Damadam.pk
juliet_romieo_ki's posts | Damadam

juliet_romieo_ki's posts:

juliet_romieo_ki
 

اٹیچمنٹ سب کو ہو جاتی ہے۔
کسی کے "گڈ مارننگ" کے میسج سے۔
کسی کے صرف یہ پوچھنے سے کیا تم ٹھیک ہو؟
روز باتیں ہونے لگتی ہیں ، مسائل بانٹے جاتے ہیں،
بھوک، پیاس، صحت، طبیعت، تندرستی کی فکر ہونے لگتی ہے۔
کچھ دنوں بعد۔۔ آہستہ آہستہ شوق کم پڑ جاتا ہے۔
یہ پوچھنے کا کہ
"تم آف لائن کیوں تھی/تھے ؟
"تم ٹھیک ہو یا نہیں ہو"؟
وقت آگے بڑھتا ہے، تو لوگ بھی بڑھ جاتے ہیں۔
وہ پہلے سے زیادہ میچور ہو جاتے ہیں۔۔۔
رابطے گھٹا دیتے ہیں۔۔۔
اور ایک دن اس انسان کی کنورزیشن بھی،
آپ کی چیٹ لسٹ سے خارج ہو جاتی ہے۔
مسئلہ پتہ ہے کیا ہے؟؟؟
بیزاریت کیوں ہوتی ہے؟؟؟
کیوں کہ آپ ایک دوسرے کو کم وقت میں،
بہت زیادہ جان لیتے ہیں،

juliet_romieo_ki
 

تمہارے بعد، بہت تھے جنہوں نے کم نہیں کی
مگر، قسم سے، دوبارہ یہ آنکھ نم نہیں کی
ہمیں یہ ڈر تھا کہ اکتا نہ جائیں کچھ دن میں
سو قسط وار محبت کی ،ایک دم نہیں کی
وہ کیسا عشق تھا، ماتھے پہ اک شکن بھی نہیں
یہ کیسا ہجر ہے جس نے کمر بھی خم نہیں کی
جنوں کے داغ، ہمیشہ دماغ پر چھوڑے
کسی بدن پہ کوئی داستاں رقم نہیں کی
جو مجھ سے ربط کا خواہاں تھا، اس سے دور رہا
کسی کی روشنی، اس تیرگی میں ضم نہیں کی
جب اختلاف کیا اس نے ضمنی باتوں پر
تو پھر وہ بات، جو کرنے گئے تھے ہم، نہیں کی
تجھے یہ دکھ ہے کہ کیوں بات کاٹ دی تیری؟
وہ جس کی بات تھی، خوش ہو، زباں قلم نہیں کی

juliet_romieo_ki
 

جیسے بھی نام چاہے عطا کر دیے گئے
یاں تک کہ آدمی تھے خُدا کر دیے گئے
باب ِ قفس کُھلا بھی تو کچھ دیر کے لئے
جو قید میں نہيں تھے رِہا کر دیے گئے
ہم کو ہماری نیند بھی واپس نہيں مِلی
لوگوں کو اُن کے خواب جَگا کر دیے گئے
جتنے ہم اپنے پاس تھے اُتنے تو ہیں ابھی
جو ہم تمھارے پاس تھے کیا کر دیے گئے
اِک دوسرے پہ فرض کِیے جا چکے تھے ہم
پھر ایک روز دونوں ادا کر دیے گئے
وہ جن کو موت آ گئی اُن کا تو ذکر کیا
لیکن جو زندگی سے جُدا کر دیے گئے
ٹوٹے ہوئے چراغ پہ اِترا رہے ہو تم
یاں تو ستارہ ساز ہَوا کر دیے گئے
گہری چپ
#🍁Heer💔#

juliet_romieo_ki
 

کچھ لوگ آپ کو ڈیزرو نہیں کرتے۔۔آپ ان کی فکر کرتے ہیں، ان کا خیال رکھتے ہیں، ان کو یاد کرتے ہیں، ان سے رابطہ رکھنا چاہتے ہیں۔۔کیوں کہ آپ کو ایسا لگتا ہے کہ وہ اہم ہیں۔۔ان کو اہمیت دینی چاہیے۔۔۔مگر دوسری طرف سے یہ سب فار گرانٹڈ لیا جارہا ہوتا ہے۔۔آپ کا ہر جذبہ، ہر احساس، ہر فکر، ہر خیال ۔۔مٹی میں روند دیا جاتا ہے۔۔صرف اس لیے کہ وہ جانتے ہیں۔۔آپ نے ان کو چھوڑ کر کہاں جانا ہے۔۔۔
اس نئے سال میں۔۔۔ایسے رشتوں کو ذرا ایک تحفہ دیں ۔۔۔انھیں اپنے دل اور زندگی دونوں سے نکال دیں۔۔اپنی ذات کو انمول جانیں۔۔آپ کی سیلف ریسپیکٹ سب سے بڑھ کر ہے۔۔۔اپنی عزت خود کریں۔اپنا خیال خود رکھیں۔۔کیوں کہ آپ قیمتی ہیں

juliet_romieo_ki
 

کُچھ جگہوں کو چھوڑنا پڑتا ہے نہ چاہتے ہوئے بھی مَن کو مارنا پڑتا ہے وہ لوگ جِن کے بغیر رہنا بھی نا مُمکِن ہو کِسی موڑ پہ آ کر اُنہیں بھی چھوڑنا پڑتا ہے۔۔۔!!
بغیر یہ سّوچے سَمجھے کہ جب آپ منظر سے غائب ہو جائیں گے تو لوگ آپ کی جگہ کو خالی پا کر آپ کی کمی مِحسُوس کریں
گے بھی یا نہیں۔۔۔!!
اِس بات کا جواب تکلیف دہ ہے۔۔۔!!
کوئی آپکی کمی بھلا کیوں مِحسُوس کرے گا۔۔۔؟؟
اِس سے پہلے تو دُعاؤں پہ یقین تھا کم کم ۔۔۔!!
تو نے چھوڑا تو مُناجات کا مطلب سمجھے۔۔۔!!
تُجھ کو بھی چُھوڑ کے جاۓ تیرا اپنا کوئی۔۔۔!!
تو بھی اِک رُوز مُکافات کا مطلب سَمجھے۔۔۔🙂🖤
#Heer🍁🥀

Beautiful People image
j  : Tooo preety 🥰to handsome😍to dashing🥰😍🥰😍 - 
Islamic Quotes image
j  🔥 : Bilkul .😇😇 - 
Beautiful People image
j  🔥 : 🥰😍toooo handsome 🥰😍 - 
juliet_romieo_ki
 

چل آ اک ایسی " نظم "کہوں
جو"لفظ"کہوں وہ ہو جائے،،
بس"اشک"کہوں تو اک آنسو
تیرے گورے"گال"کو دھو جاے،،
میں" آ " لکھوں تو آ جائے
میں"بیٹھ"لکھوں تو آ بیٹھے،،
میرے"شانے"پر سر رکھے تو
میں"نیند"کہوں تو سو جائے،،
میں کاغذ پر تیرے"ہونٹ"لکھوں
تیرے" ہونٹوں" پر مسکان آئے،،،
میں" دل " لکھوں تو دل تھامے
میں" گم " لکھوں وہ کھو جائے،،
تیرے" ہاتھ " بناوں پنسل سے
پھر" ہاتھ " پہ تیرے ہاتھ رکھوں،
کچھ" الٹا سیدھا" فرض کروں
کچھ" سیدھا الٹا " ہو جائے،
ابھی"ع" لکھوں تو سوچے مجھے
پھر "ش"لکھوں تیری نیند اڑے،،
جب"ق" لکھوں تجھے کچھ کچھ ہو
میں"عشق" لکھوں تجھے ہو جائے

juliet_romieo_ki
 

دعا کرنا میرا صبر نہ ٹوٹے ورنہ
میں تمہاری دنیا اجاڑ دوں گی
میں بددعا نہیں کرتی تمہارے لیے،
پر سنو ــــــ!
مجھے تکلیف بہت ہوتی ہے
جب مجھے یاد آتا ہے،
تم محبت کے نام پر وقت گزاری کر گئے۔۔🥀🖤

juliet_romieo_ki
 

کبھی کبھی نا مجھے اپنے دل پہ بہت پیار آتا ہے
کیوں کہ یہ معصوم ہے .
جو ہوا اس میں اس بیچارے کا بھلا کیا قصور تھا
اور کبھی کبھار ترس آتا ہے بہت زیادہ ،کیونکہ اب یہ کوئی ضد نہیں کرتا ۔ اب اس کی کوئی مرضی ہی نہیں
۔بس اپنی موج میں رہتا ہے چپ چاپ مصروف سا رہتا ہے یہ جتنا لاڈلہ ہوتا تھا نہ اب اتنا ہی سہما ہوا رہتا ہے .
بے جا ضد بھی نہیں کرتا کہ یہ چاہیے وہ چاہیے کبھی بھی کچھ بھی ڈیمانڈ نہیں کرتا
میری ہر بات چپ چاپ مان لیتا ہے اگر کبھی کبھار گھٹے سے لہجے میں کچھ کہتا بھی ہے تو میں بے دردی سے گلہ دبا دیتی ہوں اسکا تاکہ آئندہ کچھ کہنے کی جرات ہی نہ کرے عین مرنے والا ہوتا ہی ہے پھر چھوڑ دیتی ہوں ..اس لیے اپنی اوقات میں رہتا ہے .سہما سا . ڈرا سا.. چپ سا ... اسکی ساری شوخ مزاجی کو میں نے نوچ کے پھینک دیا ہے ...دل ایسے ہی ہونے چاہیے .

juliet_romieo_ki
 

دسمبر جانے والا ہے چلو اک کام کرتے ہیں
پرانے باب بند کر کے نظر انداز کرتے ہیں
بھلا کہ رنجشیں منا کر نفرتیں دل سے
معافی دے دلا کر اب اپنے دل صاف کرتے ہیں
جہاں پر ہوں سبھی مخلص،نہ ہوں دل کا کوئی مفلس
ایسی بستی اپنوں کی کہیں آباد کرتے ہیں
جو غم دیتے نہ ہوں ، گہرے ہوں ساتھی سب وہاں
ٹھہرے سب ایسے ہی مکینوں سے مکاں کی بات کرتے ہیں
نہ دیکھا ہو زمانے میں نہ پڑھا ہو فسانے میں
اب ایسے جنوری کا ہم بھی آغاز کرتے ہیں
Heer🍁♥️

juliet_romieo_ki
 

تم سے پیار تو بہت ہے 🥺
مگر اب تم نہیں چاہئیے 💔
اک بات اپنے جذبات ا یسے شخص پر برباد ہی نہ کرے جو اپکی قدر ہی نہ کرے
نیا سال ،نیا آغاز ،نئی شروعات ،نئی زندگی بھی چاہے گے کچھ لوگ لیکن اس سب کچھ میں پرانی صرف یادیں ہونگی
یادیں کھبی نئی بھولتا کوئی ہاں بھولنے کا ناٹک ضرور کرتے ہیں 😭
بات یہ ہیں کے ہم انھیں یاد رکھتے ہیں
اب میں اور اپنی عزت نفس کا سودا نہیں کر سکتی اور بھولنا چاہو ں گی
نیا سال میں تو ہمیں خود کو بھی تبدیل کرنا چاہئیے
سیکھنا، لفظ اتنی آسانی سی سمجھ نہیں آتا لوگ کہتے ہے کے میں نے یہ سیکھا میں نے سیکھا
دوسروں کو دیکھنے سی کچھ نہیں سیکھتا جب تک خود پےنہ بیتے
میں نے یہی دیکھا اور سیکھا کے جس کی جتنی قدر کی جے وہ جیسا ہے ویسا ہی رہے گا اسی لی اپنے کام سی رکھو

Beautiful People image
j  : He's so hansome and so dashing andpreety🥰🥰🥰😍😍 - 
Beautiful People image
j  : Hy6 so preety🤗🤗🤗 - 
Romantic Poetry image
j  🔥 : Hyyyyyy 😍😍🥰🥰 - 
Sad Poetry image
j  : 💔😭😓😥💔😭😥 - 
Romantic Poetry image
j  🔥 : 😥💔😓😭😥💔😭😓 - 
Sad Poetry image
j  🔥 : بلکل سہی 💔 - 
Sad Poetry image
j  🔥 : 🥺😥😭🥺😥😭 -