہوئی ہے" ۔۔ واپسی پر ڈرائیو کرتے شوہر نے بیوی سے کہا " بیگم! مان گئے تم کو تم میں زبردست سیلف کنٹرول ہے" ۔۔۔ بیگم خوشی سے چہک کر بولی "وہ کیسے ؟ " ۔۔۔ شوہر نے جواب دیا "تمہارے جسم میں اتنی شوگر ہے مگر مجال ہے وہ زبان تک ذرا بھی آئی ہو"
نوٹ:یہ سنے کے بعد بیوی کا سیلف کنٹرول رہا کہ نہیں پتہ نہیں ہے
ایکــــــــ دکاندار اپنے گاہک کی شادی میں گیا
کھانا کھایا لفافہ دیا اور چلا آیا
اگلے دن گاہک کو لفافہ کھولنے پر روپیہ کی جگہ ایکــــــــ حساب کی پرچی ملی
لکھا تھا
پچھلا بقایا 1845
شادی کے... 500 کاٹ کے
باقی بچا... 1345
ایک سردار جی کی اپنی بیوی سے لڑائی ہو گئی
توں توں، میں میں اتنی بڑھ گئی کہ سردار جی نے ہاتھ جوڑ کر کہا "بس کر بس کر میری ماں"
اب بیوی کو ماں کہہ دیا تو مذہبی معاملہ آ گیا، دونوں اپنے گرو جی کے پاس گئے، تو گرو جی نے بڑی کتابیں پھرول کے ان کو بتایا کہ اب تم دونوں کو
چالیس دن تک چار سو لوگوں کو کھانا کھلانا پڑے گا، پھر ہی تم دونوں کا میاں بیوی والا رشتہ بحال ہو سکتا ہے
بس جی ! بہت خرچہ ہوا، اور سردار جی نے گھر کی ایک ایک چیز بیچ کر چالیس دن کا چار سو لوگوں کا کھانا پورا کیا، اکتالیسویں دن دونوں میاں بیوی خالی گھر میں اکلوتی بچ جانے والی چارپائی پر بیٹھے ایک دوسرے کا منہ تک رہے تھے، کہ سردارنی بولی
سردارا، ایہہ سب تیری وجہ نال ہوئیا۔۔۔۔!!!
سردار جی نے غصے سے اپنی گھر والی کو دیکھا اور بولا
فیر چھیڑنی پَئی ایں آپنے پیو نوں😄😀😃
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ🤔🤔
اگر ہاتھ میں موباٸل ہو تو کھانا کھانے میں گھنٹہ لگتا ہے۔۔
اور اگر أپ کا موباٸل کسی اور کے ہاتھ میں تو
صرف دو منٹ لگتے ہیں🤣🤣🤣
Agree????
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain