چلو پھر! چائے پیتے ہیں_ _ _ نہ جانے کتنے سالوں سے نہ جانے کتنی شاموں سے بدن جب تھک سا جاتا ہے _ میں اکثر خود سے کہتی ہوں چلو پھر! چائے پیتے ہیں مگر ! یہ بھی تو اک سچ ہے _ _ _ اکیلے پی نہیں سکتی تمہارے نام کا اک کپ ہمیشہ ساتھ ہوتا ہے _ _ _ نہ جانے تم کہاں ہوگے بہانہ چائے کا لیکر چرا لیتی ہوں میں تم سے تمہارے نام کے دو پل...!.... ☕☕ شام بخیر
اماں.....محبت کیسے ملتی ہے؟ "عاشی...." آواز میں سرسراہٹ تھی۔ "جندڑی رول دے عاشی! اپنا آپ فنا کرکے ہی دوسرے کے دل کی کُنجی ہاتھ آتی ہے۔ اپنا آپ خاک میں ملانا پڑتا ہے" عاشی جندڑی رول دے گی اماں! اپنا آپ فنا کردے گی۔ تب اُس کے دل کی کُنجی ہاتھ لگے گی...." آتش دان میں چٹکتی گیلی لکڑیاں جلتی رہی تھیں اور چھ راج کماریوں والا گھر زہریلے دھویں سے بھر گیا تھا۔ راکھ وہیں سو گئی تھی_ "اور پھر میں نے جندڑی رول دی اُس شخص کی ایک نظر کی خاطر......" محبت بڑی بھیڑی شے ہوتی ہے، ککھ (تنکے) سے بھی ہلکا کرکے رکھ دیتی ہے!!!
"اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ دنیا کا سب سے مشکل ترین کام کونسا ہے تو...... میں کہوں..! اپنی آنکھوں میں تیرنے والے آنسوؤں کو پلکوں کی بارڑ سے نیچے نہ گرنے دینا.... اور انھیں واپس پیچھے دھیکل کر ہونٹوں پر مسکراہٹ سجا کر کہنا.... "ہاں میں ٹھیک ہوں.... بلکل ٹھیک........"🥀🍂
" اگر امن سے رہنا چاہتے ہیں۔تو لوگوں سے جیتنے کی بجائے لوگوں کو جیتیں اور لوگوں پر ہنسنے کی بجائے اُن کے ساتھ ہنسیں اور دکھ سکھ میں اُن کے ہمدرد بنیں۔۔" 🌼🌸
ضروری نہیں ہوتا کہ دکھ لکھنے والا ہر شخص اپنی زندگی میں دکھی ہی ہو__💔 ہو سکتا ہے اسے میری طرح دکھی تحریریں فیسینیٹ کرتی ہوں اداسی سے بھرے الفاظ اسکے دل کو بھاتے ہوں اور وہ دوسروں کے درد کو بہت اچھے سے محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو___🖤 ❤