چائے کے بعد دوسرا رنگ تمہارا ہے...
جو مجھے سانولا بھی اچھا لگتا ہے۔۔۔۔!
مجھے اوپشنز نہیں پسند!
محبت میں اوپشنز نہیں ہوتے
یا تو انتخاب کرو یا چھوڑ دو
چھوڑنا ہے تو مکمل چھوڑ دو,
اگر مُنتخب کرنا ہےتو اول درجے پہ رکھنا ہے
جسے چاہا جاتا ہے تب صرف اُسے دیکھا جاتا ہے
محبت میں درجہ اول رہتا ہے, دوم سوم کو محبت نہیں کہتے اُسے "اوپشنز " کہتے ہیں
اور مجھے "اوپشنز" اچھے نہیں لگتے😊
زندگی کبھی ہمیں بادشاہ نہیں ہونے دیتی سب کچھ دے کر بھی ہمیں فقیر ہی رکھتی ہے کسی نہ کسی چیز سے محروم ، کسی کے لیے ترستا ہوا..
میرے اندر نہ جانے یہ کون ہے جو کسی دردناک اذیت میں مبتلا ہے اور جو بے قابو ہو کر چیخنے لگتا ہے میں سمجھتا ہوں کہ جیسے یہ میری آواز ہے۔۔۔

ڈپریشن یہ نہیں کہ آپ خاموش ہوکر ایک طرف بیٹھ جائیں....یہ اداسی ہے۔!
ڈپریشن یہ نہیں کہ آپ کا کوئی کام کرنے کو دل نہ چاہے....یہ بیزاری ہے
ڈپریشن یہ نہیں کہ آپ کہتے رہیں میں عجیب حالات میں ہوں.... یہ کشمکش ہے
ڈپریشن صرف یہ ہے کہ آپ اندرونی حالت چھپاتے ہوئے ، بے تکان بلا جواز ہنستے رہیں۔۔۔ اتنا ہنسیں، اتنا ہنسیں کے آپ کی آنکھوں کے کنارے بھیگ جائیں اور آپ ہنستے ہنستے انتہائی خاموشی و غیر محسوس انداز سے آنکھوں کے بھیگے کنارے صاف کرلیں۔۔۔ آس پاس آپ کے ساتھ ہنسنے والوں کو خبر بھی نہ ہو کہ انگلیوں کے پوروں نے نمکین پانی صاف کرتے ہوئے کس غم، کس تکلیف کو، کس درد کو، کس پریشانی کو نرمی سے، شفقت سے صبر و شکر و ہمت و حوصلے کی تلقین کی ہے۔۔johi۔
ضروری نہیں ہوتا کہ جو انسان آپکو بظاہر ہنستا مسکراتا،خوش حال،کامیاب نظر آ رہا ہے وہ حقیقت میں بھی ویسا ہو ،حقیقت اس کے برعکس میں ہوسکتی ہے ہو سکتا ہے وہ اپنا ٹوٹا پھوٹا وجود سنبھالنے کے لیے قہقہے لگاتا ہو،ہو سکتا ہے وہ زمانے کا ناکام شخص ہو ،ہو سکتا ہے اسکی خواہشیں ،خواب سب ادھورے ہوں :' خود سے اندازے لگا کے فتوی نا دیا کریں آپکو یہ حق کسی نے نہیں دیا صرف اپنی انا کی تسکین کے لیے آپ کیسے اُسے توڑ سکتے ہیں جس دل میں خدا رہتا ہے💔🔥
ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻝ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﺮ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﮧ ﺳﮑﺘﺎ، ﺍﻥ ﺳﮯ ﮨﯽ ﮐﮩﮧ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﻦ ﭘﺮ ﺍﺳﮯ ﺑﮭﺮﻭﺳﮧ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ، ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺁﭖ ﭘﺮ ﺑﮭﺮﻭﺳﮧ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻝ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮐﮩﮧ ﺩﮮ ﺗﻮ ﺁﭖ ﮐﺎ ﯾﮧ ﻓﺮﺽ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﺑﮭﺮﻭﺳﮯ ﮐﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﭨﻮﭨﻨﮯ ﻧﮧ ﺩﯾﮟ💔🔥
امانت صرف چیز یا رقم نہیں ہوتیں امانت راز کی بھی ہوتی ہیں۔اگر کوئی اپنے جذبات، احساسات بیان کرے تو اس میں بھی خیانت نہ کریں۔۔
مجھے شدید نفرت ہے جب اپنی صفاٸی دیتے دیتے رونے لگتا ہوں کسی ہمدردی کی آس لگاۓ گھنٹوں رونا بھی اذیت ہے اور مجھے شدید نفرت ہے اس اذیت سے💔🔥
*💕پھر آتا ہے وہ مقام بھی کہ وقت بگڑ جاتا ہے۔ لوگ منہ پھیر لیتے ہیں۔ مقدر روٹھ جاتا ہے۔ پھر انسان خود سے بات کرنا سیکھتا ہے خود سے باتیں کرتے کرتے اللّٰہ سے باتیں کرنے لگتا ہے اور جب گُفتگو میں اُسکی ذات شامل ہو جاتی ہے تو ہر لفظ ہر سسکی ہر آہ میٹھی لگنے لگتی ہے اور پھر وقت سدھرنے لگتا ہے لوگ قریب آنے لگتے ہیں۔ مقدر بننے لگتا ہے مگر تب ان سب کی طلب ہی نہیں رہتی💕*
کبھی کبھی یکطرفہ محبتیں
انسان کو نفسیاتی مریض بنا دیتی ہیں💔💯🔥
سگریٹ پینے سے عورت کے بھی صرف پھیپھڑے خراب ہوتے ہیں، کردار نہیں۔
منٹو
اگر تم مجھے مل جاتے نا!!
تو میں لوگوں کے سامنے یہ بات ثابت کردیتی کہ
"ملی ہوئی چیز کی کتنی قدر ہوتی ھے!!"❤ 
ڈسپرین کی گولیاں تک ماں اٹھا لیتی تھی کمرے سے
اس حد تک بھی محبت نے ظلم کر رکھے ہیں مجھے پے
. اپنے مطابق ڈھال کر مجھ کو
میری رسیاں چھوڑ دیں اُس نے
😊😔

بس اِتنی سی بدل گئی ہوں...
میں نے زندگی میں compromise کرنا سیکھ لیا ہے، میں نے یہ بات سمجھ لی ہے کہ حق جتانے سے اپنا تھوڑی ہو جانا ہوتا ہے چاہے چیزیں ہوں یا. . . . . لوگ.....
💔💔💔
خوفناک لمحات وُہ ہوتے ہیں جب ہر چیز میسر ہو سوائے ذہنی سکون کے💯😊
جو جس کو پڑھ لے اسی سے متاثر نظر آتا ہے اور اسی کی بات کو لے کر بحث و مباحث کی محفل جماتا ہے اور دوسرے کئی لوگوں کو اپنے مخالف بنالیتا ہے.
لکھنے لکھانے والے الفاظ کا گورکھ دھندہ خوب جانتے ہیں اور ان کا کام بھی یہی ہوتا ہے اس لیے تھوڑا سا کھل ڈھل کر پڑھا کرو اور ذہن کو پراگندہ ہونے سے بچاؤ یقیناً آپس کی لڑائی ہی تباہ کن ہوتی ہے.
لکھنے والے تو اگلی دنیا سدھار چکے پر تم تو خود کو خراب ہونے سے بچاؤ.
فرید احمد فرید
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain