کبھی کبھی سوچتی ہوں۔۔۔ کہ ہم جیسے لوگوں کا قصور کیا ہوتا ہے؟ ہم جیسے نہ دنیا کے ہوسکے نہ ہی آخرت کے۔ نہ لوگوں کے ہوسکے نہ اپنوں کے۔ نہ سہی سے محبتیں کرسکے نہ ہی نفرتیں۔ نہ اپنی ذات کے لیے جینا سیکھ سکے نہ ہی دوسروں کے لیے۔ نہ یار ملا نہ ہی خُدا۔ نہ دوستی صحیح سے کی نہ ہی دشمنی۔ نہ ہی ہمیں کوئی سمجھا نہ ہی ہم کسی کو سمجھ سکے۔ پھر ہم جیسے لوگ دنیا میں آخر کرنے کیا آئے ہیں۔ کیا ہمیں لوگوں کے لیے عبرت کے نشان کے طور پہ بھیجا گیا ہے یا یہ اُداسیاں اور وحشتیں ہمارے ہی فیصلوں اور کاموں کا نتیجہ ہیں..؟😥😭😭