Damadam.pk
innoxent_-sheikh's posts | Damadam

innoxent_-sheikh's posts:

innoxent_-sheikh
 

ارادہ روز کرتا ہوں، مگر کچھ کر نہیں سکتا
میں پیشہ ور فریبی ہوں، محبت کر نہیں سکتا
میں تم سے صاف کہتا ہوں، مجھے تم سے نہیں الفت
فقط لفظی محبت ہے، میں تم پہ مر نہیں سکتا
محبت کی مسافت نے بہت زخمی کیا مجھ کو
ابھی یہ زخم بھرنے ہیں، میں آہیں بھر نہیں سکتا
یہاں ہر ایک چہرے پر الگ تحریر لکھی ہے
میری آنکھوں میں آنسو ہیں، ابھی کچھ پڑھ نہیں سکتا
میں اپنی رات کی زلفوں میں خود چاندی سجاتا ہوں
میں اس کی مانگ میں وعدوں کے ہیرے جَڑ نہیں سکتا
" بھلے جھوٹا منافق ہوں، بہت دھوکے دئیے، لیکن
محبت کی صدا ہوں میں، میں دھوکا کر نہیں سکتا "
میں اس گھر کا مقیمی ہوں، جسے اوقات کہتے ہیں
میں اپنی حد میں رہتا ہوں، سو آگے بڑھ نہیں سکتا
ابھی کچھ شعر رہتے ہیں، مگر لکھنے نہیں ہرگز
کسی کی لاج رکھنی ہے، سو ظاہر کر نہیں سکتا.

innoxent_-sheikh
 

ایسی باتوں پہ مری جان لڑائی کیسی
تم نے چھوڑا ہے تو کچھ سوچ کے چھوڑا ہو گا۔🔥

innoxent_-sheikh
 

تیری محبت سے بھر #
رکھی ھے میں نے اپنے دل کی تجوری
#کوئی کوہِ #نور لا کر بھی دے تو میں #
سودا. نہ کرؤں 🌹

innoxent_-sheikh
 

good morning everyone have a rim Jim day

innoxent_-sheikh
 

اس کے لہجے سے مجھے یہ معلوم ہوا..🥀
اسے دشوار لگتا ہے اب مجھ سے تعلق رکھنا..🙂🖤💫💔

innoxent_-sheikh
 

وقت کہاں مٹھی میں آنے والا تھا
لیکن ہم نے باندھ لیا تصویروں میں

innoxent_-sheikh
 

خدوخال بِگاڑ گٸیں، کچھ لاحاصل محبتیں۔
اب ہم پہلی تصویروں جیسے نہیں رہے. 😕

innoxent_-sheikh
 

اے عشق اپنا طریقہ امتحان بدل
ہر محنتی شاگرد تیرا فیل ہوا ہے

innoxent_-sheikh
 

ایسا نہیـں کے بعد تیرے دلکشی نہ تهی.
دل کو نیا فـریب ہی کهانـے نہیـں دیا. 😕

innoxent_-sheikh
 

یہ حقیقت ہے کہ ہوتا ہے اثر باتوں میں
تم بھی کھل جاؤ گے دو چار ملاقاتوں میں
تم سے صدیوں کی وفاؤں کا کوئی ناطہ تھا
تم سے ملنے کی لکیریں تھی مرے ہاتھوں میں
تیرے وعدوں نے ہمیں گھر سے نکلنے نہ دیا
لوگ موسم کا مزہ لے گئے برساتوں میں
اب نہ سورج نہ ستارہ ہے نہ شمع ہے نہ چاند
اپنے زخموں کا اجالا ہے گھنی راتوں میں

innoxent_-sheikh
 

مہنگے داموں فروخت کر مجھ کو
میری آنکھوں میں خواب ہیں تیرے

innoxent_-sheikh
 

تیرے عشق میں لکھے ہے میں نے الفاظ ایسے ایسے
کُچھ لوگ ہم پر فِدا ہوگئے کچھ ہم سے خفا ہوگئے ❤️

Digital Art image
i  : پیشانیٔ حیات پہ کچھ ایسے بل پڑے ہنسنے کو دل نے چاہا تو آنسو نکل پڑے رہنے - 
بات ختم ہو گی قبر کی مٹی پر 
ہم تمہیں زندہ بھول نہیں سکتے
i  : بات ختم ہو گی قبر کی مٹی پر ہم تمہیں زندہ بھول نہیں سکتے - 
تو آئینے میں بھی ــــ بن سنور کے رویا کرے گا 
میں ایسا تیرا دل پہ نقش چھوڑ جاؤں گا
i  : تو آئینے میں بھی ــــ بن سنور کے رویا کرے گا میں ایسا تیرا دل پہ نقش چھوڑ - 
ملو تم روز ہم سے، لوگ چاہے جو بھی مطلب لیں،
 یہاں محفوظ تہمت سے نا یوسف ہے نہ مریم ہے۔۔۔
i  : ملو تم روز ہم سے، لوگ چاہے جو بھی مطلب لیں، یہاں محفوظ تہمت سے نا یوسف ہے - 
جوشِ جنوں میں لطف تصور نہ پوچھیٸے___
پھرتے ہیں ساتھ ساتھ انہیں ہم لیٸے ہوٸے___
i  : جوشِ جنوں میں لطف تصور نہ پوچھیٸے___ پھرتے ہیں ساتھ ساتھ انہیں ہم لیٸے - 
innoxent_-sheikh
 

پیشانیٔ حیات پہ کچھ ایسے بل پڑے
ہنسنے کو دل نے چاہا تو آنسو نکل پڑے
رہنے دو مت بجھاؤ مرے آنسوؤں کی آگ
اس کشمکش میں آپ کا دامن نہ جل پڑے
ہنس ہنس کے پی رہا ہوں اسی طرح اشک غم
یوں دوسرا پیے تو کلیجہ نکل پڑے
نشترؔ وہ اہل عشق بھی ہیں کتنے تنگ نظر
ان کی زبان نام مرا سن کے جل پڑے

innoxent_-sheikh
 

جو نہ مل سکے وہی بے وفا ۔۔۔!!
یہ بڑی عجیب سی بات ہے
وہ چلا گیا مجھے چھوڑ کر ۔۔!
وہی آج تک میرے ساتھ ہے !!!"

innoxent_-sheikh
 

نا رہو اتنا قریب کہ" ارباب غم نہیں اچھے🥀
ہماری شاعری تو اچھی ہے مگر ہم نہیں اچھے🥀