حسد اور غبطہ میں کیا کا فرق ہے؟ غبطہ (مثبت خواہش): کسی کے پاس اچھی چیز دیکھ کر یہ چاہنا کہ “یہ میرے پاس بھی ہو” بغیر اس سے نفرت کے۔ حسد (منفی احساس): کسی کے پاس اچھا دیکھ کر دل میں تکلیف ہونا اور یہ چاہنا کہ “یہ اس کے پاس نہ رہے!” غبطہ انسان کو آگے لے جاتا ہے، حسد انسان کو پیچھے دھکیل دیتا ہے۔
کوئی بھی عورت ری پلیس کی جا سکتی ہے لیکن وہ عورت جو اُس وقت آپ کے ساتھ کھڑی ہو جب آپ کے پاس کُچھ نہیں تھا، وہ عورت جس نے آپ کو آپ کے سب سے کَمزور لَمْحے میں سپورٹ کیا ہو، حوصلہ دیا ہو، وہ عورت جس نے ان مردوں کے اُوپر آپ کو چُنا ہو جو اسے دُنیا کی ہر سہولت دے سکتے تھے، ایسی عورت ری پلیس نہیں کی جا سکتی۔۔۔🖤
میں وہ یوسف ہوں جس کے نصیب میں نہ تخت لکھا گیا نہ دست زلیخا کی حرارت - میری کہانی شروع ہی محرومی سے ہوتی ہے، اور انجام ایک جھوٹے بھیڑئیے پر ختم ـ یہاں سچ اتنا بھاری ہوتا ہے کہ لوگ اسے سنبھال نہیں پاتے اس لیئے الزام کسی درندے کے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں ـ میں نے وفا کی ، مگر صلہ بدگمانی نکلا ـ مینے صبر اوڑھا ، مگر لوگ تماشائی بن گئے ـ کسی نے پوچھا نہیں کہ ، یوسف کو کس نے کھایا ـ سب نے بس اتنا کہا " ۔ بھیڑیا قصور وار ہے۔ تخت ان کے حصے میں آئے جو سازش جانتے تھے ، محبت ان کو ملی جو قیمت ادا کر سکتے تھے ۔ اور میں ؟؟؟؟؟ میں بس کہانی بن گیا ، ایسی کہانی جسی ہر کوئی پڑھتا ہے مگر کوئی جیتا نہیں ۔۔ کبھی کبھی سب سے بڑا دکھ یہ نہیں ہوتا ہے کہ آپ ہار گئے ، بلکہ یہ کہ آپ سچے تھے ۔ اور سچ ھمیشہ بھیڑیوں کے منہ میں دے دیا جاتا ،🥺ہے