پھر یوں ہوا کے ساتھ تیرا چھوڑنا پڑا
ثابت ہوا کے لازم و ملزوم کچھ نہیں
پھر یوں ہوا کہ راستے یکجا نہیں رہے
وہ بھی انا پرست تھا میں بھی انا پرست
پھر یوں ہوا کہ ہاتھ سے کشکول گر گیا
خیرات لے کے مجھ سے چلا تک نہیں گیا
ﭘﮭﺮ ﯾﻮﮞ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺩﺭﺩ ﮐﯽ ﻟﺬّﺕ ﺑﮭﯽ ﭼﮭﻦ ﮔﺌﯽ
ﺍﮎ ﺷﺨﺺ ﻣﻮﻡ ﺳﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﭘﺘﮭﺮ ﺑﻨﺎ ﮔﯿﺎ
پھر یوں ہوا کہ لب سے ہنسی چھین لی گئی
پھر یوں ہوا کہ ہنسنے کی عادت نہیں رہی
پهر یوں ہوا کہ، زخم نے جاگیر بنا لی
پهر یوں ہوا کہ، درد مجھے راس آ گیا
پھر یوں ہوا کہ، وقت کے تیور بدل گئے
پھر یوں ہوا کہ راستے یکسر بدل گئے
پھر یوں ہوا کہ حشر کے سامان ہوگئے
پھر یوں ہوا کہ شہر بیابان ہوگئے
پھر یوں ہوا کہ صبر کی انگلی پکڑ کے ہم
اتنا چلے کہ راستے حیران ہوگئے..........!!!!!
تم نے مرجھائے ہوئے پھول کبھی دیکھے ہیں؟
دل کی قبروں پہ پڑے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہجر کی لاش کی آنکھوں پہ دھرے
تم نے اکتائے ہوئے خواب کبھی دیکھے ہیں؟
درد کی پلکوں سے لپٹے ہوئے
گھبرائے ہوئے
تم نے بے چین دعائیں کبھی دیکھی ہیں؟
محبت کے کناروں پہ بھٹکتی پھرتی
تم نے دیکھا ہے مجھے؟
کیا کبھی دیکھا ہے مجھے؟
فرحت عباس شاہ
میں اگر خوش بھی رہوں پھر بھی میرے سینے میں
سوگواری کوئی _____روتی ہے سدا شام کے بعد...!!!
فرحت عباس شاہ

باقی جو کچھ ہے مجھے سخت سزا لگتا ہے
میری آنکھوں کو وہی شخص بھلا لگتا ہے
اُس کے آنسو بھی مناجات کی صورت ہیں کہ وہ
جب بھی روتا ہے مجھے محوِ دعا لگتا ہے
خامشی، اُس سے مجھے جوڑے ہوئے رکھتی ہے
درمیاں میں کوئی بولے تو بُرا لگتا ہے
اور پھر اٹھ ہی گیا اُس کا دعاؤں سے یقیں
اب تو وہ شخص خدا سے بھی خفا لگتا ہے
لمحہ لمحہ مجھے یاد آتے ہوئے شخص! بتا!
میں تجھے بھول سکوں گا؟ تجھے کیا لگتا ہے؟
اپنے اندر کی گندگی کو دوسروں میں تلاش کرنے کو
"شک" کہتے ہیں
" میرے پاس جتنی محبت تھی، وہ میں نے تم سے کرلی ، باقی مجھے ہر شخص سے کوفت ہوتی ہے "💕
میرا دل چاہتا ھے میں دور کہی پہاڑوں میں جا کر بسیرا کرلوں جہاں مجھے کوئی نا جانتا ہوں۔جہاں کوئی مجھے نا سن پائے۔جہاں کسی کو میرے ہونے نا ہونے کا احساس نا ہوں۔جہاں ٹھنڈی ہوا میرے اندر کی آگ کی تپش کو کم کردیں۔جہاں صرف مجھے سنا جائےکوئی تقلید یا تنقید کرنے والا نا ہوجہاں میں چینخ چینخ کر اپنے دل کی کیفیت کو سنا سکوںجہاں مجھے دلاسا دینے والا کوئی ناں ہواور نا ہی میری بے بسی پہ رونے والا کوئی ہو💔🔥
میں بدلتے ہوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوں
دیکھنے والے اداکار سمجھتے ہیں مجھے
میں تو یوں چُپ ہوں کہ اندر سے بہت خالی ہوں
اور یہ لوگ پُراسرار سمجھتے ہیں مجھے.....
اور لوگ ہر عقل والی بات کو پڑھنا پرکھنا پسند تو کرتے ہیں پر مطلب اپنی عقل کے مطابق ہی نکالتے ہیں
-" اور پتہ ہے...!
میرا بھی دل چاہتا ہے کہ
میں زندگی کو کھل کے جیوں...
یہ ناامیدی اور مایوسی کہیں دور چھوڑ آؤں...
لیکن وہی کسی کا چبھتا ہوا لہجہ
مجھے اذیت کی ان وادیوں میں دھکیل دیتا ہے
جہاں مجھے اپنا وجود بوجھ سا لگنے لگتا ہے...
مجھے باتیں بھول جانے کی بیماری ہے لیکن یہ تلخ لہجے میں چاہ کر بھی نہیں بھلا پاتا...
یہ لہجے ہی ہیں جو مجھے اکثر بیمار رکھتے ہیں...
ان لہجوں کی وجہ سے ہی اپنی خوبصورت زندگی بھی کسی بوجھ سے کم نہیں لگتی💔🔥
محبت اس طرح بھیجو.
کہ جیسے خواب آتا ھے.
جو آتا ھے،
تو دروازے پہ،
دستک تک نہیں ہوتی.
بہت سرشار لمحے کی،مدھر چپ میں.
کسی ہلکورے لیتی آنکھ کی خاطر.
کسی بے تاب سے ملنے.
کوئ بے تاب آتا ھے...!!!
#

""""چائے"""
بہت عرصہ ھوا اک دن،
بتایا تھا مجھے اس نے،
بنانا کچھ نہیں آتا،
اگر میں کچھ بناتی ھوں،
تو بس چائے بناتی ھوں ،
پیو گے نا..!
اور میں اس بات پر مسکراتا ہی رہتا تھا،
کہ بنانا کچھ نہیں آتا،
بناتی ھو تو بس چائے ،
مجھے چائے سے الجھن ھے،
نہیں پیتا،،نہیں پیتا،
اور اب اس بات کو گزرے زمانے ھو گئے کتنے ،
نہیں معلوم مجھکو کہ وہ کیسی ھے،
کہاں پر ھے،
مگر اب چائے پیتا ھوں،
بڑی کثرت سے پیتا ھوں،
بڑی حسرت سے پیتا ھوں..


مسلمان کو افطاری پر بلانے سے محبت اور رزق میں
اضافہ ہوتا ہے
کوٸی سن رہا ہے 🙄🤭
❤️
مت پوچھ اس کی بد نصیبی کا عالم__!!
وہ مجھ کو کھو کے کہتا ہے
مجھے تم یاد آتے ہو____!!💔💔
نظر سے گرے اور دل سے اترے لوگوں کے درمیان کچھ پل بھی گزارنا کسی عذاب سے کم نہیں ہوتا...!!🖤
🙌🏻🥀🔥
میں ایسی ہی ہوں🔥
اک پل میں آسمانوں کی سیر کروانے والی🙂
اور دوسرے ہی پل پیروں سے زمین کھینچ لینے والی
کبھی پرواہ اتنی کہ راہ میں اک کنکر بھی نہ چبھنے دینا🍁
اور کبھی لاپرواہی اتنی کہ تپتی دھوپ میں تنہا چھوڑ جانا
مجھ سے محبت کرنا آسان نہیں ہے میرا مزاج دھوپ
چھاؤں جیسا ہے💔
🔥
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain