Damadam.pk
karia's posts | Damadam

karia's posts:

karia
 

اپنی اولاد ، مال ، خادموں اور خود کو بد دعا نہ دو
سیدنا جابر بن عبد الله رضي الله عنهما بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :
اپنے آپ کو بد دعا نہ دو، اپنی اولاد کو بد دعا نہ دو، اپنے خادموں کو بد دعا نہ دو اور اپنے مالوں کو بد دعا نہ دو، ایسا نہ ہو کہ وہ الله کی طرف سے عطا و قبولیت کی گھڑی ہو (ادھر تم کوئی بد دعا کرو کہ الله تعالیٰ اسے) تمہارے لیے قبول کرلے
فائدة: بعض گھڑیاں الله کی جانب سے قبولیت کی ہوتی ہیں۔ ان کا علم الله ہی کو ہے۔ اسی لئے بندے کو ہمیشہ محتاط رہنا چاہیے۔ اور کسی بھی وقت زبان سے کوئی غلط بات نہیں نکالنی چاہیے۔ ہو سکتا ہے پوری ہو جائے اور پھر پچھتاتا پھرے۔
[ سنن أبي داود : ١٥٣٢ ]

karia
 

پہلی صف کا حصہ بننے کی فضیلت
سیدنا أبو ھریرہ رضی الله عنه سے روایت ہے کہ رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا
*« اگر لوگ جان لیں کہ اذان ( کہنے ) اور پہلی صف ( کا حصہ بننے ) میں کیا ( خیر وبرکت ) ہے ، پھر وہ اس کی خاطر قرعہ اندازی کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ پائیں تو وہ اس کے لیے قرعہ اندازی ( بھی ) کریں اور اگر وہ جان لیں کہ ظہر ( کی نماز ) جلدی ادا کرنے میں کتنا اجر وثواب ملتا ہے تو اس کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کریں گے اور اگر انہیں معلوم ہو جائے کہ عشاء اور صبح کی نمازوں میں کتنا ثواب ہے تو ان دونوں نمازوں میں ( ہر صورت ) پہنچیں چاہے گھسٹ گھسٹ کر آنا پڑے ».*
#صحیح_مسلم: 981

karia
 

قاضی(جج)کا انصاف سے فیصلہ کرنا
 
سیـدنا بریدہ رضی ﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا'' دو قاضی جہنم میں جائیں گے اور ایک قاضی جــنت میں. وہ قاضی جس نے حق پہچانا اور اس کے مطابق فیصلہ کیا وہ جـــنت میں جائے گا اور وہ قاضی جس نے حق پہچانا اور جانتے بوجھتے ظلم کیا( یعنی فیصلہ حق کے خلاف کیا) اور وہ قاضی جس نے علم(تحقیق) کے بغیـر فیصلـہ کیا دونوں جہنــم میں جائیں گے.
[صحیح جامع الصغیر: ٤١٧٤]

karia
 

غصہ پی جانے والے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ پہلوان کس کو شمار کرتے ہو؟ لوگوں نے عرض کیا: اس کو جسے لوگ پچھاڑ نہ سکیں، آپ نے فرمایا: نہیں، بلکہ پہلوان وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے نفس پر قابو رکھتا ہو۔
سنــن ابــو داٶد-4779

karia
 

قیامت کا دن مؤمن کے لئے ہلکا ہوگا
سیده أبو سعید الخدری رضی الله عنه سے روایت ہے کہ رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا
قیامت کا دن، جو پچاس ہزار برس کے برابر ہوگا،وہ کس قدر طویل دن ہوگا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! وہ دن مومن کے لیے اس قدر مختصر ہوگا کہ جتنی دیر میں دنیا میںایک فرضی نماز ادا کرتا ہے، اس وقت سے بھی کم محسوس ہو گا
مسند_احمد:13080(صحیح)

karia
 

[ دل جیت لینا مگر کیسے؟ ]
سيدنا أبو هريرة رضي الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم - نے فرمایا :
’’إنَّكم لن تسَعوا النَّاسَ بأموالِكم ولكن يسَعُهم منكم بسْطُ الوجهِ وحُسنُ الخُلقِ.‘‘
"یقیناً تم اپنے مال و دولت سے لوگوں کا دل نہیں جیت سکتے، لیکن تمہارا اچھا اخلاق اور ملاقات کے وقت خندہ پیشانی سے ملنا لوگوں کا دل جیت سکتا ہے۔"
[ صحیح الترغیب : ٢٦٦١، حسن ]

karia
 

بھائی بھائی بن کر رہو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”بدگمانی سے بچتے رہو، کیونکہ گمان ( بدظنی ) سب سے جھوٹی بات ہے۔ آپس میں ایک دوسرے کی برائی کی تلاش میں نہ لگے رہو نہ ایک دوسرے سے بغض رکھو اور نہ پیٹھ پیچھے کسی کی برائی کرو، بلکہ اللہ کے بندے بھائی بھائی بن کر رہو۔
صحیح بخاری -6724

karia
 

حالات کی مناسبت سے اہم نصیحت
امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضى الله عنه فرماتے ہیں : "عنقریب کمر توڑ دینے والے شدید فتنے اور نہ ختم ہونے والی طویل آزمائشیں آئیں گی ؛ سو بہت جلد باز، باتیں پھیلانے والے اور ہر مسئلے میں بولنے والے مت بنو
(الأدب المفرد للبخاري : ٣٢٧)

karia
 

بـازار میـں چلتـے وقت یہ دعا پڑھنـا
 
سیدنا عمر بن خطاب رضی الله عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللهﷺ نے فرمایا :جو شخص بازار میں یہ کلمات پڑھتا ہے، الله تعالیٰ اسے دس لاکھ نیکیـــاں عطا کرتے اور دس لاکھ گناہ مــعاف کرتے ہیں۔ اور اس کے لیے جــــنت میں گھر بنا دیتے ہیں۔
*"لَآ اِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِيْكَ لَهٗ، لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ يُحْيِى وَ يُمِيْتُ وَ هُوَ حَيُّ لَا يَمُوْتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ"
"الله کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔ اسی کی حکمرانی اور اسی کی تمام تعریفیں ہیں۔ وہ زندگی عطا کرتا ہے اور موت بھی دیتا ہے۔ وہ زندہ ہے کبھی اسے موت نہ آئے گی، اسی کے ہاتھ میں بھلائی ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔"
|[سنن الترمذی:کتاب الدعوات:٣٤٢٩]|

karia
 

چالیس سال پہلے جنت میں داخل
🕯️🧩رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ مہاجر فقرا ، روز قیامت مال داروں سے چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔
مشکوٰۃ المصابیح 5235

karia
 

بیٹھنے کے آداب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو آدمیوں کے درمیان گھس کر ان کی اجازت کے بغیر نہ بیٹھا جائے ۔
«سنــن ابــو داٶد-4844

karia
 

سوموار اور جمعرات کا روزہ رکھنا
سيدنا أبو هريرة رضي الله عنه کہتے ہیں کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :
"اعمال سوموار (دوشنبہ) اور جمعرات کو (ﷲ سبحانه وتعالیٰ کے حضور) پیش کئے جاتے ہیں، میری خواہش ہے کہ میرا عمل اس حال میں پیش کیا جائے کہ میں روزے سے ہوں۔"
(سنن الترمذي : ٧٤٧، صححه الألباني)

karia
 

بے شک ایک شخص کا الله کے ہاں ایک مقام ہوتا ہے لیکن وہ اس مقام تک اپنے عمل کے ذریعے نہیں پہنچ رہا ہوتا، تو الله اسے آزمائشوں میں ڈالے رکھتا ہے جو اس بندے کو نا پسند ہو، یہاں تک کہ الله (اس کے صبر) کے ذریعے اسے اس مقام تک پہنچا دیتا ہے ».
[ السلسلة الصحيحة : ٢٥٩٩ ]

karia
 

بسم الله الرحمن الرحيم
سہولتیں پیارے اسلام کی
ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک یا دو بار ہی نہیں بلکہ متعدد بار یہ کہتے ہوئے سنا: جب بندہ کوئی نیک عمل (پابندی سے) کر رہا ہو، پھر کوئی مرض، یا سفر اسے مشغول کر دے جس کی وجہ سے اسے وہ نہ کر سکے، تو بھی اس کے لیے اتنا ہی ثواب لکھا جاتا ہے جتنا کہ اس کے تندرست اور مقیم ہونے کی صورت میں عمل کرنے پر اس کے لیے لکھا جاتا تھا۔
سنــن ابــو داٶد-3091

karia
 

بداخلاق اور سخت دل
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’ بداخلاق اور سخت دل انسان جنت میں داخل نہیں ہو گا ۔‘‘ ابوداؤد ، بیہقی فی شعب الایمان
مشکوٰۃ المصابیح 5080

karia
 

نمازِ چـــاشت ادا کرنا
ســـیّدنا ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ مجھے میرے جانی دوست ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) نے تین چیزوں کی وصیت کی ہے کہ موت سے پہلے ان کو نہ چھوڑوں
➊ ہر مہینـہ میں تین دن روزے
➋ چـــاشت کی نماز
➌ وتر پڑھ کر ســونا
【صحیح بخاری : 1178】

karia
 

آنکھوں میں سرمہ ڈالنے کی اہمیت
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فــرمایا تمہارے سرمـــوں میں بہترین سرمـــہ اثمـــد ہے ، کیونکـــہ یہ نظر کو تیز کرتا ہے اور پلکوں کے بالـــوں کو بڑھاتا ہے.
سنن نسائی :)5116]

karia
 

گھر کے کاموں میں معاونت کرنا
جناب اسود ؒ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیّدہ عاٸشہ ؓ سے سوال کیا رسول اللہ ﷺ اپنے گھر میں کیا کیا کرتے تھے آپ نے بتلایا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر کے کام کاج یعنی اپنے گھر والیوں کی خدمت کیا کرتے تھے اور جب نماز کا وقت ہوتا تو فوراً ( کام کاج چھوڑ کر ) نماز کے لیے چلے جاتے تھے۔
【صحیح بخاری : 676】

karia
 

اللہ تعالٰی چھینک کو پسند فرماتا ہے
اللہ تعالیٰ چھینک کو پسند کرتا ہے کیونکہ وہ بعض دفعہ صحت کی علامت ہے اور جمائی کو ناپسند کرتا ہے۔ اس لیے جب تم میں سے کوئی شخص چھینکے تو وہ الحمدللہ کہے لیکن جمائی لینا شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔ اس لیے جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو وہ اپنی قوت و طاقت کے مطابق اسے روکے۔ اس لیے کہ جب تم میں سے کوئی جمائی لیتا ہے تو شیطان ہنستا ہے۔
صحیح بخاری 6226

karia
 

تین مرتبہ سلام
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی کو سلام کرتے ( اور جواب نہ ملتا ) تو تین مرتبہ سلام کرتے تھے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوئی بات فرماتے تو ( زیادہ سے زیادہ ) تین مرتبہ اسے دہراتے۔
صحیح بخاری 6244