"انسان جب دنیا سے جاتا ہے، تو تین حسرتیں ضرور لے کر جاتا ہے: اُس نے جو مال جمع کیا تھا، اُس سے سیر نہیں ہوا؛ اُس نے جو آرزوئیں کیں، وہ پوری نہیں ہوئیں؛ اُس نے اُخروی زندگی کیلئے اچھی تیاری نہیں کی!" امام حسن البصری رحمه الله (الزهد لابن أبي الدنيا : 399)
کیسا محسوس ہوتا ہے جب کسی کے چہرے پر آپ کی وجہ سے خوشی آئے۔ کیسا محسوس ہوتا ہے جب آپ کسی تکلیف میں ہوں اور کوئی آپ کو سہارا دے خواہ وہ بولے گئے چند الفاظ ہی کیوں نہ ہوں۔ خاص طور پر کسی ایسے شخص کی طرف سے جسے آپ جانتے تک نہ ہوں ۔ ❤️
اتنی گرمی ہے کہ سکون سے بیٹھا نہیں جا رہا ہے یہ دنیا کی گرمی کا حال ہے ذرا سوچیں جہنم کی گرمی ہم کیسے برداشت کریں گے💔🥹 الَْلهُمَّ أَجِِرْنَا مِنَ النَّار🥹🤲🏼
💝 "شکر کرنے والا غریب نہیں ہوتا، اور صبر کرنے والا کبھی ناکام نہیں ہوتا"۔ اس لیئے جیسے جو بھی حالات ہوں، اپنے رب کی ذات سے ناامید نہ ہو، ہر حال میں اللہ کا صبروشکر ادا کرو۔ بیشک اللہ ہر چیز کا بہترین صلہ، بہترین وقت پہ دیتا ہے۔🌚💗🎗️🪷