میرے اندر آج کل اتنا کچھ جمع ہے کہ یہ اتنا غم، غصہ، بے بسی، محبت، نفرت، دھوکا، بے گُناہی اور بے خوابی سب مل کے مجھے اتنا بے چین رکھتے ہیں کہ دل کرتا ہے کوئی اجنبی ملے اُس سے دل کا حال کہوں اور پھر روپوش ہو جاؤں ایسے کہ کسی کو میری دھول بھی ناں ملے۔
ہر لبرل آدمی پہلے اپنا راستہ چھوڑتا ہے اور پھر کسی اور کے راستے کو درست سمجھتا ہے. اس کے پاس نہ اپنی اقدار باقی رہتی ہیں ، نہ کسی اور کی اقدار کی وہ عزت کرسکتا ہے. ضرورت اس بات کی نہیں کہ انسان بےرنگ ہو.بلکہ سمجھنا یہ پڑےگا کہ ہر رنگ کی اپنی شان ہے 💕💕
معزز ترین آدمی کی پہچان یہ ہے کہ اس کے دل میں ہر ایک کے لئے محبت ہوتی ہے اور وہ آسانی سے کسی دوسرے کے ساتھ دشمنی پر آمادہ نہیں ہوتا۔ وہ چاندی کی پیالی کی طرح ہوتا ہے۔ اگر اُسے موڑنا چاہیں تو آسانی سے مڑ جائے گا۔ اور اگر آپ اسے توڑنا چاہیں تو وہ آسانی سے نہیں ٹوٹے گا 💕💕