" میں چاہتی ہوں کہ تُم میری طرف اس طرح سے کھینچے چلے آؤ جس طرح شاعری اور یہ ناول مُجھے اپنی طرف کھینچتے ہیں ۔ " " جس طرح تُم سمجھتے ہو نہ کہ یہ اشعار ، میری یہ تحریریں تُمہارے لئے ہی لکھی گئیں ہیں ، اسی طرح تُم بھی محسوس کرو کہ میں بھی ایسے ہی تُمہارے لئے لِکھ دی گئی ہوں ۔ " " جس طرح تُم PUBG کھیلتے اُس میں اس طرح سے گم ہو جاتے ہو کہ آس پاس کا کوئی ہوش نہیں رہتا 😒 میں چاہتی ہوں تُم مُجھ میں مگن ہو جاؤ اور خود کو مُجھ میں ڈھونڈنا شروع کر دو ۔ " " اور جب تُم تھک ہار کر بیٹھ جاؤ تو میں تُمہیں بتاؤں کہ ؛ میں تُم سے ہی ، تُمہاری چاہتوں سے ہی ، تُمہاری خواہشوں سے ہی بھری پڑی ہوں ۔ "❤️😇💯