Damadam.pk
ibrar-022's posts | Damadam

ibrar-022's posts:

ibrar-022
 

اے زندگی تجھے بھی ٹیچر ڈے مبارک
سبق تو نے بھی بہت سیکھاۓ ہمیں😪😭

ibrar-022
 

مجھے اُس شخص سے اتنی محبت ہے۔۔!!!
کہ جیسے۔۔۔ سیپ کو بارش کی بوندوں سے۔۔
کہ جیسے۔۔۔ چاند کو سورج کی کرنوں سے۔۔
کہ جیسے۔۔۔ تتلیوں کو پھول کی رنگت لبھاتی ہے۔۔
کہ جیسے۔۔۔ جگنوؤں کو رات آنچل میں سجاتی ہے۔۔
کہ جیسے۔۔۔ موج ساحل کیلئے پل پل ترستی ہے۔۔
کہ جیسے۔۔۔ پھول کی خوشبو ہوا کے دل میں بستی ہے۔۔
کہ جیسے۔۔۔ خشک صحرا ابر کو دل سے بلاتا ہے۔۔
کہ جیسے۔۔۔ بھٹکا راہی منزلوں کی اور جاتا ہے۔۔
کہ جیسے۔۔۔ رات کی رانی کو راتیں شاد کرتی ہیں۔۔
کہ جیسے۔۔۔ شبنمی بوسوں کو کلیاں یاد کرتی ہیں۔۔
کہ جیسے۔۔۔ خواب اور آنکھوں کا رشتہ ہے اٹل ایسے۔۔
کہ جیسے۔۔۔ جھیل کی بانہوں میں کِھلتا ہے کنول ایسے۔۔
کہ۔۔۔ جتنے لفظ لکھے ہیں محبت کی کتابوں میں۔۔
کہ۔۔۔ جتنے رنگ ہوتے ہیں بہاروں میں ،گلابوں میں۔۔
کہ۔۔۔ نیلے آسماں پر جس قدر روشن ستارے ہیں۔۔

ibrar-022
 

*خود پکارے گی جو منزل______تو ٹھر جاؤں گا*😊
*ورنہ خوددار مسافر ھوں_______گزر جاؤں گا✌

ibrar-022
 

دن میں بھی حسرتِ مہتاب لئے پھرتے ہیں
ہائے کیا لوگ ہیں، کیا خواب لئے پھرتے ہیں
وہ قیامت سے تو پہلے نہیں ملنے والا
کس لئے پھر دلِ بے تاب لئے پھرتے ہیں

ibrar-022
 

ٹھہرئیے ، سوچیے ، ڈر جائیے۔۔۔!
گناہ سے بچ جائیں اور یاد رکھیں کہ ۔۔۔۔!
بعض جرموں کی (ایف آئی آر) آسمانوں پہ کاٹی جاتی ہے۔

ibrar-022
 

کیا ضرورت ہے مجھ کو چہرے کی
کون چہرے سے جانتا ہے مجھے۔۔!!

ibrar-022
 

ابھی تو چند لفظوں میں سمیٹا ہے تجھے
ابھی میری کتاب میں تیری تفسیر باقی ہے

ibrar-022
 

بنا ہُوا ہے لکیروں کا جال ہاتھوں میں
نصیب ڈال رہا ہے دھمال ہاتھوں میں
سوال روند رہے ہیں میرے جوابوں کو
جواب لے کے کھڑے ہیں سوال ہاتھوں میں
پھر اسکے بعد میں ہاتھوں کو اپنے چُوموں گا
بسا رہا ہوں تیرے خد و خال ہاتھوں میں
کسی کی کُوزہ گری کا کمال کچھ بھی نہیں
دکھا رہے ہیں یہ کُوزے کمال ہاتھوں میں
سجا لیا ہے تمہارا عذاب ماتھے پر
چُھپا لئے ہیں تمہارے وبال ہاتھوں میں
وہ ایک لمسِ گریزاں فریب تھا، سو تھا
کِیا ہے اس نے ابھی انتقال ہاتھوں میں

ibrar-022
 

زہر جب کارگر نہیں ہوتا۔۔۔🥀
لوگ تہمت سے مار دیتے ہیں۔۔۔🥀

ibrar-022
 

محبت تو محبت ہے
یہ کرنی تو نہیں پڑتی
یہ اکثر ہو ہی جاتی ہے
مگر ہوتی تو اندھی ہے
کہاں کچھ دیکھ پاتی ہے
کبھی بے درد لوگوں سے
کبھی بے قدر لوگوں سے
کبھی بے حس لوگوں سے
کبھی بے قول لوگوں سے
یہ اکثر ہو ہی جاتی ہے
بہت بے مول لوگوں سے...

