Damadam.pk
interior786's posts | Damadam

interior786's posts:

Right is right
i  : Right is right - 
Think 🤔 and act upon
i  : Think 🤔 and act upon - 
ALLAH AUR USKY FARSHTY DUROOD BEJTY HY AAP PAR TU A EEMAN WALO TUM B UN PAR DUROOD AUR SALAM BEJO
i  : ALLAH AUR USKY FARSHTY DUROOD BEJTY HY AAP PAR TU A EEMAN WALO TUM B UN PAR - 
interior786
 
👭 *اولاد کی پرورش سے متعلق چند ضروری ہدایات۔*(1) عورتوں میں عادت ہے کہ بچوں کو جن بھوت اور دوسر ی ڈراؤنی چیزوں سے ڈراتی ہیں یہ بہت غلط بات ہے اس سے بچے کا دل کمزور ہوتا ہے۔(2) ماں کو چاہیۓ بچے کو باپ سے ڈراتی رہے۔(2) اگر لڑکا ہو تو اسکے سر پر بال مت بڑھاؤ اور اگر لڑکی ہے تو جب تک پردے میں بیٹھنے کے قابل نا ہوجاۓ زیور مت پہناؤ۔ اس سے ایک تو جان کا خطرہ رہتا ہے اور دوسری بات کہ بچپن سے ہی زیور کا شوق دل میں ہونا اچھی بات نہیں۔(3) بچوں کے ہاتھوں سے غریبوں کو کھانا، کپڑا پیسہ اور ایسی چیزیں دلوایا کرو۔ اسی طرح کھانے پینے کی چیزیں انکے بھائ بہنوں کو یا اور بچوں کو تقسیم کرایا کرو تاکہ آپکے بچوں میں سخاوت کی عادت ہو۔

ALLAH AUR USKY FARSHTY DUROOD BEJTY HY AAP PAR TU A EEMAN WALO TUM B UN PAR DUROOD AUR SALAM BEJO
i  : ALLAH AUR USKY FARSHTY DUROOD BEJTY HY AAP PAR TU A EEMAN WALO TUM B UN PAR - 
ALLAH AUR USKY FARSHTY DUROOD BEJTY HY AAP PAR TU A EEMAN WALO TUM B UN PAR DUROOD AUR SALAM BEJO
i  : ALLAH AUR USKY FARSHTY DUROOD BEJTY HY AAP PAR TU A EEMAN WALO TUM B UN PAR - 
ALLAH AUR USKY FARSHTY DUROOD BEJTY HY AAP PAR TU A EEMAN WALO TUM B UN PAR DUROOD AUR SALAM BEJO
i  : ALLAH AUR USKY FARSHTY DUROOD BEJTY HY AAP PAR TU A EEMAN WALO TUM B UN PAR - 
interior786
 
کل مَیں *"ہوشیار"* تھا،
لہٰذا مَیں دُنیا کو
*تبـــــــــــــــــدیل* کرنا چاہتا تھا،
آج مَیں *"عقل مَند"* ہُوں،
اِس لئے مَیں خُود کو *بـَــــــــــــــــــدَل* رہا ہُوں•••••

interior786
 
ایک بزرگ جارہے تھے ۔۔۔کچھ بچے آپس میں بحث کر رھے تھے ۔۔۔ جب وہ بزرگ قریب سے گزرے تو دو بچے کہنے لگے ۔۔۔ بابا جی ۔۔ھم آپس میں کسی مسئلہ پر بحث کر رہے ھیں ۔۔۔
آپ ذرا فیصلہ کریں ۔۔۔ اس بزرگ نے کہا بیٹا کیا مسئلہ ھے ۔۔۔ بچے نے کہا ۔۔ھم آپس میں بحث کر رھے ھیں کہ ایک آدمی بڑا نیک ھو اس نے کبھی گناہ نہ کیا ھو ۔۔۔تو اس پر اللہ کی خاص نظر ھوتی ھے یا آدمی بڑا ہی گنہگار ہو اور سچی توبہ کرلے اس کے دل پر خاص نظر ھوتی ھے وہ بزرگ فرمانے لگے بیٹا میں عالم نھیں ھوں پر ایک بات میرے تجربے میں آئی ھے ۔کہ میں کپڑا بناتا ھوں کھڈی چلاتا ہوں ۔ دھاگے ٹوٹتے ہیں میرے تجربے میں یہ بات آئی ھے کہ جو دھاگہ ٹوٹ جاتا ہے میں اسے گرہ لگاتا ہوں اس کے بعد اس پر خاص نظر رکھتا ہوں کہ دوبارہ نہ ٹوٹ جائے ۔ممکن ہے جو بندہ شیطان کے راستے کو چھوڑ کر توبہ کرلے ۔

