مجھ میں احساس کی بیماری ہمیشہ سے رہی ۔میری یہی کوشش رہی کہ جو میری زندگی کا حصہ ہیں میں اُنہیں خوش رکھوں ۔اُن پر اپنی ساری کی ساری محبت نچھاور کر دوں ۔اُنہیں کبھی ٹوٹنے نہ دوں ۔اور ایسا کرتے کرتے میں اِس قدر ٹوٹ گیا کہ خود کو خود میں ہی تلاش کرنے لگا ۔اور جن پر محبت نچھاور کی اُنہوں نے پلٹ کر بھی نہیں دیکھا ۔پھر میں نے جانا کہ آپ زندگی میں آنے والے سب لوگوں کو خوش نہیں کر سکتے ۔آپ کسی کیلئے کتنا ہی اچھا کر لیں وہ کسی نہ کسی مقام پر آپکو منہ کے بل گِرا دیتا ہے اور سارے کا سارا مان مٹی میں مل کر رہ جاتا ہے ۔اور اختتام میں بس ایک رب ہی رہ جاتا ہے جو ہمارے ساتھ رہتا ہے ۔لوگ تو نگاہوں سے ہی روح چھلنی کر دیتے ہیں لہجے تو بعد کی بات ہے ۔اور یہ زندگی کا وہ مقام ہوتا ہے جب آپ اپنا پہلا قدم اللّٰہ کی طرف بڑھاتے ہو اور وہ تھام لیتا ہے ۔ج
-" جو ہو گیا اس میں بہتری ہوگی اور جو ہو گا وہ بہترین ہوگا میرا رب اپنے بندوں کے ساتھ کبھی ناانصافی نہیں کرتا ۔بیشک وہ صبر والوں کو پسند کرتا ہے_" ☺️❤️
خود کلامی کی عادت ڈال لیجئے،یہ طے ہے کہ اکیلے چھوڑ دئیے جاؤ گے، کیونکہ بہت ہی کم لوگ ہوتے ہیں جو آپ کا ساتھ دیتے ہیں ورنہ "اکثریت" تو راستے میں چلتے چلتے ہاتھ چھڑا لیتے ہیں
میری تحریروں کو پڑھنے والے اکثر مجھے اُداس کہتے ہیں. انہیں لگتا ہے پیار میں ناکام ہوئی ہے. اک بات یہ کہ ہر تلخ شخص ضروری نہیں کہ پیار سے ہارا ہو. یہ جو #زندگی ہوتی ہے ناں کئی بار ایسے رنگ دکھا جاتی ہے کہ انسان ہنسنا کیا جینا تک بھول جاتا ہے. پیار میں ناکام ہوا شخص تو ایک وقت کے بعد آگے بڑھ جاتا ہے مگر جس انسان نے وقت کے ہاتھوں مار کھائی ہو اور روز کسی نئی منزل/اُمید کی تلاش میں ہو وہ بہت مشکل سے آگے بڑھتا ہے.تو ہر ایک کو عاشقی نے مات نہیں ہوتی کچھ لوگ وقت اور حالات کے بھی مارے ہوتے ہیں. 🔥💯💔
اگر تم مجھے واقعی میں جانتے ہو تو تمہیں پتا ہونا چاہیے کہ میں نبھانے والوں میں سے ہوں نا کہ تنگ آ کر ساتھ چھوڑ جانے والوں میں سے-🙃🖤 تم سے ناراض ہو سکتی ہوں تمہارا رویہ مجھے رلا سکتا ہے تم پہ غصہ ہو سکتی ہوں پر کبھی بھی چھوڑ نہیں سکتی ہاں اگر تم واقعی مجھے جانتے ہو تو تمہیں یہ بات پتا ہونی چاہیے اور اگر تمہیں لگتا ہے کہ میں آج تمہارے ساتھ نہیں ہوں تو تم غلط ہو میں تمہارے ساتھ نہ ہو کر بھی تمہارے ساتھ ہوں تمہارے بہت قریب اتنا کہ تمہیں احساس بھی نہیں ہے اور جب تک مجھ سے ہو سکا تب تک رہوں گی چاہے تم تمہیں مجھ سے کتنی ہی نفرت کیوں نہ ہو جب تک تم مجھے خود اپنی زندگی سے نہیں نکال دیتے میں تمہارے ساتھ ہوں یہ بات کبھی نہیں بھولنا-☺💔 🔥
برسوں بعد جب وہ لوٹا اگر مجھ سے پوچھا اپنی محبت کا سوال میں بھی تب اپنا ضبط آزماؤں گی گلے میں آنسوؤں کے پھندے کو روک کے سوچتے ہوئے پوچھوں گی "کونسی محبت" پھر ہاتھ پہ ہاتھ مار کے ہنس دوں گی ارے وہ۔۔۔۔محبت چھوڑو ،جوانی میں ایسی غلطی ہو ہی جاتی ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain