Damadam.pk
karia's posts | Damadam

karia's posts:

karia
 

🇵🇰 اپنے وطن سے محبت کرنا
یاد رکھیے!
وطن سے محبت محض جھنڈیاں لگانے، پٹاخے پھوڑنے اور جشن منانے کا نام نہیں ہے. وطن سے محبت کا مطلب یہ ہے کہ اپنے وطن کے معاملے میں الله سے ڈرا جائے. وطن کے استحکام اور امن و امان کا خیال رکھا جائے. وطنیت کے نام پر لبرلزم اور دین سے آزادی کی مغربی فکر سے خوب آگاہ رہا اور رکھا جائے. وطن کے اسلامی تشخص اور خیر کے پہلؤوں کو اجاگر کیا جائے اور ان کے پھیلاؤ کا ذریعہ بنا جائے. الله تمام اسلامی اوطان کی حفاظت فرمائے اور انہیں خیر پر متحد کر دے. آمین
Happy Independence day

karia
 

🇵🇰 اپنے وطن سے محبت کرنا_____
امام ذهبي رحمه الله نے بہت سی چیزوں کا تذکرہ کیا کہ جن سے نبی کریم صلی الله عليه وسلم کو محبت تھی. اس میں فرمایا :
« ويحب وطنه ».
اور آپ صلى الله عليه وسلم کو اپنے وطن سے محبت تھی.
[ سير أعلام النبلاء : ٣٩٤/١٥ ]

karia
 

نماز نور ہے!___________
حضرت ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے منقول ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ اچھی طرح وضو کرنا نصف ایمان ہے۔ الحمدللہ کہنا میزان (ترازو) کو بھر دیتا ہے ۔ سبحان اللہ اور اللہ اکبر کہنا آسمان و زمین کو بھر دیتے ہیں ۔ نماز نور ہے ، زکاۃ ( ایمان کی) دلیل ہے ، صبر روشنی ہے اور قرآن مجید حجت ہے تیرے حق میں یا تیرے خلاف ۔‘‘
«سنــن نسائی2439

karia
 

حسن معاشرت!________
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کسی شخص کے بارے میں کوئی بری بات پہنچتی تو آپ یوں نہ فرماتے: فلاں کو کیا ہوا کہ وہ ایسا کہتا ہے؟ بلکہ یوں فرماتے: لوگوں کو کیا ہو گیا ہے جو ایسا اور ایسا کہتے ہیں۔
سنــن ابــو داٶد-4788

karia
 

ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنا
سیــدنا ابو امامہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول مکرم ﷺ نے فـرمایا : جس شخص نے ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھی اسے جــنت میں داخل ہونے سے صرف موت نے روک رکھا ہے( یعنی وہ مرتے ہی جــنت میں داخل ہوجائے گا-)
[صحیح الجامع الصغیر-٦٤٦٤]

karia
 

کوثـــر کیا چیز ہے؟
سیــدنا انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا ، کوثر کیا چیز ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ وہ ایک نہــر ہے جو اللہ نے مجھے عطا کی ہے ، یعنی وہ مجھے جــنت عطا کرے گا ، (اس کا پانی) دودھ سے زیادہ سفیــد ، شہــد سے زیادہ میٹھا ہے ، اس میں ایک پرنـــدہ ہے جس کی گردن اونٹ کی گردن کی طرح ہے ۔‘‘ عمر ؓ نے عرض کیا : یہ تو پھر بہت اچھی نعمت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اس کو کھــانے والے اس سے بھی زیادہ اچـــھے ہیں ۔‘
مشکاة_المصابیح: 5641

karia
 

کثرتِ استغفار ؛ نجات کا راستہ
سیدنا عبد الله بن بُسر رضي الله تعالىٰ عنهما سے روایت ہے کہ نبى کریم ﷺ نے فرمایا
"مبارکباد ہے اس شخص کے لیے جو اپنے نامہ اعمال میں کثرت سے استغفار پائے۔"
[ سنن ابن ماجه : 3818، صحيح ]
(تابعی) شعبی رحمه الله سے روایت ہے کہ أمير المؤمنين سيدنا علي بن أبي طالب رضي الله عنه فرماتے ہیں
مجھے تعجب ہے اس شخص پر جو نجات کا سامان ساتھ میں ہونے کے باوجود بھی ہلاک ہو جاتا ہے۔ پوچھا گیا کہ : اے أمير المؤمنين وہ کیا ہے؟ کہا: وہ استغفار ہے۔
[ المجالسة وجواهر العلم : 1207، عیون الأخبار : 282/1، إسناده لا بأس به ]

karia
 

تم لوگوں کو شیطان خواب میں آکر ڈراتا ہے
سيدنا ابو هريرة رضي الله عنه کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی الله علیه وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا، اور عرض کیا: میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میری گردن اڑا دی گئی ہے، اور سر لڑھکتا جا رہا ہے۔ آپ صلی الله علیه وسلم نے فرمایا
« تم لوگوں کو شیطان خواب میں آکر ڈراتا ہے اور پھر تم اسے صبح کو لوگوں سے بیان بھی کرتے ہو! (یہ مناسب نہیں) »
فوائد: اس لیے مسنون اور بہتر یہی ہے کہ سوتے وقت تلاوت و اذکار کا اہتمام کیا جائے تاکہ الله کی رحمت اور فرشتوں کی نگرانی موجود رہے۔ نیز اگر خواب میں کوئی عبث و لایعنی معاملہ پیش آئے تو اس کو لوگوں میں بیان نہیں کرنا چاہیے۔
[ سلسلة الأحاديث الصحيحة : ٢٤٥٣ ]

karia
 

نرم دلوں والے
نبی صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:"کچھ لوگ جنت میں داخل ہوں گے جن کے دل پرندوں کے دلوں کی مانند نرم و نازک ہوں گے
(صحيح مسلم : ٢٨٤٠)
امام ابن هبيرة الوزير رحمه الله فرماتے ہیں یعنی ان لوگوں کے دل خلقِ خدا پر نرم، لوگوں کیلیے رحم سے لبریز اور مسلمانوں کیلیے تڑپ تڑپ جانے والے ہوں گے۔ کسی بچے پر اس کی ماں سے بڑھ کر واری ہو جانے والے، کسی غلام پر خود اس غلام سے بڑھ کر ترس کھانے والے، حیوانات کیلیے بھی سراپا رحمت، حتی کہ کسی درخت کے کٹنے پر بھی مغموم ہو جانے والے
(الإفصاح عن معاني الصحاح : ٢٦/٨)

karia
 

(امت مسلمہ کے دو عظیم سانحات)
شیخ الإسلام أحمد بن عبد الحليم ابن تيمية الحراني رحمه الله تعالى فرماتے ہیں
❍ وَكَانَ قَتْلُهُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - مِنْ الْمَصَائِبِ الْعَظِيمَةِ؛ فَإِنَّ قَتْلَ الْحُسَيْنِ، وَقَتْلَ عُثْمَانَ قَبْلَهُ : كَانَا مِنْ أَعْظَمِ أَسْبَابِ الْفِتَنِ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ، وَقَاتلُهُمَا مِنْ شِرَارِ الْخَلْقِ عِنْدَ اللَّهِ.
سیدنا حسین رضي الله عنه کی شہادت عظیم سانحہ تھا۔ بیشک آپ کی شہادت اور آپ سے قبل سیدنا عثمان رضي الله عنه کی شہادت اس امت میں فتنے واقع ہونے کے دو بنیادی سبب تھے۔ اور ان دونوں بزرگوں کے قاتلین الله کے ہاں بدترین مخلوق ہیں۔
(مجموع الفتاوى : ٤١١/٣)

karia
 

عثمان! افطاری ہمارے ساتھ کرنا
سيدنا عبد الله بن عمر رضي الله عنهما فرماتے ہیں کہ ایک صبح سیدنا عثمان رضي الله عنه نے لوگوں سے بیان کیا
إِنِّي رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَنَامِ اللَّيْلَةَ، فَقَالَ: يَا عُثْمَانُ، أَفْطِرْ عِنْدَنَا
بیشک گزشتہ رات میں نے خواب میں نبی صلی الله عليه وسلم کو دیکھا ہے. آپ نے فرمایا "عثمان افطاری ہمارے ساتھ کرنا
چنانچہ اس روز سیدنا عثمان رضي الله عنه نے روزہ رکھا اور آپ کو روزے کی حالت میں شہید کر دیا گیا
[ المستدرك للحاكم : ٤٥٥٤، صحيح ]

karia
 

گناہوں کو ختم کرنے کا بہترین طریقہ
أمیر المؤمنین سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے كہا كہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ، وہ فرما رہے تھے
تمہارا كیا خیال ہے، اگر تم میں سے كسی شخص كے صحن میں سے ایك نہر گزر رہی ہو ، جس میں وہ روزانہ پانچ مرتبہ غسل كرے، كیا اس پر كوئی میل كچیل باقی رہے گا؟ صحابہ نے كہا: كچھ بھی باقی نہیں رہے گا۔
آپ ﷺ نے فرمایا: نمازیں گناہوں كو اس طرح ختم كر دیتی ہیں جس طرح پانی میل كچیل كو ختم كر دیتا ہے
#السلسلة_الصحیحة :535

karia
 

الله ہاتھوں کو خالی نہیں لوٹاتا
سيدنا انس بن مالك رضي الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا
’إنَّ اللهَ رحيمٌ، حييٌّ، كريم، يستحي من عبدِه أن يرفع إليه يدَيه ثم لا يضعُ فيهما خيرًا.
"بے شک الله تعالیٰ نہایت رحم کرنے والا، بڑا با حیا، بہت قدردان ہے۔ اسے حیا آتی ہے کہ اس کا بندہ اس کی طرف ہاتھ اٹھائے اور وہ اسے خیر تھمائے بغیر لوٹا دے۔"
[ صحيح الجامع الصغير : ١٧٦٨ ]

karia
 

عشرہ ذی الحجہ میں تکبیرات کے احکام
امام بخاری رحمه الله فرماتے ہیں : "سیدنا عبد الله بن عمر اور سيدنا أبو هريرة رضي الله عنهم جس وقت عشرہ ذو الحجہ کے دوران بازار جاتے تو بلند آواز سے تکبیرات کہتے تھے اور لوگ ان کی تکبیرات کے ساتھ تکبیریں کہتے۔"
[ ارواء الغليل : ٦٥١، صححه الألباني ]
ماہ ذی الحجہ کی ابتداء سے تشریق کے آخری دن سورج ڈوبنے تک مکانوں و شاہراہوں پر ہرجگہ شب و روز ہمہ وقت تکبیر کہنا مطلقاً مشروع ہے۔
تکبیر کے الفاظ متعین نہیں ہیں اس میں وسعت ہے۔
تکبیر کے سب سے بہتر الفاظ یہ ہیں اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ ، لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ ، واللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، وَلِلَّهِ الْحَمْدُ (إبن أبي شيبه: ٥٦٤٢)

karia
 

ذی الحجہ میں نیک اعمال
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان دنوں یعنی ذی الحجہ کے دس دنوں سے بڑھ کر کوئی بھی دن ایسا نہیں کہ جس میں نیک عمل کرنا اللہ تعالیٰ کے نزدیک ان دنوں کے نیک عمل سے زیادہ پسندیدہ ہو ، لوگوں نے پوچھا: اللہ کے رسول! اللہ کے راستے میں جہاد کرنا بھی نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے راستے میں جہاد کرنا بھی اتنا پسند نہیں، مگر جو شخص اپنی جان اور مال لے کر نکلے، اور پھر لوٹ کر نہ آئے ۔
سنــن ابــن ماجہ -1727

karia
 

دوپہر کو آرام کرنے کی فضیلت
سيدنا أنس بن مالك رضي الله تعالى عنه سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا :
قِيلوا فإنَّ الشَّياطِينَ لا تَقِيلُ
قیلولہ کیا کرو (یعنی دوپہر کو کچھ وقت سو کر آرام کر لیا کرو) کیونکہ شیاطین قیلولہ نہیں کرتے۔
[ سلسلة الأحاديث الصحيحة : 1647، قال الألباني : إسناده حسن رجاله ثقات ]

karia
 

نماز کو اچھی طرح ، مکمل طور پر خشوع (عاجزی) سے پڑھنے کا حکم
سیّدنا أبو ھریرہ رضي الله عنه سے روایت ہے کہ ایک دن رسول الله ﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی ، پھر سلام پھیرا اور فرمایا :
اے فلاں! تم اپنی نماز اچھی طرح نہیں پڑھ سکتے؟ کیا نمازی نماز پڑھتے وقت یہ نہیں دیکھتا( غور کرتا )کہ وہ نماز کیسے پڑھتا ہے؟ وہ اپنے ہی لیے نماز پڑھتا ہے( کسی دوسرے کےلیے نہیں) اللہ کی قسم! میں اپنے پیچھے بھی اسی طرح دیکھتا ہوں جس طرح سامنے دیکھتا ہوں
#صحیح_مسلم : 957

karia
 

سوچ سمجھ کر انتخاب کیجئے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی تو وہ انہیں میں سے ہے۔
«سنــن ابــو داٶد4031»

karia
 

کیا آپ پریشان اور غمگین ہیں؟
رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم نے فرمایا : « ذوالنون (سيدنا یونس علیه السلام) کی دعا جو انہوں نے مچھلی کے پیٹ میں رہنے کے دوران کی تھی وہ یہ تھی
"لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ"
(اے الله!) تیرے سوا کوئی معبود نہیں تیری ذات پاک ہے، بیشک میں ہی (اپنی جان پر) زیادتی کرنے والوں میں سے تھا.
کیونکہ یہ ایسی دعا ہے کہ جب بھی کوئی مسلمان شخص اسے پڑھ کر دعا کرے گا تو الله تعالیٰ اس کی دعا ضرور قبول فرمائے گا
[ صحيح الترغيب : ١٦٤٤ ]

karia
 

[ صدقہ جاریہ کی صورتیں ]
سيدنا أنس بن مالك رضي الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا :
"بندے کے لیے اس کی موت کے بعد قبر میں دفن ہو جانے کے بعد بھی سات اعمال کا اجر جاری رہتا ہے :
1️ کسی کو علمِ (نافع) سکھایا
2️ کوئی نہر کھدوا کر جاری کروائی
3️ کوئی کنواں بنوایا
4️ کوئی درخت لگوایا
5️ کوئی مسجد بنوائی
6️ قرآن مجید کو میراث بنایا (یعنی کسی کو قرآنِ کریم کی تعلیم دی، یا قرآنِ کریم لے کردیا)
7️ اپنے پیچھے نیک اولاد چھوڑی جو اس کی وفات کے بعد اس کے لیے دعائے مغفرت کرتی ہے۔"
[ مسند البزار : 7289، شعب الٳيمان للبيهقي : 3449، الألباني حسن لِغيره في صحيح الترغيب والترهيب : 73، 2600 ]