جدا ہونے کے مو سم میں جدا ہونا ضر وری تھا نجا نے کیو ں کسی کا بے وفا ہونا ضروری تھا مرے دل نے جو اُس کو پوجنے کی انتہا کر دی تو پھر اُ س بے وفا کا بھی خدا ہونا ضروری تھا کسی سے کو ئی بھی شکوہ نہ کوئی بھی شکایت ہے جو میرے ساتھ چاہت میں ہوا ہونا ضروری تھا بہت نزدیک تھے دل اِ س لیے اب دوریا ں بھی ہے دلوں کے درمیا ں کچھ فاصلہ ہونا ضروری تھا اُ سے بھی درد دینے کا بہت ہی شوق تھا ماہی ہمیں بھی درد و غم س آ شنا ہونا ضروری تھا