لہجے بھی موسموں کی طرح ہوتے ہیں
وقت اور جگہ دیکھ کر بدل جاتے ہیں
سوچ سمجھ کر بولا کرو
صاحب
الفاظ نسلوں کا تعارف کروا دیتے ہیں
خود میں کوئی عیب نظر نہ آئے
تو سمجھ لیں کہ ہماری جہالت اپنی انتہاء سے بھی آگے نکل چکی ہے
بہت سے رشتے ختم ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ ایک صحیح بول نہیں پاتا اور دوسرا صحیح سمجھ نہیں پاتا۔۔۔!!!
دو ہی چیزیں ایسی ہیں
جس میں کسی کا کچھ نہیں جاتا
ایک مسکراہٹ اور
دوسری دعا ہمیشہ بانٹتے رہیں
اگر لوگ آپ سے دوری اختیار کر رہے ہیں ۔
تو انہیں کرنے دیجیئے،
آپ کی قسمت، وقت اور زندگی کی دوڑ کسی کے چھوڑ جانے کی محتاج نہیں ہے ۔
ان لوگوں کے ساتھ تو گزارا ہو سکتا ہے جن کی طبیعت خراب ہو
مگر ان کے ساتھ نہیی جن کی تربیت خراب ہو۔
دو اعمال ایسے ہیں جن کو تولہ نہیی جا سکتا۔
ایک معاف کرنا اور
دوسرا انصاف کرنا
عطر سے کپڑوں کو مہکانا بڑی بات نہیں
مزہ تو تب ہے جب کردار سے خوشبو نکلے
سب سے اچھی طلب اللہ کی طلب ہے
اور سب سے اچھی یاد اللہ کی یاد ہے
ساری دنیا کے سارے لوگ تجھے اپنے فائدے کے لئے چاہتے ہیں
صرف ایک اللہ ہے جو تجھے تیرے فائدے کے لئے چاہتا ہے
زندگی کے تپتے صحرا میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر جنت کی ہوا کی طرح ہے
وہ عطا کرے تو شکر اس کا وہ نہ دے تو ملال نہیں
میرے رب کے فیصلے کمال ہیں ان فیصلوں میں زوال نہیں
خواہش بھلے ہی چھوٹی سی ہو
لیکن اسے پورا کرنے کی ضد ہونی چاہئے
انسان واحد ایسی ہستی ہے
جس کا زہر الفاظ میں ہوتا ہے
دولت اور عہدے انسان کو عارضی طور پر بڑا کرتے ہیں
لیکن انسانیت اور اچھا اخلاق انسان کو ہمیشہ بلند درجے پر رکھتے ہیں
اخلاق صرف مسکراہٹ کا نام نہیں ہے
بلکہ احساس کی بلندی کا نام ہے
یعنی کسی کی خوشی اپنی خوشی اور کسی کا غم اپنا غم سمجھنا
جینے غصہ آتا ہے وہ لوگ سچے ہوتے ہیں
کیونکہ میں نے اکثر جھوٹوں کو مسکراتے دیکھا ہے
منزل سے آگے بڑھ کر منزل تلاش کر
مل جائے تجھ کو دریا تو سمندر تلاش کر
عزت جتنی دوگے محبتاتنی گہری ہوگی ،
عزت کے بغیر محبت کا کوئیوجود نہیں ،
کیونکہ رشتہ کوئی بھی ہو عزت کے بنا بےکار ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain