توڑنے والوں نے جب تو ڑ دیا تو کب تک اس ٹوٹ پھوٹ پہ ماتم کرو گئے....کب تک اضطراب اور بے کلی کی کیفیت میں رہو گئے....انسان کو ایک دن اپنے ہر نقصان پہ صبر کرنا پڑتا ہے....سینوں میں طوفانوں کو چھپاۓ زندگی کو کاٹنا بڑا کھٹن ہے.....صبر نہیں آرہا تو کسی کے ساتھ غم بانٹ لیجیۓ یا کسی کا غم بانٹ لیجئے....وہ بھی ممکن نہیں ہو رہا تو ایک کاغذ لے کر اس پہ سب لکھ دیجیۓ اور بھلے پھر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں....یا خود کو یہ یقین دلا دیں کہ یہ دنیا عارضی ہے اس کے ساتھ جڑے رشتے اور جزبات بھی عارضی ہیں....جب قبر کی وحشت کا کوئی ساتھی نہیں تو پھر ان عارضی سہاروں کے پیچھے خود کو نڈھال کیوں کرنا...؟؟🙏🏻
گُل تِرا رنگ چُرا لائے ہیں گُلزاروں میں جل رہا ہُوں بھری برسات کی بوچھاڑوں میں مجھ سے کترا کے نِکل جا، مگر اے جانِ جہاں! دِل کی لو دیکھ رہا ہُوں تِرے رُخساروں میں حُسنِ بیگانۂ احساسِ جمال اچّھا ہے غُنچے کِھلتے ہیں، تو بِک جاتے ہیں بازاروں میں ذکر کرتے ہیں تِرا، مُجھ سے بعنوانِ جَفا چارہ گر پُھول پِرو لائے ہیں تلواروں میں زخم چُھپ سکتے ہیں لیکن مجھے فن کی سوگند غم کی دولت بھی ہے شامِل مِرے شہکاروں میں مجھ کو نفرت سے نہیں، پیار سے مصلوب کرو میں بھی شامِل ہُوں محبّت کے گنہگاروں میں رُت بدلتی ہے تو، معیار بدل جاتے ہیں! بُلبلیں خار لیے پِھرتی ہیں منقاروں میں چُن لے بازارِ ہُنر سے کوئی بہروپ ندیمؔ اب تو فنکار بھی، شامِل ہیں اداکاروں میں
ہر دن ہے محبت کا، ہر رات محبت کی ہم اہلِ محبت میں ہر بات محبت کی_____!! سینوں میں اترتے ہیں، الہام محبت کے، آنکھوں سے برستی ہے، برسات محبت کی_____!! ہم درد کے ماروں کا اتنا سا حوالہ ہے، تنہائی ہے گھر اپنا اور ذات محبت کی____!! دولت کے خداؤں نے دیکھی ہی نہیں شاید، دامن میں غریبوں کے ، بہتات محبت کی____!! ان خاک نشینوں سے رونق ہے زمانے کی، جو بانٹتے پھرتے ہیں خیرات محبت کی_____!! ہوتی ہے مکمل یہ ایمان بہر صورت، کیا جیت محبت کی، کیا مات محبت کی____!! ہم لوگ اٹھا لیں گے، ہر بوجھ اذیت کا، ہم لوگ سمیٹیں گے، سوغات محبت کی...
غیروں کی جفاء پر کیا ملال، تکلیف اور درد تو اس وقت ہوتا ہے جب آپ کسی شخص کو بے انتہاء چاہیں حتی کہ اس کی ساری خوشیاں اور غمیں آپ کیلئے دنیا ومافیہا سے بڑھی ہوئی ہو اور پھر اس کے جواب میں وفاء کے بجائے ستم ظریفی و بے وفائی کا سامنا کرنا پڑے۔۔ یقین جانئے! اگر ایک قتل معاف ہوتا تو اس بے وفاء کی میرے ہاتھوں میں ہوتی۔۔۔۔۔۔۔۔