پہلے شوق رکھتے تھے ــــــــــــ قربتیں بڑھانے کا اب تو جس سے ملتے ہیں فاصلوں سے ملتے ہیں ہر احساس اذیت کا ــــــــــ سسکیاں نہیں ہوتیں کچھ سراغ دردوں کے ــــــ قہقہوں سے ملتے ہیں 🖤 S❤️
سینے میں جلن آنکھوں میں طوفان سا کیوں ہے اس شہر میں ہر شخص پریشان سا کیوں ہے دل ہے تو دھڑکنے کا بہانہ کوئی ڈھونڈے پتھر کی طرح بے حس و بے جان سا کیوں ہے تنہائی کی یہ کون سی منزل ہے رفیقو تا حد نظر ایک بیابان سا کیوں ہے ہم نے تو کوئی بات نکالی نہیں غم کی وہ زود پشیمان پشیمان سا کیوں ہے کیا کوئی نئی بات نظر آتی ہے ہم میں آئینہ ہمیں دیکھ کے حیران سا کیوں ہے
زندگی ہمیشہ ایک سا رنگ نہیں رکھتی! کبھی یہ اتنی مہربان ہو جاتی ہے یوں لگتا ہے کہ جیسے کائنات میں کوئی غم نہیں! اور کبھی یہ یوں رخ بدل لیتی ہےکہ، جیسے مسکراہٹ کبھی اس کا حصہ ہی نہ رہی بہترین زندگی جینے کے لیےاِســــــــں حقیقتــــــــ کو ... تسلیم کرنا پڑتا ہےکہ سبـــــــــ کو سبــــــــ کچھ نہیـــــــــں ملتا ........!!!💯