جب کرب کی لمبی راہوں میں احساس کے بال سفید ہوے جب آنکھیں 'بے سیلاب ہوئیں جب چاند چڑھا بے دردی کا جب ریت پہ لکھی یادوں کو بے مہر ہوا نے چھین لیا جب 'یاد رتیں' بے داد ہوئیں تب مجھ پہ کھلا میں زندہ ہوں!! پھر دل کو دھڑکنا یاد آیا
عشق ہے پُر اثر ، عشق اک نامہ بر... عشق دل کی زباں ، عشق دل کی نظر... عشق با ضابطہ ، عشق اک سلسلہ... عشق میں دلکشی ، عشق ہی واسطہ... عشق ہو تو نظر میں نہیں آتا کچھ... عشق ہو ، ما سوا وہ ، نہیں بھاتا کچھ... عشق قدرت سے ہو تو مُحِب ہو خدا... عشق کوچہ ءِ جاں سے نہیں پاتا کچھ... عشق شانِ بشر ، عشق ہی ہمسفر... عشق توقیرِ جاں ، عشق صُبحِ سحر... عشق دلکش ڈگر ، عشق دلکش نگر... عشق حُسنِ جہاں ، عشق رشکِ قمر... عشق بارش میں بھیگی ہوئی چاندنی... عشق دل سے نکلتی ہوئی راگنی... عشق تولہ ، نہ ماشا ، نہ زیرو زبر... یہ دوامِ خِرَد ، عشق ہی آہنی... عشق موضوعِ حق ، عشق موضوعِ من... عشق پردہ دری ، عشق میرا وطن...
آ بتا دوں تجھے ، عشق کیسے ہُوا... عشق میرے لئے ، کس لئے اک دوا... یہ ہے فخرِ بشر ، یہ رقیبِ زماں... یہ مرا راہبر ، یہ مری داستاں... عشق دل کا سکوں ، عشق میرا جنوں... عشق مثلِ صبا ، عشق داغِ جنوں... عشق دل کی رِدا ، عشق من کی صدا... عشق کب موئی جوں ، عشق بس جا بجا... عشق میں سب ہیں پنہاں زمیں آسماں... عشق حق ہو ، دکھاتا ہے کون و مکاں... عشق سچا اگر ہو تو آتے نظر... بند آنکھوں سے قدرت کے دونوں جہاں...