اکثر لوگ مجھے جاننے کی خواہش کرتے ہیں, جواب اتنے آسان تھوڑی ہیں.. میں بہت مضبوط اعصاب کی مالک ہوں. کبھی چھوٹی سی بات ناقابل فراموش دکھ دیتی ہےاور کبھی بڑی سے بڑی وجہ بھی خوشی نہیں کرپاتی مجھے لہجے پرکھنا اور رویوں کو سمجھنا آتا ہے. میں لفظوں اور رشتوں کی سیاست سے منکر ہوں مجھ سے تعلق کو نبھانے میں منافقت نہیں ہوتی , میں مجھ سے دور جانے خواہشمند لوگوں کو واسطے دینے والی نہیں. میں مخلص رشتے چاہتی ہوں محبت ہو یا نفرت بیچ کا کوئی راستہ نہیں. سچ کہا تھا تم نے میں جدید دور کے جدید لوگوں کے معیار پر پورا نہیں اترتی ,میرے ساتھ رہنا آسان تھوڑی ہے. میں چاہوں تو اپنے سر سے وار کر پھینک دوں وہ سب لوگ جن کو لگتا ہے کہ میں ان کے بغیر جی نہیں سکتی.😐 ہاں شاید!!!😔😔johi
بچھڑ کے مجھ سے کبھی تو نے یہ بھی سوچا ہے ادھورا چاند بھی کتنا اداس لگتا ہے یہ رکھ رکھاؤ محبت سکھا گئی اس کو وہ روٹھ کر بھی مجھے مسکرا کے ملتا ہے میں تجھ کو پا کے بھی کھویا ہوا سا رہتا ہوں کبھی کبھی تو مجھے تو نے ٹھیک سمجھا ہے کچھ اس قدر بھی تو آساں نہیں ہے عشق ترا یہ زہر دل میں اتر کر ہی راس آتا ہے اسے گنوا کے میں زندہ ہوں اس طرح محسن کہ جیسے تیز ہوا میں چراغ جلتا ہے محسن نقوی
کہتے ہیں زِندگی میں ایڈجسٹمنٹ کرنی چاہئے کوئی برا ہے اس کے اچھائی کریں میں یہ نہیں کہتا اینٹ کا جواب پتھر سے دیں یہ بھی سچ ہے برائی کو اچھائی ہی ختم کرتی ہے لیکن ایڈجسٹمنٹ کی بھی حد ہوتی ہے وہاں تک مُمکِن ہے کیوں کہ ربڑ کو بھی مخصوص حد تک ہی کھینچا جا سکتا ہے اس کے بعد وہ بھی ٹوٹ جائے گی