اپنوں کی غلطیاں بھی اپنی ہی ہوتی ہیں مل جل کر سدھار لینی چاہئیں انا اور تکبر کی دستار باندھ کر دوسروں کے جھکنے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے 💐💐یہی رشتوں کی بقاء کا راز ہے
وجود کتنا ہی حسین کیوں نہ ہو۔ آخر کردار بازی لے ہی جاتا ہے 🌹🌹۔
غصہ ایک سلگتی ہوئی لکڑی کی مانند ہے جو دوسروں کو جلانے سے پہلے خود 🌿🌿🌿جلتی ہے ۔
کچھ لوگ آپ کے جزبات کے ساتھ اتنی چالاکی سے کھیلتے ہیں کہ آپ ہر چیز کے لیے خود کو ہی قصور وار سمجھتے ہیں ۔🌾🌾🌾
بعض رشتے ایسے ہوتے ہیں جنہیں جوڑتے جوڑتے انسان خود ٹوٹ جاتا ہے۔ 🌷🌷🌷
منزل کی جستجو ہے تو کر جہد مسلسل مفت میں یوں چاند ستارے نہیں ملتے
زندگی کا تجربہ تو نہیی پر اتنا معلوم ہے چھوٹا آدمی بڑے موقع پر کام آ جاتا ہے اور بڑا آدمی چھوٹی سی بات پر اوقات دکھا دیتا ہے 🍃🍃🍃
لاکھ گلاب لگاؤ تم اپنے گھر کے آنگن میں پھر بھی خوشبو تو بیٹی کے آنے سے ہی ہوتی ہے 🌹🌹🌹
وقت نے ایک بات سکھا دی ہے ہر رشتہ ناطہ تعلق تب تک ہی زندہ رہتا ہے جب تک ہم دوسروں کے معیار پر پورا اترتے ہیں ۔ 🏵️🏵️🏵️
محبت یا عزت کسی کو اتنی مت دو کہ وہ تمہاری قدر کرنا بھول جائے۔ 🌺🌺🌺
کسی مضبوط پہاڑ کا اتنا بوجھ نہیی ہوتا۔ جتنا بے قصور پر تہمت لگانے کا ہوتا ہے ۔🌻🌻🌻