✨* *"میں اس شخص پر حیران ہوں جو اپنے مال کے نقصان پر غم کرتا ہے لیکن اپنی عمر کے ختم ہونے پر افسوس نہیں کرتا۔ اور میں اس پر بھی حیران ہوں کہ اس دنیا میں مشغول رہتا ہے جو اس سے منہ پھیر رہی ، اور اس آخرت سے منہ موڑ لیتا ہے جو اس کی طرف آ رہی ہے !"*💔🥺 (الزهد الكبير للبيهقي، ص 202) 🥺💖
🎗️ اللہ جب ناراض ہوتا ہے تو وہ کسی کو زندہ نہیں گاڑ دیتا۔۔۔ کسی کا رزق نہیں روکتا نہ ہی آسمان سے پتھر برساتا ہے۔۔۔۔ وہ تو بس سجدے کی توفیق چھین لیتا ہے، دلوں پہ مہر لگادیتا ہے اور دنیا میں غرق کردیتا یے۔۔۔بے شک یہ عذابوں میں بدترین عذاب یے!
*اسلام کو قبول کرنے کی سعادت سب سے پہلے عورت کو ملی، حرم کو آباد کرنے والی سب سے پہلے ایک عورت تھی اور اسلام* *میں سب سے پہلے شہادت کا مقام ایک عورت کو ملا، عورت اگر ایمان پر ڈٹ جائے* *وہ ناقابلِ تسخیر چٹان بن جاتی ہے کاش پھر سے عورتیں اپنا مقام سمجھ لیں🫀*
*ہم اس دنیا میں کام کرنے آئے ہیں ہم کھانے،سونے،موبائل دیکھنے اور محبت کے پیچھے مارے مارے پھرنے نہیں آئے ہمیں اللّٰہ تعالٰی نے بھیجا تھا یہاں اس زمین پر انصاف قائم کرنے اور لوگوں کو ان کے رب سے جوڑنے کے لیے یہ ہے ہمارا کردار جو ہم نے ادا کرنا ہے اگر آپ اپنی زندگی کا مقصد ڈھونڈ رہے ہیں تو اسی سے آغاز کریں یہ ہر انسان کا مقصد ہے اس نے پہلے اپنے رب کو تلاش کرنا ہے پھر رب کے ذریعے خود کو تلاش کرنا ہے اور پھر دوسرے انسانوں کو اس کے رب سے جوڑنا ہے یہی انسان کی عبادت ہے*
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain