🍂___" زندگی جینے میں اور زندگی گزارنے میں فرق ہوتا ہے لوگ مجھ سے اکثر پوچھتے ہیں تم اتنی چھوٹی ہو پر اتنی گہری باتیں کیسے کر لیتی ہو جب کہ تمہارے سارے رشتے تمہارے پاس ہیں بظاہر تو سب ٹھیک معلوم ہوتا ہے پھر کیوں اتنی اداس رہتی ہو میں کچھ جواب نہیں دے پاتی کیوں کہ سب ٹھیک ہی تو کہتے ہیں سارے رشتے موجود ہیں میرے پاس پھر ایسا کیوں لگتا ہے کہ کچھ نہیں میرے پاس اکیلی ہوں بلکل تنہا ایسی کیا کمی ہے میری زندگی میں جو مجھے جینے نہیں دیتی اور یہی سوچتی سوچتی تھک جاتی ہوں پر میرے سوالوں کا جواب نہیں مل پاتا اور یہی سوچتی ہوں کہ میری فطرت میں اداسی ہے جبھی میں زندگی جی نہیں رہی بلکہ زنگی گزار رہی ہوں...!!!!!!
میں چاہتی ہوں کہ جب میں زندگی کی آخری سانس لے رہی ہوں اس وقت تمہیں مجھ سے عشق ہوجائے، میں چاہتی ہوں کہ میری قبر کی گیلی مٹی کو تم حسرت سے دیکھ کر کہو۔۔ تم میری آخری محبت ہو😊
میرا بس چلے تو سمندروں کی لہروں سے دل بنا کر ان کے اندر تمہارا نام کندہ کر دوں میرا بس چلے تو پھولوں سے تمہارا نام لکھ کر کسی سنسان قبرستان میں لٹکا دوں تاکہ وہاں کے مردے سکون پائیں میرا بس چلے تو شفا کے سارے اسموں کے بیچ تمہارا نام لکھ کر ہر اذیت میں مبتلا مریض کو دوں کہ اسے آنکھوں سے لگاؤ اور شفا پاؤ میرا جی چاہ رہا ہے دنیا کے سارے محبت کے تحائف تمہارے قدموں میں لا کر رکھ دوں مجھے عمر کے آخری دن تک تم سے ایسے محبت رہے گی جیسے پندرہ سال بعد کسی ماں کو پیدا ہونے والی پہلی اولاد سے محبت ہوتی ہے ❤️
اُسے لگتا تھا میں کمزورہوں۔ عورت ذات ہوں نا بس اِسی لیے لگتا تھا۔ میں بہت مضبوط ہوں ۔ تُمہاری سوچ سے زیادہ۔۔! محبت میں شکست ہوئ تو کیا ؟؟؟ جو خواب میں دیکھتی تھی۔ بس اُن خوابوں سے ہی تو بیدار ہوئی ہوں میں۔ بس کُچھ خواب ہی تو ختم ہوئے ہیں۔بس کُچھ امیدیں ہی تو ٹوٹی ہیں۔بس خوشیاں ہی تو چِھن گئ ہیں۔بس جینا ہی تو چھوڑا ہے۔۔۔ بس اِتنا سب تو ہوا ہے۔۔ زندگی ختم تو نہیں نا ہوئ تُمہاری بھول ہے ۔! کہ اب خدا سے تم کو مانگتی ہوں میں۔ ہاں تُمہیں اُس شدت سے چاہنا ضرور چھوڑ دیا ہے۔۔۔ لیکن چھوڑا نہیں ہے میں کمزور نہیں ہو ۔۔ بہک گئی تھی بس۔۔
اس دنیا کا عجیب معاملہ ہے یہاں آپ تب تک زندہ ہیں جب تک آپ منظرِ عام پر موجود ہیں ورنہ آپ چار دن منظر سے ہٹ کر دیکھیں لوگ آپکا وجود تک بھول جاتے ہیں،یہ ایک ناقابلِ فراموش بات ہے،مگر یہ چیز بھی زندگی کا حصہ ہے ورنہ لوگ اپنے پیاروں کو کبھی بھول نہ پاتے۔۔۔۔!
میں چاہتی ہوں کہ میں کا ٸنات میں بکھرے ہوۓ تمام لوگوں کے دکھ سمیٹ لوں اور کسی کی پلکوں کا ایک ایک آنسو اپنے دل میں اتار لوں اور خود سمندر بن جاوں میری ذات دوسروں کے لۓوقف ہو جاۓ مجھے ہر انسان مسکراتا ہوا ملے لیکن یہ ہے کہ اللہ کی ذات کے علاوہ کسی کا غم دور کرنے کے لیۓ انسان میں طاقت نہیں ہو سکتی ہم کسی ایک موڑ پر آ کر ضرور بے بس ہو جاتے ہیں ہاں لیکن ایک چیز تب بھی ممکن ہے وہ دعا ہے سب کی خوشیوں کی دعاٸیں اللہ پاک سب کو بہت ذیادہ خوشیوں سے نوازے آمین