وہ "سکون" جو تمہیں دیکھ کر ملتا ہے اسکا کوئی نعم البدل نہیں ۔۔تمہاری آواز میری سماعتوں کو سکون بخشتی ہے ،،، تمہیں دیکھ لوں تو میری جان میں جان آ جاتی ہے ،،، معلوم نہیں یہ محبت ہے یا عقیدت ،،،، دیارِ دل میں بہت احترم ہے اپکا ،،، محبت❤
( کسی کو جان لینا بہت بڑا عذاب ہوتا ہے، چہرے پڑھنے لگو گی تو دوستیاں ٹوٹ جائیں گیں، نظریں پہنچاننے لگو گی تو کہیوں سے گھن آنے لگے گی، اور یہ تو جاننے کی کوشش بھی مت کرنا کہ کون کون سی بات لوگ دل میں چھپائے بیٹھے ہیں، یہ تو بس خدا کا حوصلہ ہے کہ سب جانتا ہے اور خاموش رہتا ہے) ♥
ہم غریبوں کے دکھ بہت گہرے ہوتے ہیں ہمارے کمروں کی دیواریں ساونڈ پروف نہیں ہوتیں، ہمیں ایک ہی کمرے میں اپنے دکھ کسی کی خوشی کسی کے سکون کی خاطر سینے میں دفن کرنے پڑتے ہیں، ہمارے گھروں میں نیند کی گولیاں نہیں آتیں ہم رات جاگ کر کاٹیں تو صبح تھکن زدہ آنکھوں کیساتھ اگلی رات کا انتظار کرنا پڑتا ہے، ہمارے پاس آنسووں کو بہانے کا رستہ یہی ہوتا ہے کہ پانیوں سے بھرے نین انگلیوں کی پوروں میں سمیٹو اور مسکرانے لگ پڑو، محبت ہم جیسوں کیلئے رحم کے آپشنز نہیں رکھتی، ہمارا نروس بریک ڈاون نہیں ہوتا ہمیں موت آنے تک جینا پڑتا ہے!! بےربط آنسو تیری محبت کے سوکھ جائیں تو صبر آئے!!
محبّت میں ناراضگی نہیں ہوتی، ناراضگی کے نام پر لاڈ ہوتا ہے۔ لاڈ پُورا ہو جائے تو مان بڑھ جاتا ہے اور محبّت بھی، اور اگر یہ لاڈ پُورا نہ ہو تو مان ٹُوٹ جاتا ہے۔ اور ٹُوٹا ہُوا مان اِنسان کو اور اُس کی محبّت کو کھوکھلا کر دیتا ہے! ❤
بہت بے ساختہ سی ہوں_____🖤 اپنی حالتِ دل آنکھ کے رستے عیاں ہونے سے نہیں روک سکتی جن سے بے لوث محبت کروں انکے لئے میری ہر ادا میں محبت ہے اور جو ایک بار میرے دل سے اتر جائے اس سے میں کسی مصلحت یا دنیا داری کے تحت بھی رشتہ نبھا اسے محبت نہیں دے سکتی مجھے زہر خند الفاظ کو شہد میں لیپٹ کر ادا کرنے کا فن نہیں آتا میں اپنی سرد مہری کو خاموشی میں ڈھلنے سے نہیں روک سکتی لوگ رشتوں میں بھی سیاست کرتے ہیں مگر مجھے یہ ہنر نہیں آتا میں اپنے دل کا موسم چہرے پہ لئے پھرتی ہوں بہت بے ساختہ سی ہوں