ہماری زندگی کی سب سے بَڑی تین غلطیاں کہ *جو لوگ ہمیں اچھا نہیں سمجھتے وہی لوگ ہمیں سب سے زیادہ پسند ہوتے ہیں۔* *جو لوگ ہماری قدر نہیں کرتے ہماری زندگی میں ان لوگوں کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔* *جو لوگ ہمیں وقت نہیں دیتے ہم سارا دن انتظار بھی اُن ہی کا کرتے ہیں۔* 💜💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞
*آپکو پتا ہے سب سے زیادہ مطمئن اور پر مسرت انسان کون سا ہے ؟؟؟؟؟* *وہ جو کِسی سے توقعات نہیں رَکھتا،جس کی زندگی دوسروں پر منحصر نہیں اور نہ ہی اپنی خوشیوں کو دوسروں سے باندھتا ہے،جس کو کسی کا انتظار نہیں اور جو بچھڑنے کی خوف سے آزاد ہو،وہ سب سے زیادہ خوش ہے•😊🫐*
آج جمعہ کا بہت ہی مبارک دن ہے۔ کوشش کیجیے ایک مرتبہ سورۃ الکہف کا اہتمام کیجئے اور زیادہ سے زیادہ درود شریف کا اہتمام کیجیئے۔ ۔ اللہ رب العزت ہم سب سے راضی ہو جائے۔۔ آمین 🤲
🌸 *مُختصرپُراثر*🌸 *آپ نے سُنا تو ہوگا انسان اپنے دوست کے `(دین)` پر ہوتا ہے۔"* *سوچ سمجھ کر `(صحبتیں)` اختیار کریں۔"* *یہ دوست `(جنت)` بھی لے جاتے ہیں۔"* *اور `(جہنم)` میں بھی۔"*🍂
*کبھی کبھی دعائیں اتنی خاموش ہوتی ہیں کہ وہ زبان سے تو کیا آنسوؤں کی صورت آنکھوں کے کنارے بھی پار نہیں کر پاتیں۔* *انسان اپنے ربّ سے گڑگڑانے سے بھی آگے کی کسی کیفیت میں جا کر مانگنا چاہتا ہے۔ تڑپ کر رونا چاہتا ہے۔ لیکن اس کی بے بسی اتنی انتہا تک ہوتی ہے کہ آنسو بھی خاموش، لب بھی خاموش اور دعائیں بھی بس خاموش رہ جاتی ہیں۔* *لیکن وہ پوری ہو جاتی ہیں* *کیوں* *اللہ علیم بذات الصدور۔۔* *اللہ دلوں کے بھید جانتا ہے،..*
❁ *`اسلام کی مٹھاس`* ❁ روایت ہے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے *`رسول اللہ ﷺ نے فرمایا`* *تین چیزیں جس میں پائی جائیں گی وہ اسلام کی مٹھاس پائے گا، ایک یہ کہ جس کے نزدیک اللہ اور اس کے رسول ﷺ سب سے زیادہ محبوب و پسندیدہ ہوں۔ دوسرے یہ کہ جو آدمی صرف اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کرے، تیسرے یہ کہ کفر کی طرف لوٹنا اس طرح ناپسند کرے جس طرح آگ میں گرنا ناپسند کرتا ہے* *`سنن النسائی : 4992 (الشيخ الألباني: صحيح/الشيخ زبير على زئي: صحيح)`*
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain