چلو اب بھول بھی جاو ۔ چلو اب بھول بھی جاو کسی انجان راہی کو کسی بےجان رشتے کو کسی گمنام منزل کو کسی بے نام رستے کو چلو اب بھول بھی جاو۔۔۔۔ محبت مسئلہ دونوں کا ہو تو حل کرے کوئی تمھارے دل کی کٹیا میں دیا روشن ہوا اور بجھ گیا شاید کسی نے کب اسے دیکھا؟ کسی کو کیا خبر اسکی ؟ کوئی معصوم لمحہ تھا جو اب واپس نہ آئے گا چلو اب بھول بھی جاو کسی انجان راہی کو کسی بےجان رشتے کو ۔۔۔