"بس ایک نظر پیچھے ڈال کر دیکھو، تم سمجھ جاؤ گے کہ جسے تم کبھی خیر سمجھتے تھے، دراصل اس سے بچ جانا ہی تمہاری نجات تھی."
جانے کس موڑ پہ لے جا کے اکیلا کر دیں
مجھ کو اب دوست بناتے ہوئے ڈر لگتا ہے
📖☕میسر اتنے رہو کہ قدر برقرار رہے
اچھا بولنا سیکھنا چاہیے کیونکہ اچھا بولنے سے ہم کئی برسوں تک سب کی یادوں اور سوچوں میں زندہ رہتے ہیں۔۔۔۔۔📖☕
عورت جب محبت کرتی ہے،
تو اُسکا ہر جذبہ، ہر دعا،
ہر خواب بس اُسی کے لیے ہوتا ہے۔
وہ اپنی مسکراہٹوں میں اُس کا سکون چھپاتی ہے،
اور اپنی خاموشیوں میں اُس کے درد کو سمیٹتی ہے۔
وہ شکوہ نہیں کرتی، بس نبھاتی ہے۔
محبت کے نام پر وہ خود کو بھول جاتی ہے،
مگر جسے چاہے… اُسے کبھی نہیں بھولتی۔
عورت کی محبت دکھاوے سے پاک،
اور خلوص سے لبریز ہوتی ہے…
اگر سمجھنا چاہتے ہو سچی محبت،
تو کسی عورت کے دل سے پوچھو…
#
محبت چہروں اور آوازوں سے تھوڑی کی جاتی ہے۔
محبت تو روح سے کی جاتی ہے، دل سے کی جاتی ہے۔
انسان سے کی جاتی ہے، اسکی خوبیوں سے کی جاتی ہے۔ محبت انسان کی غیر مرئی خصوصیات سے کی جاتی ہے۔ محبت ظاہری چیزوں سے نہیں کی جاتی ہے۔
کیونکہ یہ سدا رہنے والی چیزیں نہیں ہوتیں۔
یہ تو کبھی بھی کسی بھی وقت ساتھ چھوڑ جاتی ہیں۔
🙂❤
🌹🌹🌹🌹
منزلوں کا اب کسے ہوش ہے اس شہرِ دھند میں
ہم تو یادوں کے سہارے ہی راستہ ڈھونڈ لیتے ہیں
سال کے اختتام پر ایک لائن میرے لیے
تنقید گلا شکوہ تعریف نصیحت شکایت یا کچھ بھی🥀📝
خُدا تمہیں ایسے نابینا سے محفوظ رکھے جو دنیا دیکھ سکتا ہو مگر تمہاری آنکھوں کی بُجھتی شمعیں اُسے دکھائی نا دیں۔ خدا تمہیں ایسے بہرے سے محفوظ رکھے جس کے پاس سماعت ہو مگر تمہارے دل کے ٹوٹنے کی آواز اس تک نہ پہنچے۔ ایسے گونگے سے محفوظ رکھے جس کے پاس قوتِ گویائی ہو مگر وہ تمہاری روح کی زبان بولنے اور سمجھنے سے قاصر ہو۔ خدا تمہیں ایسے قدردانوں سے محفوظ رکھے جنہیں مادی چیزوں کی اہمیت معلوم ہو مگر وہ تمہارے قیمتی دل کی قدر نا کر سکیں"
آمین اللّھمّ آمین 🤍
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain