*اصلاحی اقوال* *ہر انسان ایک چلتی پھرتی کتاب ہوتا ہے، بس ہم پڑھنے کی زحمت نہیں کرتے، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں* *کہ علم صرف کتابوں سے حاصل کیا جاتا ہے..! حالانکہ زندگی گزارنے کے اصل اسباق تو ہمیں انسانوں اور اُن کے رویوں سے ہی ملتے ہیں، اور بعض سبق تو ایسے ملتے ہیں کہ ساری ڈگریاں دھری کی دھری رہ جاتی ہیں...!!*
*گناہوں کی حالت میں عبادت کی لذت نہیں ملتی* جسم تکلیفوں سے بیمار پڑجاتا ہے اور دل گناہوں سے، جس طرح بیماری کی حالت میں جسم کو کھانے پینے کی لذت محسوس نہیں ہوتی، اسی طرح گناہوں کی حالت میں دل کو عبادت کی لذت نہیں ملتی
زندگی میں کچھ لوگ خوشبو کی مانند ہوتے ہیں...🌹 ساتھ نہیں ہوتے...! پاس نہیں ہوتے......! نظر بھی نہیں آتے.....! لیکن...! ان کی چاہت..!💕 ان کا خلوص...! ✨ ان کی باتیں....! تا عمر ہماری سوچ میں....!💭 ہمارے الفاظ میں...! ❣️ زندگی کے ہر پہلو میں مہکتی رہتی ہیں....!" 😊💌💙🌹 #انت الحیات ۔۔۔۔۔۔۔
*صرف ایک چیز نکال دیں اپنی زندگی سے وہ ہے "دکھاوا"* *دکھاوا چھوڑ دیں تو دیکھیں گے کتنے اعمال سیدھے ہو جائیں گے کتنے اقوال سیدھے ہو جائیں گے دل کی تنگی ختم ہوگی لوگوں کے لیے جینا چھوڑ دیں لوگوں کے خوف کو لوگوں کے ڈر کو اپنے دل سے نکال دے اس شرک سے نکلنے کی ضرورت ہے بس اللہ کے لیے جیا جائے*۔
ہماری زندگیوں میں بے چینی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہم جہاں ہیں وہاں ہونا ہی نہیں سیکھا سارا وقت یا تو ماضی میں ہوتے ہیں یا مستقبل میں ہوتے ہیں اگر کہیں نہیں ہوتے تو بس "حال" میں ہی نہیں ہوتے۔