ALLAH AUR USKY FARSHTY DUROOD BEJTY HY AAP PAR TU A EEMAN WALO TUM B UN PAR DUROOD AUR SALAM BEJO
i  : ALLAH AUR USKY FARSHTY DUROOD BEJTY HY AAP PAR TU A EEMAN WALO TUM B UN PAR - 
ALLAH AUR USKY FARSHTY DUROOD BEJTY HY AAP PAR TU A EEMAN WALO TUM B UN PAR DUROOD AUR SALAM BEJO
i  : ALLAH AUR USKY FARSHTY DUROOD BEJTY HY AAP PAR TU A EEMAN WALO TUM B UN PAR - 
interior786
 
یہ قدیم مسلم تاجروں کی روایت تھی کہ وہ صبح دکان کھولنے کے ساتھ ایک چھوٹی سی کرسی دکان کے باہر رکھتے تھے جوں ہی پہلا گاہک آتا دکاندار کرسی اس جگہ سے اٹھاتا اور دکان کے اندر رکھ دیتا تھا.
لیکن جب دوسرا گاہک آتا دکاندار اپنی دکان سے باہر نکل کر بازار پر اک نظر ڈالتا جس دکان کے باہر کرسی پڑی ہوتی وہ گاہک سے کہتا کہ تمہاری ضرورت کی چیز اس دکان سے ملے
گی،میں صبح کا آغاز کرچکا ہوں.
کرسی کا دکان کے باہر رکھنا اس بات کی نشانی ہوتی تھی کہ ابھی تک اس دکاندار نے آغاز نہیں کیا ہے.
یہ مسلم تاجروں کا اخلاق اور محبت تھی نتیجتا ان پر برکتوں کا نزول ہوتا تھا🧡
عربی سے ترجمہ

interior786
 
*زائرو! پاسِ ادب رکھو ہوس جانے دو*
*آنکھیں اندھی ہوئی ہیں اُن کو ترس جانے دو*
*سوکھی جاتی ہے امیدِ غربا کی کھیتی*
*بوندیاں لکۂ رحمت کی برس جانے دو*
*پلٹی آتی ہے ابھی وجد میں جانِ شیریں*
*نغمۂ ’’قُم‘‘ کا ذرا کانوں میں رس جانے دو*
*ہم بھی چلتے ہیں ذرا قافلے والو! ٹھہرو*
*گھٹریاں توشۂ امّید کی کس جانے دو*
*دیدِ گل اور بھی کرتی ہے قیامت دل پر*
*ہم صفیرو! ہمیں پھر سوئے قفس جانے دو*
*آتشِ دل بھی تو بھڑکاؤ ادب واں نالو*
*کون کہتا ہے کہ تم ضبطِ نفس جانے دو*
*یوں تنِ زار کے در پے ہوئے دل کے شعلو*
*شیوۂ خانہ براندازیِ خس جانے دو*
*اے رؔضا! آہ کہ کیوں سہل کٹیں جرم کے سال*
*دو گھڑی کی بھی عبادت تو برس جانے دو*

ALLAH AUR USKY FARSHTY DUROOD BEJTY HY AAP PAR TU A EEMAN WALO TUM B UN PAR DUROOD AUR SALAM BEJO
i  : ALLAH AUR USKY FARSHTY DUROOD BEJTY HY AAP PAR TU A EEMAN WALO TUM B UN PAR - 
interior786
 
*سیر گلشن کون دیکھے دشتِ طیبہ چھوڑ کر*
*سوے جنت کون جائے در تمہارا چھوڑ کر*
سر گزشتِ غم کہوں کس سے ترے ہوتے ہوئے
کس کے دَر پر جاؤں تیرا آستانہ چھوڑ کر
بے لقاے یار اُن کو چین آ جاتا اگر
بار بار آتے نہ یوں جبریل سدرہ چھوڑ کر
کون کہتا ہے دلِ بے مدعا ہے خوب چیز
میں تو کوڑی کو نہ لوں اُن کی تمنا چھوڑ کر
مر ہی جاؤں میں اگر اُس دَر سے جاؤں دو قدم
کیا بچے بیمارِ غم قربِ مسیحا چھوڑ کر
کس تمنا پر جئیں یا رب اَسیرانِ قفس
آ چکی بادِ صبا باغِ مدینہ چھوڑ کر
بخشوانا مجھ سے عاصی کا رَوا ہو گا کسے
کس کے دامن میں چھپوں دامن تمہارا چھوڑ کر
خلد کیسا نفسِ سرکش جاؤں گا طیبہ کو میں
بد چلن ہٹ کر کھڑا ہو مجھ سے رستہ چھوڑ کر
ایسے جلوے پر کروں میں لاکھ حوروں کو نثار
کیا غرض کیوں جاؤں جنت کو مدینہ چھوڑ کر

interior786
 
*بخت خفتہ نے مجھے روضہ پہ جانے نہ دیا*
*چشم و دل سینے کلیجے سے لگانے نہ دیا*
*آہ قسمت مجھے دنیا کے غموں نے روکا*
*ہائے تقدیر کہ طیبہ مجھے جانے نہ دیا*
*پاؤں تھک جاتے اگر پاؤں بناتا سر کو*
*سر کے بل جاتا مگر ضعف نے جانے نہ دیا*
*اتنا کمزور کیا ضعف قویٰ نے مجھ کو*
*پاؤں تو پاؤں مجھے سر بھی اٹھانے نہ دیا*
*سر تو سر جان سے جانے کی مجھے حسرت ہے*
*موت نے ہائے مجھے جان سے جانے نہ دیا*
*حال دل کھول کے دل آہ ادا کر نہ سکا*
*اتنا موقع ہی مجھے میری قضا نے نہ دیا*
*ہائے اس دل کی لگی کو میں بجھاؤں کیونکر*
*فرط غم نے مجھے آنسو بھی گرانے نہ دیا*
*ہاتھ پکڑے ہوئے لے جاتے جو طیبہ مجھ کو*
*ساتھ اتنا بھی تو میرے رفقا نے نہ دیا*
*سجدہ کرتا جو مجھے اس کی اجازت ہوتی*
*کیا کروں اذن مجھے اس کا خدا نے نہ دیا*

Qadar kro
i  🔥 : Qadar kro - 
History for younger
i  : History for younger - 
interior786
 
_زندگی میں کیے گئے لاتعداد اچھے کام
سفید کاغذ کی طرح ہوتے ہیں
جبکہ کوئی غلطی یا خرابی محض
ایک چھوٹے سے نقطے کی مانند ہوتی ہے۔
لوگوں کی اکثریت دوسروں کی غلطیوں
پر توجہ زیادہ دیتی ہے
لیکن اچھائیوں کو نظر انداز کردیتی ہے۔_
_آپ کی ساری زندگی کی اچھائیوں پر
آپ کی کوئی ایک کوتاہی یا کسی غلطی کا
ایک سیاہ نقطہ ان کو زیادہ صاف دکھائی دیتا ہے۔_
_آپ آدھا گلاس پانی کا بھر کر
اگر 100 لوگوں سے پوچھیں گے ،
تو کم از کم 80 فیصد کہیں گے آدھا گلاس خالی ہے
اور 20 فیصد کہیں گے کہ آدھا گلاس پانی ہے ….
دونوں صورتوں میں بظاہر فرق کچھ نہیں پڑتا
لیکن درحقیقت یہ دو قسم کے انداز فکر کی
نمائندگی کرتے ہیں۔

interior786
 
*سبق نمبر 2*
*دوسرے دن کلاس میں داخل ہوتے ہی
پروفیسر انصاری نے
بلیک بورٖڈ پر ایک بڑا سا سفید کاغذ چسپاں کردیا،
اس کے بعد
*انہوں نے اس سفید کاغذ کے درمیان میں مارکر سے
ایک سیاہ نقطہ ڈالا،
پھر اپنا رخ کلاس کی طرف کرتے ہوئے پوچھا:*
_‘‘آپ کو کیا نظر آ رہا ہے….؟ ’’_
_سب نے ہی یک زبان ہو کر کہا ‘‘ایک سیاہ نقطہ’’۔_
*طالب علم تعجب کا اظہار کررہے تھے
سر بھی کمال کرتے ہیں ،
کل لکیر کھینچی تھی
آج نقطہ بنادیا ہے ….*
*پروفیسر نے مسکراتے ہوئے کہا
‘‘ حیرت ہے !
اتنا بڑا سفید کاغذ اپنی چمک اور پوری
آب و تاب کے ساتھ تو تمہاری نظروں سے اوجھل ہے،
مگر ایک چھوٹا سا
سیاہ نقطہ تمہیں صاف دکھائی دے رہا ہے؟’’*