میں نے لوگوں کے رویوں کو پل بھر میں بدلتے دیکھا ہے, میں نے موت تک ساتھ نبھانے والوں کو دوسروں کا ہاتھ تھامتے دیکھا ہے, میں نے دوست کو دشمن بنتے دیکھا ہے, میں نے پیسے کو مانندِ خاک اڑتے دیکھا ہے, میں نے غرور کو موم بنتے دیکھا ہے, میں نے قہقوں کو چیخ بنتے دیکھا ہے, میں نے دل کو پتھر بنتے دیکھا ہے,میں نے لوگوں سے لگائی ہوئی ایک ایک امید کو یکے بعد دیگرے ٹوٹتے ہوئے دیکھاہے نہیں دیکھا کچھ,تو وہ اس ذات کی صفات میں تبدیلی ہے جو اپنے نافرمان بندے کو بھی مشکل کے ساتھ آسانی دیتا ہے بیشک صرف وہی ذات ایسی ہے جس پراندھا بھروسہ کیا جائے کہ وہ ہرچیز پر قادر ہے🙂❤️
تو ثابت ہوا کہ جان تب نہیں نکلتی جب ہم خود تکلیف میں ہوں....سانس حلق میں تب اٹکتا ہے جب کوئی جان سے پیارا تکلیف میں ہو.. اور ستم بالائے ستم اس دکھ کے مداوے کے لیے ہم کچھ کر بھی نہ سکتے ہوں...جنہیں ہمیشہ ہنستے مسکراتے دیکھتے کی تمنا ہو... انہیں رنجیدہ دیکھنا ازحد اذیت ہے... اگر وقت ہی ہر زخم کا مرہم ہے تو میری تمنا ہے یہ جلد بیت جائے...
ہم سوشل میڈیا والے ۔ بظاہر ایک دوسرے سے انجان نا کسی کی ذاتی زندگی کے بارے میں جانتے؛ نا کسی کا اسٹیٹس۔۔۔۔۔ 🔥 لیکن لفظوں کے راستے ایک دوسرے سے انسانیت کا ایسا رشتہ بنا چکے ہیں کہ جہاں ہم ایک دوسرے سے مسکراہٹ بانٹتے ہیں۔۔۔ وہیں لفظوں میں ایک دوسرے کا غم بھی محسوس کرتے ہیں۔ احساس کے پاکیزہ دھاگے میں بندھے ہم لوگ۔۔ نہیں جانتے___ کہ آنے والے وقت میں کون کہاں ہوگا؛؛ لیکن کچھ لفظ____اور کچھ لوگ کبھی بھول نہیں پائیں گے۔۔۔۔💞 خوش رہیں__اور خوشیاں بانٹیں!! ❤😍