*در حقیقت ... ہم اپنے پیروں پر نہیـــــــــں کھڑے ہیــــں ... ہم اپنے دلوں پر کھڑے ہیــــــــں ... لہذا ایک اچھا لفظ ہمیــــں پرندوں کی طرح آسمان کی طرف اٹھاتا ہے ... اور ایک برا لفظ ہمیــــں مردوں کی طرح زمیـــن میــــں دفن کر دیتا ہے ......!!!*
اگر آپ کسی کے بغیر نہیں رہ سکتے تو اسے "محبت" نہیں "بے بسی"کہتے ہیں ۔ جتنی جلدی ہو سکے اس بےبسی سے باہر نکلیں۔ لیکن یہ بھی بتا دوں کہ اس بے بسی سے نکلنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔ سکون کھونا پڑتا ھے توڑنا پڑتا ہے خود کو ۔ 😓
مجھے مرنے سے ڈر نہیں لگتا گھر میں پڑی اس لاش سے ڈر لگتا جس کے آگے بیٹھ کے میری ماں روئے گی گھر سے نکلتے اس جنازے سے ڈر لگتا جو میری بہن کو دروازے کے چوکھٹ پہ روتا ہوا چھوڑ کے یہ در پار کر پائے گی قبرستان میں بنے اس قبر سے ڈر لگتا جس پہ ہاتھ رکھ کے میرے بھائی اپنے آنسو ضبط کر کے دل میں اتاریں گے مجھے مرنے سے ڈر نہیں لگتا اپنے سے جڑے ان رشتوں کو تکلیف دینے سے لگتا ہے جو میرے مرنے پہ ان کو ملے گی اور مجھے اپنے سے جڑے کسی بھی رشتے کو تکلیف نہیں دینی بس💔
چند تکلیف دہ باتیں ۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ تکلیف ، اذیت اور وحشت بہت چھوٹے لفظ ہیں کسی کو اپنے درد کے بارے میں بتانے کے لئے ۔۔۔میرے خیال میں کوئی ایسا لفظ ہونا چاہیے جسے آپ کاغذ پر اتارتے تو وہ لفظ آپ کی آنکھوں میں موجود خون کے قطروں کو اپنے اندر سمو لیتا ۔۔۔آپ کے مردہ دل کی دھڑکن کاغذ پر اس لفظ کے اندر دھڑکتی ۔۔۔محبت کے نام سے جو وحشت آپ کے دل میں موجود ہے اس وحشت کو وہ لفظ اپنے اندر جزب کر لیتا ۔۔۔تاکہ لکھنے والا جب بھی لکھتا تو ہر ڈر ،خوف وحشت اور بے چارگی کے احساس سے ایک لمحے کو آزاد ہو جاتا ۔۔۔پڑھنے والا اس تکلیف درد اذیت اور وحشت کو محسوس کرتا ۔۔جو لکھنے والے نے لکھتے وقت محسوس کی ہوتی ۔۔۔کاش کوئی ایسا لفظ ہوتا جس میں اتنی طاقت ہوتی ۔۔۔
ایک خلش یہ بھی ہے کہ جنکی جانب ہم ذرا نگاہ نہیں کرتے ہم انکی نگاہ میں معتبر اور محبوب ہوتے ہیں ، اور جنکے خیال میں زندگی کا ایک حصہ گزارنے پر بھی رضا مند ہوں انھیں ہمارے ہونے یا نہ ہونے کی بھی پرواہ نہیں ہوتی. 🥀💔 💜💜