چہرے کی سفیدی یا خوبصورت محلوں سے امیری ثابت نہیں ہوتی بلکہ اس گھر سے امیری ثابت ہوتی ہے جس گھر میں والدین مسکراتے نظر آئیں
جب آپ کسی کے ساتھ بہت زیادہ کلوز ہو جاتے ہیں تو اس کا پیغام پڑھتے وقت بھی آپ دماغ میں اس کی آواز سن پاتے ہیں

چاہے کتنا ہی بوڑھا ہو۔
مگر
گھر کا سب سے مضبوط ستون
باپ ہی ہوتا ہے۔

چلیں آج کچھ لمہے کے لیے زندگی کی ساری تلخیوں کو بھلا کر رب کا شکر ادا کرتے ہیں۔جس حال میں اُس مالک نے رکھا ہے آج بغیر شکوہ کیے اُس مالک دو جہاں کی دی ہوئی ہر نعمت پر ” الحَمْدُ ِلله “ کہتے ہیں۔زبان اور دل سے اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ ”میرے اللہ جیسے آپ راضی ویسے ہم راضی
ہمارے فیصلوں سے اوپر بھی ایک فیصلہ ہوتا ہے اور وہ 'اللہ' کا فیصلہ ہوتا ہے۔اور اس سے بہتر ہمارے لئے کوئی بھی فیصلہ نہیں ہو سکتا
سجدوں میں گرنے سے پہلے ان لوگوں کو گلے لگائیں جو آپ کی وجہ سے اذیت میں مبتلا ہیں
صرف چند لمحوں کی اچھی سوچ آپ کے پورے دن کو اچھا گزار سکتی ہے۔ ہمت کیجیۓ دنیا ہمت توڑے گی اور آپ کا رب آپ کو ہمت دے گااپنے باپ کی نصیحتوں سے کبھی تنگ مت ہوں اسکے ہر فیصلے پر اعتبار کیساتھ عمل کریں کیونکہ باپ وہ واحد ہستی ہے جس کا سایہ بھی اولاد کو کبھی گرنے نہیں
اگر انسان میں ساتھ نبھانے کے گن نہ ہوں تو اسے چاہیے کہ پہلے ہی کسی سے ملن کے وعدے کرنے سے گریز کرے یا کم از کم اتنی ہمت ضرور ہونی چاہیے کہ ساتھ چلنے والے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنی بزدلی کو تسلیم کرے اور اسے واپس اسی مقام پرچھوڑ کر آۓ جہاں سے اسکی آنکھوں پر محبت کی پٹی باندھ کر سفر کا آغاز کیا تھا
جن گھروں میں اللہ کا ذکر ہوتا ہے
وہاں سکون، محبت اور برکت نظر آتی ہے
کچھ مل جانا اور کچھ کھو دینا کبھی ہنسنے پر کبھی رو دینا، کبھی میلوں کا سفر لمحوں میں طے کر لینا کبھی لمحوں کا سفر کرتے ہوئے تھک جانا، کبھی وقت کیساتھ آکے بڑھتے رہنا تو کبھی ایک حادثے پہ زندگی کا رک جانا، کبھی قبولیت کے انتظار میں آسمان کو تکتے رہنا، کبھی ہار کر سجدے میں گر جانا، کبھی صبر سے ہر شخص کو مات دے دینی، کبھی ذرا سی بات پر ٹوٹ کر بکھر جانا، کبھی ہر ٹھوکر پر اٹھ کھڑے ہونا، کبھی ٹکڑوں کو سمیٹتے
سسک اٹھنا۔زندگی گر کر اٹھنے کا نام ہے۔ زندگی الله پر یقین کا نام ہے زندگی معجزوں کا نام ہے۔ زندگی جسم و جان کی موت سے پہلے کی سانس کا نام ہے زندگی مسکرانے کا نام ہے زندگی معاف کر دینے کا نام ہے، زندگی مرنے تک جیے جانے کا نام ہے۔
ارے صاحب لڑکیاں بہت ہی نازک مزاج ہوتی ہیں جب بھی کوئی لڑکی آپ سے دوستی کرتی ہے تو سب سے بڑھ کر آپ پر بھروسہ کرتی ہے اپنی چھوٹی چھوٹی باتیں آپ سے شیئر کرتی ہے آپ ہی وہ واحد شخص ہوتے ہیں جس سے وہ اچھی بری اور خوشی غمی کی بات شیئر کرتی ہے آپ سے بات کر کے خود کو ہلکا اور محفوظ محسوس کرتی ہے ہر اچھے اور برے وقت میں آپ کی ہمت، مظبوطی اور حوصلہ بن کر ساتھ دیتی ہے آپ کے خوابوں کی تکمیل کے لیے دعاگو ہوتی ہے آپ کی خوشی کو اپنی خوشی سمجھتی ہے لیکن ایک خوبصورت مرد بھی وہی ہے جو اس سب کا مان رکھتا اس کو بھی محبت اور عزت دیتا ہے اس پر خلوص کی چھاؤں کرتا ہے اور اس کا یقین کبھی نہیں ٹوٹنے دیتا اور اس کی ڈھال بنا رہتا ہے
ایک شخص کی محبت آپ کو بتاتی ہےکہ آپ کون ہیں؟
آپ کی اوقات کیا ہے!برداشت کتنی ہے آپ میں!
کتنا ظرف ہے آپ کا کتنے رحمدل ہیں آپ؟
کتنا غصہ ہے آپ میں! درد کسے کہتے ہیں؟
احساس کیا چیز ہے؟ مانگنا کیا ہوتا ہے.گڑگڑانا کیا ہوتا ہے؟ جھکنا کیا ہوتا ہے گرنا کیا ہوتا ہے؟
اور ویسے بھی محبت عقلمند لوگوں کے ساتھ
زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی.
محبت کیلئے تھوڑا پاگل تھوڑا بے وقوف ہونا ضروری ہے
اور عقل مند لوگ محبت نہیں تجارت کرتے ہیں.
اور ہمیشہ خسارہ دیکھ کر راہ بدل دیا کرتے ہیں
پیاری لڑکیوں
یہ بلکل نا سوچو وہ خوبصورت ہے اور میں نہیں، میں عمر میں بڑی دیکھتی ہوں، میرا قد چھوٹا ہے، میں کیوں نہیں اُس جیسی؛
اللّه پاک خود قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ؛
"ہم نے انسان کو سب سے بہترین ساخت پر پیدا کیا ہے۔"
(سورہ التین)
تو پھر ہم کون ہوتے ہیں خود میں عیب نکالنے والے یا خود کو بدصورت سمجھنے والے؟
اسی لئے دنیا کی باتوں کو چھوڑیں، اور خود سے محبت کریں، خود کا خیال رکھیں، خود سے روز کہیں؛
آپ بہت خوبصورت ہیں، کیونکہ آپ اللّه پاک کی تخلیق ہیں
ہمارا آپ کا تعلق لفظوں کا ،دعا کا ،احساس کا😊
یہ بات بہت دیر سے سمجھ آئی ہے کہ رب نے اپنی رسی کو "مظبوطی " سے تھامنے کا کیوں کہا ہے. صرف یہ نہیں کہا کہ تھام لو. کیوں کہ وہ سب جانتا ہے. یہ بھی کہ ،کتنا مشکل ہوگا. اور اگر مظبوطی سے نہ پکڑا تو گر جائیں گے.
مجھے لگتا ہے شاید یہ رسی اسکے عرش سے جڑی ہے. جو اسکو تھامے رکھتا ہے. اسکے عرش کی ٹھنڈی چھاؤں اسے ملتی ہے. اور جو چھوڑ دیتا ہے. وہ نیچے آگرتا ہے. اور نیچے تو مٹی ہے. خاک ہے. سو جب اسکی رسی چھوڑ دیتے ہیں. نیچے گرتے ہیں اور گندے ہو جاتے ہیں.
شاید اس لیے کہا ہے کہ وہ نہی چاہتا کہ اسکا بندہ، گندہ ہو جاے. نیچے گر کر کیونکہ وہ کوئی عام شے نہیں ہے.
نائب ہے اسکا. رب العالمین کا نائب.
شاید اس لیے کہا ہے. کہ ' مظبوطی ' سے تھامے رکھو.
کہیں گر نہ جاؤ
پتا کے جب اپنی غلطیوں کا احساس ہو جائے تو دل بہت ہلکا ہو جاتا ہے یہ میرا ماننا ہے اور آج مجھے میرے تمام غلطیوں کا احساس ہو رہا ہےتمام گناہوں کا تمام غلط بولنے کا لوگوں کے ساتھ Rude Behaviour کرنے کا بہت سے لفظوں کا سچ بتاوں قسم سے آج بہت بہت خوش ہوں بہت زیادہ کہیں سالوں بعد اتنی خوشی ملی پر دل رو رہا ہے نہیں معلوم کیوں کس وجہ سے بس دل بہت رو رہا ہے حد سے زیادہ
ایک وقت ایسا آتا ہے جب زندگی ہمیں آگے بڑھنے کا، خود کو بدلنے کا ایک موقع دیتی ہے مگر بدقسمتی سے ہم اپنی پسند نا پسند کے چکر میں وہ موقع کھو دیتے ہیں اور پھر ایک وقت ایسا آتا ہے جب ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں، خود کو بدلنا چاہتے ہیں مگر کوئی موقع نہیں ملتا
لہذا بعد میں ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے اور پچھتانے سے بہتر ہے کسی بھی شے کی وقت پر قدر کرنا اور خاص کر ایسے موقعے کی پہچان کرنا سیکھیں کیونکہ زندگی میں ایسے موقعے بار بار نہیں ملتے
رَبَّنَآ اَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا🖤
اے رب! ہمارے دلوں میں صبر ڈال دے
(آمین)
❤لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰه❤
زندگی کی اس بھاگ دوڑ میں کچھ لوگ ڈاکٹر بننا چاہتے ہے تو کچھ ڈرائیور کوئی کمپنی کا انچارج بننا چاہتا ہے تو کوئی اس سے بڑے اودا مانگنا چاہتا ہے
پر کوئی بھی انسان نہیں بننا چاہتا خود کے اندر انسانیت ختم کرکے لوگ خود کو انسان سمجھنے لگ گئے
زندگی میں گرنا ایک حادثہ ہوتا ہے۔ مگر گرے رہنا ایک ایسی نفسیاتی شکست ہوتی ہے جو آپ کی ساری زندگی برباد کر سکتی ہے۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain