اس زمین پر محبت کی ترجمانی کے لیے قدرت نے جو چیز بنائی وہ "ماں" ہے۔
اللّٰہ کو بتایا کریں اپنے دل کی کیفیت، اس کو بتایا کریں کہ آپ کیا محسوس کرتے ہیں، یقین مانیں کہ وہ بہت پیار سے سنے گا۔
اس کے سامنے رو لینے سے ہی دل میں سکون اترے گا۔


زندگی میں ہمیشہ ان لوگوں کا چناؤ کریں جن کو عزت دینے پر وہ خود سے بڑھ کر آپ کو عزت دیں۔ یہی بہترین لوگوں کی نشانی ہے۔

کسی کی بھی خوشی پر حسد نہ کریں کیونکہ آپ نے ان کے حصے کا غم بھی تو نہیں دیکھا۔
کسی کو بہن کہہ دینے سے یا بھائی بنا لینے سے اللّٰہ کے بنائے ہوئے محرم اور غیر محرم کے رشتے بدل نہیں سکتے
لہذا اپنی زندگی کو مشکل مت بنائیں
اور خود کو دھوکہ دینا بھی چھوڑ دیں۔


درود شریف ایک ایسی عبادت ہے جو زمین پر گمنام رہنے والوں کو آسمان میں معروف بنا دیتی ہے
فداک ابی و امی و حیاتی
خاتم النبیین سیدنا محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم۔
صرف دکھاوے کے لیے اچھے نہ بنو اللّٰہ
تمہیں باہر سے بھی اور اندر سے بھی جانتا ہے۔
ہر دفعہ آپ کو اپنا غم بانٹنے کے لیے کاندھا میسر نہیں ہوتا مگر سجدہ کرنے کے لیے زمین ہر وقت میسر ہوتی ہے۔بے شک اللّٰہ کا سہارا سب سہاروں سے بڑا ہے۔
جانتے ہو! اللّٰہ پاک تمہیں آزمائش میں ڈالنے سے پہلے آزمائش سے نکالنے کا وسیلہ بناتا ہے۔

یہ دسمبر میں لوگوں کو محبوب ہی کیوں یاد آتا ہے
ماں یاد کیوں نہیں آتی
جو سرد راتوں میں خود گیلی جگہ سو کر ہمیں خشک جگہ سلاتی تھی۔
ہر مسلمان یہ چاہتا ہے کہ اسے ایمان پر موت آئے
مگر وہ زندگی ایمان پر کیوں نہیں گزارتا؟

نکلے وہ لوگ ہماری شخصیت بگاڑنے
کردار جن کے خود مرمت مانگ رہے ہیں
میرے سوا بھی تیرے بے شمار بندے ہیں یا رب
✍️ پر تیرے سوا میرا کوئی خدا نہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain