بہت خاص نا سهی اتنی عام بهی نہیں ہوں که مجھے کهو کر آپ مجھ جیسی کسی دوسری کو کبھی ڈھونڈ پائیں ، اماں کہتی ہیں تم اک هی هو دنیا میں انوکھی مخلوق ، نا کوئی تمہارے جتنا پاگل هے ، نا هی کوئی تمہارے جتنا سمجهدار ، نا هی کوئی تمہارے جیسا پتھر دل هے ، کے بڑی سے بڑی بات کو هنسی میں اڑانے والی ، نا هی کوئی تم جیسا نرم دل ، که چھوٹی سی بات کو دل پر لے کر گھنٹوں روتے رہنا ، نا هی کوئی تم سا بے پرواہ هے ، نا هی کوئی تم جیسا بے انتہا خیال رکھنے والا ، نا هی کوئی تمہارے جتنا بولنے والا هے ، اور نا تمہارے جیسا خاموش ..
میں جانتی ہوں کہ میں کسی کو باندھ نہیں سکتی اپنے ساتھ...، کسی کو مجبور نہیں کر سکتی کہ وہ میرے علاوہ کسی اور کو سنے ... یا کسی سے کوئی بات کرے کہ ایسا ممکن ہو ہی نہیں سکتا۔۔۔ لیکن پھر بھی یہ جاننے کے باوجود ... میرا دل چاہتا ہے کہ وہ میرے علاوہ کسی سے اپنے دل کی بات نا کرے.... کسی کو کچھ نا سنائے۔۔۔ اُس کے لئے بہترین سامع بھی میں ہوں اور دوست بھی جہاں اسے کسی دوست کی ضرورت پڑے۔۔۔ وہ مجھے دوست بنا لے اور جہاں اسے محبت کی ضرورت ہو۔۔۔ وہ مجھے اپنا محبوب بنا لے
کسی کی تلخ یا غمگین پوسٹ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ انسان محبت میں دھوکہ کھا کر عشق میں ناکام ھو کر ایسا کچھ لکھتا ہے اکثر خوش مزاج لوگ بھی بہت تلخ باتیں کہہ اور لکھ جاتے ہیں کیونکہ کچھ باتیں انسان پسند کرتا ہے کچھ اسکے مزاج میں ہوتی ہیں اور کچھ وہ زندگی سے سیکھ لیتا ہے، ہر بات کی وجہ محبت کا ہو جانا یا محبت کو کھو دینا نہیں ہوتا۔"اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا"--دنیا میں محبت کے علاوہ اور بھی بہت سی تلخ حقیقتیں موجود ہیں جو انسان کو افسردہ کر دیتی ہیں۔ بنا حقیقت جانے خود سے قیاس آرائی کرنے سے پرہیز کیجیئے۔ !! ❤ 😊 #شکریہ
میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آج بھی تم میرے لیے سکوں کا ساماں ہو۔ تمہارے آواز میرے اندر سکوں کی لزت گھولتی ہے۔ آج بھی تمہیں دیکھنے سے میرے سارے دکھ خوشی میں بدل جاتے ہیں۔ پر تم نے مجھ سے بچھڑ کر کسی اور کی زندگی کو رنگین بنایا ہے اور میں آج بھی اپنی حسرتوں کے سنگ تمہارا منتظر ہوں۔۔۔