Damadam.pk
itsadi's posts | Damadam

itsadi's posts:

itsadi
 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شعبان کے مہینے میں دوسرے مہینوں کی نسبت زیادہ نفلی روزے رکھے ہیں۔ لہٰذا اگرچہ ایسا لگتا ہے کہ ہم نے اپنے چھوڑے ہوئے روزوں کی قضاء میں تاخیر کر دی ہے، لیکن یہ پکڑنے کا بہترین وقت ہے!
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہم میں سے ایک عورت رمضان کے کچھ روزے چھوڑ دیتی ہے اور وہ شعبان شروع ہونے تک اس کی قضا نہیں کر پاتی ہے- سنن نسائی

itsadi
 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب نصف شعبان کی رات ہو تو اس کی رات عبادت میں گزارو اور اس دن روزہ رکھو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ اس رات غروب آفتاب کے وقت آسمانِ آسمان پر نزول فرماتا ہے اور فرماتا ہے: ’’کیا کوئی نہیں جو مجھ سے استغفار کرے کہ میں اسے بخش دوں؟ کیا کوئی نہیں جو مجھ سے رزق مانگے کہ میں اسے رزق دوں؟ کیا کوئی ایسا نہیں جو مصیبت میں مبتلا ہو کہ میں اسے آرام دوں؟‘‘ اور اسی طرح، طلوع فجر تک۔‘‘ – سنن ابن ماجہ

itsadi
 

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ   رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مہینہ انتیس دن کا ( بھی ) ہوتا ہے لہٰذا چاند دیکھے بغیر نہ روزہ رکھو، اور نہ ہی دیکھے بغیر روزے چھوڑو، اگر آسمان پر بادل ہوں تو تیس دن پورے کرو ۔ راوی کا بیان ہے کہ جب شعبان کی انتیس تاریخ ہوتی تو ابن عمر رضی اللہ عنہما چاند دیکھتے اگر نظر آ جاتا تو ٹھیک اور اگر نظر نہ آتا اور بادل اور کوئی سیاہ ٹکڑا اس کے دیکھنے کی جگہ میں حائل نہ ہوتا تو دوسرے دن روزہ نہ رکھتے اور اگر بادل یا کوئی سیاہ ٹکڑا دیکھنے کی جگہ میں حائل ہو جاتا تو صائم ہو کر صبح کرتے۔ راوی کا یہ بھی بیان ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما لوگوں کے ساتھ ہی روزے رکھنا چھوڑتے تھے، اور اپنے حساب کا خیال نہیں کرتے تھے۔

itsadi
 

شعبان مسلمانوں کے لیے سب سے قیمتی اور شاندار مہینہ ہے۔ وہ اسلامی کیلنڈر میں مہینے کا 08 واں نمبر ہے اور لوگوں کو معاف کرنے کی سب سے بڑی طاقت رکھتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ پندرہویں شعبان کی رات میں اعلان کرتا ہے کہ میں تمہارے تمام گناہ معاف کر دوں گا، اگر کوئی مجھ سے مانگے تو تمہیں بہت زیادہ رزق اور دوسری برکتیں دوں گا۔

itsadi
 

sorry for late but happy birthday to you musahaf.
my Allah give you success early raining blessings of your life & home . Allah correct your every decision Allah give you Right vibes with the wrong persons . success every time hours day second minutes will join you . as soon as possible you visit madinah & perform Umrah with your family & parents .

itsadi
 

تکلیف یا مشکل کے وقت دعا مانگنا۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تکلیف کے وقت یہ دعا مانگا کرے تھے: “ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ بڑا تحمل والا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ عرش عظیم کا رب ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ آسمانوں کا رب ہے اور زمین کا رب ہے اور عرش کریم کا رب ہے۔”
صحیح بخاری

itsadi
 

تکلیف یا مشکل کے وقت دعا مانگنا۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تکلیف کے وقت یہ دعا مانگا کرے تھے: “ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ بڑا تحمل والا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ عرش عظیم کا رب ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ آسمانوں کا رب ہے اور زمین کا رب ہے اور عرش کریم کا رب ہے۔”
صحیح بخاری

itsadi
 

اچھے برتاؤ کا سب زیادہ مستحق کون ہے؟
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور دریافت کیا کہ میری بھلائی اور حسن معاملہ کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ تیری ماں” ۔ اس نے پھر پوچھا کہ اس کے بعد؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ پھر بھی تیری ماں” ۔ اس نے چوتھی مرتبہ پوچھا کہ اس کے بعد؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ پھر تیرا باپ۔”
صحیح بخاری

Islamic Quotes image
i  : Haqeeqat dikhti nahi - 
Allah Ehlebait se mohabbat se hmra baira paar farma or mushkilen door farma
i  : Allah Ehlebait se mohabbat se hmra baira paar farma or mushkilen door farma - 
itsadi
 

ﮐﭽﮫ ﺭﺷﺘﮯ ﺑﮩﺖ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ﻣﮕﺮ ﺍﻥ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﺎﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ
ﺍﻥ ﭘﺮ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺣﻖ ﺧﻮﺩ ﺑﺨﻮﺩ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﮐﺎ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ
ﮐﮧ ﻭﮦ ﮨﻤﯿﮟ ﮨﺮ ﺣﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﭼﺎﮨﺌﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ﺑﻨﺎ ﮐﺴﯽ ﻻﻟﭻ ﮐﮯ
ﺑﻐﯿﺮ ﮐﺴﯽ ﻏﺮﺽ ﮐﮯ
ﺑﺲ ﺍﻧﮑﺎ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﻧﺎ ﮨﯽ
ﺍﯾﮏ ﺳﮑﻮﻥ
ﺍﯾﮏ ﺗﺴﻠﯽ ﮐﺎ ﺑﺎﻋﺚ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔

itsadi
 

اچھے برتاؤ کا سب زیادہ مستحق کون ہے؟
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور دریافت کیا کہ میری بھلائی اور حسن معاملہ کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ تیری ماں” ۔ اس نے پھر پوچھا کہ اس کے بعد؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ پھر بھی تیری ماں” ۔ اس نے چوتھی مرتبہ پوچھا کہ اس کے بعد؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ پھر تیرا باپ۔”
صحیح بخاری

itsadi
 

نیکی یا برائی کا ارادہ کرنا۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنی صلی اللہ علیہ وسلم نے منجملہ دیگر روایت قدسیہ کے یہ بھی فرمایا: “ اللہ تعالیٰ نے نیکیاں اور برائیاں لکھ دی ہیں اور ظاہر کر دیا ہے کہ یہ نیکی ہے اور یہ برائی ہے، پس جس نے نیکی کا محض ارادہ کیا اور ابھی عمل نہیں کیا تو اللہ تعالیٰ اس کے نامہ اعمال میں پوری نیکی لکھے گا اور جس نے نیکی کا ارادہ کر کے عمل بھی کر لیا تو اس کے نامہ اعمال میں دس سے سات سو تک بلکہ اور دگنی تگنی جتنی چاہیے گا نیکیاں لکھے گا اور جس نے برائی کا ارادہ کیا لیکن (اللہ تعالیٰ سے ڈر کر) مرتکب نہیں ہوا اس کے لیے بھی ایک پوری نیکی کا ثواب لکھے گا اور جس نے ارادہ کر کے برائی کر بھی لی تو اس کے لیے ایک ہی گناہ لکھے گا۔”
صحیح بخاری

Amal ki tufeeq ata farmayen
i  : Amal ki tufeeq ata farmayen - 
itsadi
 

حضرت عمر بن خطاب رضى الله عنه سے روایت ہے، کہتے ہیں كہ: میں نے حضور صلى الله عليه وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: تمہارے پاس اویس بن عامر اپنے جاں نثاروں اور چاہنے والوں کے ساتھ آئیں گے، جن کا تعلق یمن کے قبیلہ مراد اور قرن سے ہے، ان کو برص کی بیماری ہوگی جس سے وہ شفا یاب ہو جائيں گے، مگر ان کی بیماری ایک درہم کے بقدر باقی رہ جائے گی، وہ اپنی والدہ کے فرماں بردار ہىں، اگر وہ کسی چیز کے بارے میں الله كے بھروسے پر قسم کھالىں تو اللہ تعالی اس کو ضرور پورا کریں گے، اے عمر! اگر تم ا ن سے اپنی مغفرت کی دعا کرا سکو تو ضرور کرانا

itsadi
 

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضى الله عنه سے روایت ہے، کہتے ہیں: میں نےرسول اللہ صلى الله عليه وسلم سے پوچھا : اے اللہ کے رسول! اللہ تعالی کے نزدیک سب سے زياده پسندیدہ عمل کون سا ہے؟ اور ایک روایت میں یہ ہے کہ: کون سا عمل اورکام سب سے بہتر ہے؟ آپ نے جواب دیا: نماز اس کے صحيح وقت پر، میں نےپوچھا پھر کون سا عمل؟ آپ نے فرمایا: والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنا، پھر میں نے پوچھا: اس کے بعد کون سا عمل؟ آپ نے فرمایا: اللہ کے راستے میں جہاد کرنا ۔

itsadi
 

صلہ رحمی کے بدلے صلہ رحمی (کرنا صلہ رحمی) نہیں۔
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ صلہ رحمی کرنے والا وہ نہیں ہے جو صرف بدلہ چکائے (یعنی احسان کے بدلے احسان کر دے) بلکہ صلہ رحمی کرنے والا (رشتہ ناتا جوڑنے والا) وہ ہے جو اپنے ٹوٹے ہوئے رشتہ کو جوڑے۔”
صحیح بخاری

itsadi
 

اچھے برتاؤ کا سب زیادہ مستحق کون ہے؟
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور دریافت کیا کہ میری بھلائی اور حسن معاملہ کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ تیری ماں” ۔ اس نے پھر پوچھا کہ اس کے بعد؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ پھر بھی تیری ماں” ۔ اس نے چوتھی مرتبہ پوچھا کہ اس کے بعد؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ پھر تیرا باپ۔”
صحیح بخاری

itsadi
 

سبحان اللہ کی فضیلت۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جس نے سبحان اللہ وبحمدہ ایک دن میں سو مرتبہ پڑھا اس کے تمام گناہ مٹا دیے جائیں گے اگرچہ (اس کے گناہ) سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔”
صحیح بخاری

itsadi
 

ذکر الہٰی کی فضیلت۔
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “ جو شخص اللہ کا ذکر کرے اور جو ذکر نہ کرے ان کی مثال زندہ اور مردہ کی سی ہے۔ (یعنی ذکر کرنے والا زندہ اور ذکر نہ کرنے والا مردوں کی طرح ہے)
صحیح بخاری