پیشانیٔ حیات پہ کچھ ایسے بل پڑے ہنسنے کو دل نے چاہا تو آنسو نکل پڑے رہنے دو مت بجھاؤ مرے آنسوؤں کی آگ اس کشمکش میں آپ کا دامن نہ جل پڑے ہنس ہنس کے پی رہا ہوں اسی طرح اشک غم یوں دوسرا پیے تو کلیجہ نکل پڑے نشترؔ وہ اہل عشق بھی ہیں کتنے تنگ نظر ان کی زبان نام مرا سن کے جل پڑے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ صبح بخیر انسان کی سوچ بہت محدود ہےکچھ چیزوں سے شروع ہو کر کچھ چیزوں پہ ختم بھی ہو جاتی ہے اور اس میں شاید انسان کا زیادہ قصور بھی نہیں کیوں کے ہم ہر چیز نہیں دیکھ پاتے۔ اللّه اپنے بندوں کے لئے جب کوئی فیصلہ کرتا ہے تو وہ بہترین وقت چنتا ہے کیوں کہ وہ جانتا ہے___ کب کونسا فیصلہ ہمارے لئے بہترین ثابت ہوگا___ اگر آج کوئی دعا قبول نہیں ہو رہی تو شاید ابھی وقت ساز گار نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی جائز دعاؤں کو قبول ومنظور فرمائے۔ آمین یا رب العالمین🤲
میرے جان و دل___ میرے ہمسفر میں اداس ہوں کوئی بات کر.,,!! تیرے لب ہلیں_____ تو کٹے سفر. میں اداس ہوں کوئی بات کر,,!! کوئی بوجھ ہو تو_____ اتار دے کوئی خوف ہو تو____ نکال دے,,!! میرا ہاتھ ہے_______تیرے ہاتھ پر میں اداس ہوں کوئی بات کر ,,!!
خیال جس کا تھا مُجھے, خیال میں مِلا مُجھے سوال کا جواب بھی, سوال میں مِلا مُجھے!!! وہ گیا تو اِس طرح گیا____کہ مُدتوں نہیں ملا مِلا جو پھر تو یُوں کہ وہ, ملال میں مِلا مُجھے