ibrar-022
 

خدا کرے میرے جانے کی بعد💔
تجھے مجھ سے غضب کی محبّت ہو جائے

ibrar-022
 

مریض غم کو کسی طرح سے شفا دینا
دوا نہیں نہ سہی زہر ہی پلا دینا
دو آتشہ میرے ساقی مجھے پلا دینا
جلا کہ دل میرے دل کی لگی بڑھا دینا
جو وقت قتل میرے شوق میں کمی دیکھو
تو مسکرا کے میرا حوصلہ بڑھا دینا
پیامبر میرے درد فراق کی حالت
سنے سنے نہ سنے وہ مگر سنا دینا

ibrar-022
 

وہ شخص مجھے ٹوٹ کے رونے نہیں دیتا.
خوابوں میں اگر آئے تو سونے نہیں دیتا.
خود اس کے مراسم زمانے سے ہیں لیکن.
مجھے وہ کسی اور کا ہونے نہیں دیتا..

میرے ان بزرگوں کی پگڑیاں کھاگئی
مرشد
میری سچی محبت کو�ؔIbrar
i  : میرے ان بزرگوں کی پگڑیاں کھاگئی مرشد میری سچی محبت کو�ؔIbrar - 
ibrar-022
 

مرنا تو ہے اوپر والے کے حکم سے وصی_!!
اصول محبت میں اک نام 'انتظار' بھی ہے_!!

ibrar-022
 

مجھ کو پانی میں___ اُترنے کا اشارہ کر کے
جا چکا چاند _____ سمندر سے کنارہ کر کے
تجربہ ایک ھی ____ عبرت کے لیے کافی تھا
میں نے دیکھا ھی نہیں عشق دوبارہ کر کے

ibrar-022
 

اس کے لہجے کی تلخیاں دیکھ کر🔥
اس سے رابطے کم کر لیۓ میں نے...💔💔💔

ibrar-022
 

وقت رخصت آ گیا دل پھر بھی گھبرایا نہیں
اس کو ہم کیا کھوئیں گے جس کو کبھی پایا نہیں

ibrar-022
 

دیپ جلتا ہے نہ آتی ہے صدا شام ڈھلے
بھیگ جاتی ہے مرے گھر کی فضا شام ڈھلے
اب اُسے رات کے صحراؤں میں کرتا ہوں تلاش
جس نے اک دن مجھے ملنے کو کہا شام ڈھلے
بس اسی آس پہ ہم تا بہ سحر جاگتے ہیں
آسمانوں سے اُترتا ہے خدا شام ڈھلے
وقتِ رخصت تیرا چہرہ نہیں دیکھا جاتا
خامشی سے کبھی ہو جانا جدا شام ڈھلے
آندھیاں رک کے ادا کرتی ہیں چلنے کا خراج
جب بھی جلتا ہے کوئی ٹوٹا دِیا شام ڈھلے
ورنہ سورج کی طرح میں بھی کہیں ڈھل جاتا
روک لیتی ہے مجھے میری انا شام ڈھلے
جب بھی گرتے ہیں رگِ جاں میں سلگتے آنسو
دم بخود دیکھتی رہتی ہے ہوا شام ڈھلے
اس طرح اُس کو لگی شہرِ جدائی کی ہوا
جیسے لگتی ہے کسی ماں کی دعا شام ڈھلے

ibrar-022
 

سنو او ہمسفر میرے
کہاں ھو تم چلے آؤ
تمھیں معلوم بھی ھے ناں
تمھارے بن میرا ہر پل
میرا لمحہ میرے یہ زندگی
بے کل سی رہتی ھے
بہت بے چینی ھوتی ھے
میری آنکھیں جو ھر پل
تجھ کو دیکھنے کی آرزو لئے
جھلمل جھلملاتی ھے
تیرے دور رہنے سے
آنکھوں کے جھلملاتے روشن ستارے
پل بھر میں چھلک پڑتے ھیں
سنو ناں تم میرے جاناں
کہنا ھو تم چلے آؤ
مجھے کچھ بھی بھری دنیا میں
ہائے آچھا نہیں لگتا
میری بے چینیوں تنہائیوں کو ختم کر جاناں
مجھے وہ پل جو میں اور تم ساتھ ھوتے ھیں
کر دو عطا جاناں