"زندگی بھی بانسری کی اُس دُھن کی طرح ہی ہوتی ہے جب تک من چاہی دھن آپکے سماعت تک پہنچتی ہے تب تک آپکا پورا وجود محو رقص رہتا ہے جیسے ہی یہ کانوں کو ناگواریت کا احساس دلاتی ہے ہم اس سے دور ہونے کی ہر ممکن کوشش کرنے لگتے ہیں ۔"
میرے مولا تیری رحمتوں والا ماہِ مبارک ہم سے رُخصت ہوا چاہتا ہے، میرے مُولا، کچھ دعائیں آج بھی تیرے "کُنّ" کی منتظر ہیں، اُن پہ "کُنّ" فرما دے مُولا.. ہم پہ وہ بھار نا رکھ، جس کو اٹھانے کی سکت ہم میں نہیں.. ہم پہ رحم فرما.. آمین، یا رب العالمین..!! 👑
جن کے ھونے سے آپکو سکون کی بجائے تکلیف پہنچے انہیں کھو دینا ھی بہتر ھوتا ھے ۔۔۔ انہیں چھوڑ دیں ، انہیں دور کر دیں یا خود کو ان سے دور کر لیں ۔۔۔ چاھے وہ ھمیں کتنے ھی محبوب کیوں نہ ھوں ۔۔۔ محبوب چیزوں کو کھونا مشکل تو ھوتا ھے ناممکن نہیں ھوتا ۔۔۔ دھیرے دھیرے دل سنبھل ھی جاتا ھے ۔۔۔ زندگی رُکتی نہیں چلتی رھتی ھے ۔۔۔ کبھی خوشی کبھی غم ملتا ھی رھتا ھے ۔۔۔ اور قسمت اچھی ھو تو ۔۔۔ آپ کسی مل جاتے ھو یا آپ کو کوئی مل جاتا ھے آپ کو سمجھنے والا یا آپ کو سمجھانے والا ۔۔۔ !!!
جب اپنوں کے درمیان بیٹھے ہوئے،آنکھیں پانی سے بھر جائیں،منہ چھپا کر آنسو صاف کرنے پڑیں ،اور چہرے پر زبردستی کی مسکراہٹ سجانی پڑے،تب زندگی سے زیادہ بےرحم کچھ نہیں لگتا 💔 😊
اب دل کرتا ہے کہ وہ سامنے ہو تو بینائی چلی جائےبات کرے تو سماعت نہ ہو ۔زبان سے محروم ہو جاؤوہ چھو لے تو بدن سن ہو جائےمجھے اس کی مہک بھی محسوس نہ ہو کبهی وہ ہاتھ تھام لے تو ہاتھ چھوٹ جائےاس کے بعد اس جہان کا منظر بدل جائےوہ روۓچیخےچلا ئے پر مجھے نہ پاۓ💔🔥
عشق حقیقی ھو یا عشق مجازی... فقیری اختیار کرنا سیکھئے.... فقیر اسے کہتے ھیں جو ایک ھی در کا ھو جائے۔۔۔۔ در در مانگنے والے کو فقیر نہیں... بھکاری کہتے ھی🍂