اے ہمارے رب تو ہمیں ہدایت دے
ہمیں رحمت عطا فرما
بلاشبہ تو ہی سب کچھ عطا کرنے والا ہے۔
کبھی کسی کو نیچی نظر سے مت دیکھو
کیونکہ تمہاری جو خواہشات ہیں
یہ تمہاری قابلیت نہیی
بلکہ تم پر اللہ کا کرم ہے
.
انسان کا ماضی چاہے کتنا ہی گناہوں سے بھرا ہوا ہو اس کا مستقبل ابھی بالکل پاک ہے اللہ تعالیٰ توبہ کو پسند کرتا ہے....
زندگی کے تپتے صحرا میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر جنت کی ہوا کی طرح ہے
ﷺ🌹 ﷺ🌹 ﷺ🌹 ﷺ🌹 ﷺ🌹 ﷺ🌹 ﷺ
زندگی میں سیکھنا بہت ضروری ہے۔
چاہے وہ کسی کی غلطی سے سیکھیں یا اپنی غلطی سے۔
🏵️🏵️🏵️
اور پھر یوں کرو کہ اپنے ربﷻ کی خاطر صبر کرنا شروع کر دو تو پھر ربﷻ آپکے دل کو غم کی بجائے سکون سے بھر دے گا۔۔۔💫💯
🌹 ⚘ 🌹 ⚘
جو مصیبت ہمیں اللہ سے دور کرے وہ سزا ہوتی ہے اور جو مصیبت ہمیں اللہ سے قریب کریں وہ آزمائش ہوتی ہے ۔
🌹🌹🌹
انسان عقل کا محتاج ھے
عقل ادب کا ۔ادب علم کا۔علم محتاج ھے۔الله تعالى كے فضل کا۔
فضل طلب کرو الله تعالی سے۔
🌷🌷🌷🌷
نہ کچھ لے کے آۓ تھے نہ کچھ لے کے جائیں گے
بس چند ایسے اعمال ہوں گے جن کی نیکیاں ہم قبر میں پائیں گے
جب سکون کی کمی محسوس ہو تو اپنے رب سے توبہ کرو کیونکہ انسان کے گناہ ہی ہیں جو دل کو بےچین رکھتے ہیں
جس نے ہم گنہگاروں کی دنیا اتنی خوبصورت بنا دی
سوچو اس رب کی جنت کتنی حسین ہوگی
چار چیزوں کو چار چیزوں سے دھویا کرو
زبان کو ذکر سے آنکھوں کو آنسوؤں سے
گناہوں کو استغفار سے اور دل کو اللہ کے خوف سے.
عبادتیں اور ان کا تقدس اپنی جگہ لیکن انسان کا دل
راضی کرنا الله کو راضی کرنے کے برابر هے.
نیکی کرتے رہیں اسلئے نہیں کہ وہ آپ كی نیکی لوٹائیں گے
بلکہ اس یقین کے ساتھ کہ اللہ تعالی نیکی کرنے والوں کو پسند کرتا ہے
مایوسیاں محسوس ہونے لگیں تو مہربانیاں گننا شروع کردیں اللہ کی محبت کی مٹھاس محسوس ہونے لگے گی اور دل سکون سے لبریز ہوجائے گا
ہر چیز ہمیں ملنے کی نہیں ہوتی
کچھ چیزیں خوبصورت دھوکہ اور بدترین شر بھی ہوتی ہیں
الله کریم سے کسی چیز کے نا ملنے پر بد گمان نہیں ہونا چاہئے
بندے اور اللہ کی محبت میں فرق یہ ہے کہ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزروی بن جاتی ہے۔ اور اللہ کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔۔۔۔
لوگوں سے یاد کرنے کا شکوہ مت کرو
کیونکہ جو انسان اپنے رب کو بھول سکتا ہے
وہ سب کو بھول سکتا ہے
.
بہترین لوگ بہترین نیت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے رب ان کے تمام کام سنوارتا ہے اور جس کا کام رب سنواردے اسے کوئی بگاڑ نہیں سکتا ۔
.
کیوں منتیں مانگتا ہے اوروں کی دربار سے
وہ کونسا کام ہے جو ہوتا نہیں تیرے پروردگار سے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain