Damadam.pk
johiam's posts | Damadam

johiam's posts:

Funny joke
j  : Hahahahaha milte phir bhi ni 😂😂😂😂😂baba e kam ate hn💖💖💖 - 
johiam
 

ستاروں سے کہو
اب رات بھر ہم ان سے باتیں کر نہیں سکتے
کہ ہم اب تھک گئے جاناں!
ہمیں جی بھر کے سونا ہے
کسی کا راستہ تکنے کا یارا بھی نہیں ہم کو
مسافر آگیا تو ٹھیک ہے لیکن،
نہیں آتا تو نہ آئے
ان آنکھوں میں ذرا بھی روشنی باقی نہیں شاید
وگرنہ تیرگی ہم کو یوں گھیرے میں نہیں لیتی
مگر یہ سب،
ازل سے لکھ دیا تھا لکھنے والے نے
ستاروں سے کہو، بہتر ہے ہم کو بھول ہی جائیں
ہمیں آرام کرنا ہے
ضروری کام کرنا ہے

johiam
 

ایسی "اذیتیں" کبھی نہیں بھلائی جا سکتیں ، جو "محبت" کے نام پہ دی گئی ہوں 🥀💔

Life main phli br asa hoa h 🙄🙄🙄🙄🙄
j  : Life main phli br asa hoa h 🙄🙄🙄🙄🙄 - 
johiam
 

" میں جوانی میں یوں خوار نہ ہوتی
تم جو بچپن میں مر گئے ہوتے "
😂😂😂💔

کبھی چھوٹ جاتی تھی فرض بھی💔
اور اب تہجد بھی قضا نہیں ہوتی💞
j  : کبھی چھوٹ جاتی تھی فرض بھی💔 اور اب تہجد بھی قضا نہیں ہوتی💞 - 
کبھی یہاں کبھی وہاں بات کرتے ہو ؛
آپ بڑے لوگ ہو صاحب ؛ہم سے کہاں بات کرتے ہو ؛
j  : کبھی یہاں کبھی وہاں بات کرتے ہو ؛ آپ بڑے لوگ ہو صاحب ؛ہم سے کہاں بات کرتے - 
johiam
 

سنو ..
میں اک پاگل سی لڑکی ہوں
کوئی اگر جو دل میں بس جائے تو
دل و جاں سے نبهاتی ہوں
روتی ہوں ..تڑپتی ہوں
میں بے چین هوتی ہوں
مگر جو کوئی اگر
مجھ سے بے زار هو جائے
یا میرے دل سے اتر جائے ..
تو آنسو ٹپکنے سے پہلے هی
میں آنکھیں نوچ لیتی ہوں
عجب بے حس سی لڑکی ہوں
بہت عجیب لڑکی ہوں ..

johiam
 

عشق میں مبتلا شخص کے نزدیک دنیا کی کل آبادی صرف ایک شخص ♥️
~ •|🌚

johiam
 

انسان بھی کتنا عجیب ہے نا جب کسی سے جی بھر جاتا ہے تو اس میں خامیاں تلاش کرنے لگ جاتا ہے اور دل ہی دل میں کتنے ہی الفاظ جمع کرنے لگتا ہے کہ جن کو سہارا بنا کر اس سے جان چھُڑا سکے اور گمان کی دیوار اتنی اونچی کر لیتا ہے کہ جیسے سامنے والا کچھ جانتا ہی نہیں اور کتنی آسانی کے ساتھ تعلق توڑ دیتا ہے اور خود بھی غموں کی بٹھی میں جلتا ہے اور دوسروں کو بھی جلنے کےلیئے چھوڑ دیتا ہے۔ شاید یہ زندگی ہی عجیب ہے۔۔۔!!💔

johiam
 

بہت آسان ہے کسی پر طنز مار دینا اور پھر داد طلب نظروں سے آنکھیں گھما گھما کر سب کی جانب دیکھنا۔
بہت آسان ہے چالاکیاں دکھانا، بہت آسان ہے کسی کا مذاق اڑا دینا، کسی کی ہنسی اڑا دینا
لیکن بہت مشکل ہے سب کے منہ پر بول دینا کہ ابھی جو آپ نے مذاق کیا وہ ناشائستہ تھا۔ بہت مشکل ہے یہ جتلا دینا کہ مذاق اڑانا آپ کی تیزی نہیں بلکہ یہ ایک نرا بیوقوفانہ طرز عمل ہے
جب کسی کا مذاق اڑاؤ گے تو بہت لوگ ساتھ ہنسیں گے۔ اور جب کسی کو مذاق اڑانے سے روکو گے تو شاید ہی کوئی آگے بڑھ کر ساتھ دے یا باآواز بلند شاباشی دے
الٹا لوگوں کی برائی سر مول لو گے کہ یہ کون ہے جو رنگ میں بھنگ ڈال رہا ہ
آسان راستے تو آسان ہی ہوتے ہیں
جبکہ مشکل راستوں پر کانٹے اور پتھر...
So it's up to you on which path you would g

johiam
 

مرنے والوں کو کچھ فرق نہیں پڑتا کہ اُن کی قبر پر تاج محل تعمیر ھوتا ھے یا وہ بارشوں میں دھنس کر ایک گڑھا بن جاتی ھے اُس میں کیڑے مکوڑے رینگتے ھیں یا اُس سے ٹیک لگا کر سائیں لوگ چرس کے سُوٹے لگاتے ھیں۔
فرق پڑتا ہے تو پیچھے رہ جانے والوں کو ۔ مرنے والے تو مر گئے ناں....

Funny joke
j  : 😝😂😝😂😝😇😂🙄😇 - 
johiam
 

تکلیف یہ نہیں ہوتی کہ آپ یکطرفہ محبت کریں اور دوسرے دل میں آپ کے لیے محبت نہ جاگے۔ تکلیف یہ بھی نہیں ہے کہ آپ کسی کو پسند کریں اور وہ آپ کو ٹھکرا دے۔ تکلیف تو یہ ہوتی ہے کہ آپ محبت اور اس کے وجود سے بے خبر اپنے طریقے سے زندگی گزار رہے ہو پھر اچانک سے کوئی آپ کی زندگی میں آئے،آپ کا ہاتھ تھامے ،آپ کے راستے پہ کہکشاں بٹھائے، آپ پہ اپنی جان لوٹائے۔ پھر جب آپ کو ان عنایتوں کی عادت ہو جائے، آپ کے دل کی بنجر زمین پہ محبت کی کونپلیں پھوٹنے لگیں۔۔۔ وہ شخص اچانک سے منہ موڑ لے۔ اس شخص کے منہ موڑتے ہی وہ کونپلیں یکدم درخت بن جائیں اور آپ کی ساری ذات پر حاوی ہو جائے اور آپ کی ہڈیوں کو اپنی گرفت میں اسطرح لے کہ وہ تڑخنے لگ جائیں۔ آپ اس شخص کی طرف دیکھیں اور وہ آپ کو دھتکار د۔۔۔
یہ ہوتی ہے تکلیف۔۔
یہ ہوتی ہے اذیت۔یہ ہوتا ہے ٹوٹنا۔۔۔
یہ ہوتا ہے مرنا۔۔۔

johiam
 

کبھی کبھی زندگی کی حقیقتوں کو قبول کرنے کےلیے مضبوط نہیں ، بے حس ہونا پڑتا ہے💔✌

Funny joke
j  : Haha Suchiiiii 😂😂😂 - 
حد ادب کی بات تھی،،حد ادب میں رہ گئی۔۔۔

میں نے کہا میں چلا ، اس نے کہا جائیے🖤
j  : حد ادب کی بات تھی،،حد ادب میں رہ گئی۔۔۔ میں نے کہا میں چلا ، اس نے کہا - 
johiam
 

آنکھوں کے۔۔۔گرد پڑے گہرےحلقے۔۔۔ہر گزرتے دن کے ساتھ۔۔۔مزید گہرے ہو رہے تھے۔۔۔اور باہر کے حالات۔۔۔اندر کا بھید۔۔۔بیان کرنے لگے تھے۔۔۔آنسوؤں کی زیادتی۔۔۔جسم کو ۔۔۔کلر زدہ کر رہی تھی۔۔۔سیم تھور کی وجہ سے۔۔۔خوشیاں اگائے نہیں اگ رہی تھی۔۔۔
ایسی حالت میں کرتا بھی تو کیا کرتا۔۔😭😭

johiam
 

جو اڑاتے ہیں مزاق حالات کا
تیری غیر موجودگی کی وجوہات کا
میرے عشق کا، میری ذات کا
معاف کرنا مگر وہ رستے میں چھوڑ آئی ہوں.........
وہ میری منتوں کے دھاگے لال
جو کرتے تھے قبولیت کا سوال
وہ جن پہ ہے دھتکارے جانے کا ملال
معاف کر نا مگر وہ دھاگے میں توڑ آئی ہوں.......
تجھے لگا کروں گی رحم کی التجا؟؟؟
پوچھوں گی کیوں کی ظلم کی انتہا؟؟؟
کیوں کی ہجر کی تلخ رسم کی ابتدا؟؟؟
معاف کرنا مگر اوہام کا رخ میں موڑ آئی ہوں......
کیونکر میں مر جاؤں جدائی میں
نہیں اتنا اثر تیری بے وفائی میں
جھوٹے وعدے ہیں ہم نوائی میں
معاف کر نا مگر یہ حقیقت میں نچوڑ آئی ہوں.......

johiam
 

محبت جب بھیک کی صورت مانگی جائے تو بھیک ہی ملتی ہے کوئی ہمارے جذبوں کی صداقت نہیـں دیکھتا کچھ لوگوں کے سینے میں دل کی جگہ کیلکولیٹر ہوتا ہے ہاتھ ملانے سے پہلے حساب لگا لیتے ہیں اس بندے سے مجھے کتنا فائدہ ہونے والا ہے...💔