Damadam.pk
ibrar-022's posts | Damadam

ibrar-022's posts:

ibrar-022
 

پلٹ دوں گا ساری دنیا
اے خدا
بس کمبل سے نکلنے کی طاقت دے دے

ibrar-022
 

ہماری حالات دیکھ کر رو رہا ہے آسمان
لوگ خوشیاں منا رہے ہیں کہ بارش ہورہی آج

ibrar-022
 

خبر نہیں یہ محبت ہے یا عقیدت ہے
دیارِ دل میں ، بڑا احـــــــترام ہے تیرا

ibrar-022
 

تیرے ہجراں سے تعلق کو نبھانے کے لئے۔
میں نے اس سال بھی جینے کی قسم کھائی ہے۔

ibrar-022
 

ﺍﺱ ﮨﺠﺮ ﻧﮯ ﮨﻢ ﺳﮯ ﻣﺖ ﭘﻮﭼﮭﻮ
ﮐﯿﺎ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﻧﺎﮞ ﺗﺎﻭﺍﻥ ﻟﯿﺎ
ﻭﮦ ﺭﻭﭖ ﮔﻨﻮﺍﯾﺎ ﻣﻮﺗﯽ ﺳﺎ،
ﺟﺲ ﺭﻭﭖ ﮐﮯ ﺗُﻢ ﺷﯿﺪﺍﺋﯽ ﺗﮭﮯ..

ibrar-022
 

-" جب انسان اپنی وُقعت کھو دے تو اس کے لئے بہترین پناہ خاموشی ہے...
کیونکہ!!!
وضاحت کبھی سچا ثابت نہیں کر سکتی...
ندامت کبھی نعم البدل نہیں ہو سکتی...
الفاظ کبھی بھی انسان کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس نہیں دلا سکتے...
ہاں...! خاموشی مزید تذلیل سے بچا لیتی ہے... "🙂

ibrar-022
 

سنا ہے سرد موسم میں....!
پرانے درد پھر سے جاگ جاتے ہیں
تبھی شاید!
گئی رت کے کئی ٹوٹے ہوئے سپنے
بہت سے ان کہے مصرعے ،
بہت سی ان کہی نظمیں
تمہاری یاد کی بارش میں بھیگے
خشک پتوں سے بھرے رستے
کچھ ایسے آلگے دل سے
کہ جیسے رُت بدلتے ہی پرندے لوٹ کر
اپنے گھروں کی سمت آتے ہیں
سنا ہے سرد موسم میں،
پرانے درد پھر سے جاگ جاتے ہیں...!!
(عاطف سعید)

ibrar-022
 

تِیری مثال زمانے میں یوں بھی ___مشکل تھی
تُو اِس لئے بھی حسیں ھے کہ تجھ کو چاھا گیا

ibrar-022
 

تمہیں خیال نہیں کس طرح بتائیں تمہیں
کہ سانس چلتی ہے لیکن اداس چلتی ہے

ibrar-022
 

میرے احساس نے خوشبو کو بلایا جب بھی
تیری زلفوں کے مہکتے ہوئے نامے آئے

ibrar-022
 

اِيَّاكَ نَعۡبُدُ وَاِيَّاكَ نَسۡتَعِيۡنُؕ
تیری ہی عبادت کرتا ہوں اور تجھ ہی سے مدد مانگتا ہوں۔

ibrar-022
 

بہت دیر کر دی تم نے میری دھڑکن محسوس کرنے میں
وہ دل نیلام ہو گیا جس کو کبھی حسرت تمہاری تھی

ibrar-022
 

سب سمجھتے ہیں میں تمہارا ہوں
تم بھی رہتے ہو اس گماں میں کیا

ibrar-022
 

میری آنکھوں میں کوئی آیت پڑھ کر دم کردو
یہ مسلسل تجھے دیکھنے کی ضد کرتی ہے

ibrar-022
 

بڑا دشوار ہوتا ہے
کسی کو یوں بھلا دینا۔
کہ جب وہ جزب ہو جائے رگوں میں خون کی مانند۔

ibrar-022
 

وقت تو آنے دو یہ سب کہیں گے
کہ ہمارا فلاں لگتا ہے

ibrar-022
 

قاصد نے کہا۔۔" یاد وہ کرتے ہیں آپ کو"!!!!!
ہم خوش ہوئے (: ۔۔۔ تو کہنے لگا۔۔۔" کوس رہے تھے"..
😞😞😞

ibrar-022
 

وہ روئے گے جنازے پر میرے 💔
وہ کہے گے __ لاڈلا تھا ہمارا...

ibrar-022
 

میں لوگوں سے مُلاقاتوں کے لمحے یاد رکھتا ہوں
میں باتیں بھول بھی جاؤں تو لہجے یاد رکھتا ہوں
سرِ محفل نِگاہیں مجھ پہ جِن لوگوں کی پڑتی ہیں
نِگاہوں کے معنی سے وہ چہرے یاد رکھتا ہوں
ذرا سا ہٹ کے چلتا ہوں زمانے کی روایت سے
کہ جِن پہ بوجھ میں ڈالوں وہ کاندھے یاد رکھتا ہوں
میں یوں تو بُھول جاتا ہوں خراشیں تلخ باتوں کی
مگر جو زخم گہرے دیں وہ رویّے یاد رکھتا ہوں

ibrar-022
 

وہ سانحے بھی ہوئے شام آشیانوں کو
پلٹ کے آئے پرندے تو پیڑ تھے ہی نہیں __!!