📚📝 *ہم زندگی میں بہت بار گرتے ہیں اور بہت بار گراۓ جاتے ہیں کبھی کبھی تو لگتا ہے ساری دنیا مل کر ہمارے حوصلے توڑنے پہ لگی ہے ۔۔ ایسے میں جب دل تنہا ہوتا ہے نہ تو دل کے قریب بہت قریب سے ایک صدا آتی ہے اللہ ہے نا ۔۔ پھر نہ احساسِ تنہاٸی رہتا ہے نہ احساسِ اذیت ۔۔ یقین جانیں جسے اللہ سنبھال لیتا ہے اسے کوٸی نہیں گرا پاتا ۔۔* *اور اللہ سے زیادہ قدردان بھلا کون ہے ۔۔*
*کبھی کبھار لوگوں کی اصلیت کا پتہ ہونے کے باوجود بھی خاموش رہ کر صرف یہ دیکھا جاتا ہے کہ، ان کی آخری حد کیا ہو سکتی ہے؟؟ جب بھی کبھی زندگی میں کسی ایسے انسان سے پالا پڑے تو خاموشی سے چلتے جانا چاہیے ہے نظروں سے تو وہ پہلے ہی گر چکے ہوتے ہیں دماغ سے نکالنے کے لیے ان کی آخری حد دیکھنا بہت ضروری ہوتا ہے تاکہ زندگی میں دوبارہ کسی اور کی مکاریوں سے بچا جا سکے زندگی کی حقیقتوں کی سمجھ تجربہ ہی دیتا ہے اور پھر تجربے کب آسانی سے مل جاتے ہیں بھلا؟؟
تم جیسا گمان کرو گے اپنے رب کو ویسا پاؤ گے وہ اپنے بندے کی خاموش سسكی بھی سنتا ہے وہ باتیں جو تم زبان پر نہی لا پا تے وہ ان کو سن کر بھی قبول کرتا ہے بس کبھی یہ نہ سمجھنا کے وہ سن نہیں رہا وہ تمھارےکام میں اسی چیز کو وسیلہ بنا دے گا جو رکاوٹ ہے بس اچھا گمان رکھنا ۔❤️🌹
سب سے زیادہ #نکاح کو مشکل #لڑکیوں نے بنایا ہوا ہے... سب سے پہلے آئیڈیل لڑکا کم عمر ہو پیسے والا ھینڈ سم خوبصورت ہو اسکا اپنا گھر گاڑی بنک بیلنس ہو اسکے ماں باپ نا ہوں بہن بھائی بھی نا ہوں اگر ہو تو بس ایک یا دو... شادی میں 10 سے 15 تولے سونا 40 سے 50 سوٹ 10 سے 20 لاکھ حق مہر 25 سے 30 ہزار ماہانہ جیب خرچ ہر ہفتے ماں باپ سے ملنا ضروری ہوگا گھر میں کام کاج کے لیے نوکرانی روز شام کو باہر گھومنے جانا رات کا کھانا باہر کھانا لڑکی کے ماں باپ بہن بھائیوں کی مالی مدد بھی کرنا وغیرہ وغیرہ..... اب بتاو کون نکاح کو مشکل کرتا ہے... ہمارے معاشرے میں دوسری شادی کو گناہ سمجھتے ہیں زنا کر لو تو لوگ کچھ دن بعد بھول جاتے ہیں مگر دوسری شادی کر لو تو ساری زندگی طعنے لڑائیاں اسی لیے لاکھوں لڑکیاں گھروں میں ہی بیٹھی رہتی ہیں عمریں گزر جاتی ہیں.