غصے پہ قابو پانے اور زبان کی حفاظت کرنے کی فضیلت
سیــدنا انس بن مالکرضی الله عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ:
جـــس شخص نے اپنے غصے پر قابو پالیا، الله تعالیٰ اس سے اپنا عـــــذاب روک لیں گے
اور جس شخص نے اپنی زبان کی حـــفاظت کی الله تعالیٰ اس کی پردہ پـــوشی کریں گے
اور جو شخص الله تعالى سے معــذرت(توبہ)کرے گا الله تعالى اس سے اس کی معذرت قبـــول کریں گے۔
السلسلة_الصحیحة: 418
جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ
ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے اور جب ہم بلندی پر چڑھتے تو ( زور سے چلا کر ) تکبیر کہتے۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لوگو! اپنے اوپر رحم کھاؤ! اللہ بہرا نہیں ہے اور نہ وہ کہیں دور ہے۔ تم ایک بہت سننے، بہت واقف کار اور قریب رہنے والی ذات کو بلاتے ہو۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے۔ میں اس وقت دل میں «لا حول ولا قوة إلا بالله» کہہ رہا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا ”عبداللہ بن قیس! «لا حول ولا قوة إلا بالله» کہا کرو کہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔“ یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا میں تمہیں یہ نہ بتا دوں۔
صحیح بخاری # 7386
پوری کائنات سے ذیادہ محبوب کلمات
سيدنا أبو هریرة رضي الله عنه بیان کرتے ہیں، رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا :
سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ،
پڑھ لینا مجھے پوری کائنات (کے مل جانے) سے زیادہ پسند ہے
[ مشکاة المصابيح : ٢٢٩٥ ]
بغیر طہارت کے نماز پڑھنے کا عذاب
سیدنا عبد الله بن مسعود رضی الله عنه سے مروی ہے کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا:
الله كے ایك بندے كے بارے میں حكم دیا گیا كہ اسے قبر میں سو كوڑے مارے جائیں۔ وہ التجاو دعائیں كرتا رہا حتی كہ ایك كوڑا بطور سزا رہ گیا۔ اسے ایك كوڑا مارا گیا، اس كی قبر آگ سے بھر گئی، جب آگ ختم ہوئی اور اسے كچھ افاقہ ہوا تو اس نے پوچھا : تم نے مجھے كس وجہ سے كوڑا مارا ہے؟ فرشتوں نے كہا: تم نے ایك نماز بغیر طہارت كے پڑھی تھی، اور تم ایك مظلوم كے پاس سے گزرے تھے لیكن تم نے اس كی مدد نہیں كی تھی »
السلسلة_الصحیحة : 554
ہزار نیکیوں کا ثـــواب اور ہزار گناہ معــاف
سعد بن ابی وقاص ؓ بیان کرتے ہیں ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے تو آپ ﷺ نے فرمایا:
کیا تم میں سے کوئی روزانہ ہزار نیکی کمانے سے عاجز ہے؟ تو آپ کی مجلس میں شریک کسی نے عرض کیا ، ہم میں سے کوئی ہزار نیکی کیسے کما سکتا ہے ؟
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
سو مرتبہ ((سُبْحَانَ اللہِ)) کہنے سے اس کے لئے ہزار نیکی لکھی جاتی ہے یا اس کے ہزار گناہ مٹا دیے جاتے ہیں"
مشکاة_المصابیح :2299
مردوں کا سا لباس پہننے والی عورتیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورت کا سا لباس پہننے والے مرد اور مرد کا سا لباس پہننے والی عورت پر لعنت فرمائی ہے ۔ ، رواہ ابوداؤد ۔
مشکوٰۃ المصابیح 4469
پریشانی کے وقت دعا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پریشانی کے وقت یہ دعا کرتے تھے
*" لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْعَلِيمُ الْحَلِيمُ ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ"*
”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو بہت جاننے والا بڑا بردبار ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو عرش عظیم کا رب ہے، اللہ کے سوا کوئی رب نہیں جو آسمانوں کا رب ہے، زمین کا رب ہے اور عرش کریم کا رب ہے۔“*
صحیح بخاری-7426
[ مصیبت زدہ کو تسلّی دینے کا ثواب ]
سیدنا عمرو بن حزم رضي الله عنهما ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ رسول الله ﷺ نے فرمایا
*
ما من مؤمنٍ يعزِّي أخاهُ بِمُصيبةٍ إلَّا كساهُ
اللَّهُ سبحانَهُ من حُلَلِ الكرامةِ يومَ القيامَةِ »
جو کوئی مومن اپنے بھائی کی مصیبت پر
اس کی دلجوئی کرتا ہے قیامت کے دن الله تعالی اسے عزت کا لباس پہنائیں گے
[ سنن ابن ماجه ١٦٠١، حسَّنه المحدث الألباني ]
پڑوسیـوں کو تکلیف دینے پر جہنم کی وعیــد
سیــدنا ابو ہریرہرضی الله عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم سے پوچھا گیا اے الله کے رسول
فلاں عورت رات کو قیام کرتی ہے اور دن کو روزہ رکھتی ہے کام بھی کرتی ہے اور صدقہ بھی کرتی ہے ، لیکن اپنی زبان سے اپنے پڑوسیوں کو تکلیف دیتی ہے۔ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: اس میں کوئی خیر نہیں وہ دوزخــی ہے
اس نے کہا: اور فلاں عورت صرف فرض نمازیں پڑھتی ہےاور(پنیر)کےٹکڑے صدقہ کرتی ہے لیکن اپنی زبان سے کسی بھی شخص کو تکلیف نہیں پہنچاتی ۔ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: یہ جـــنتی ہے
السلسلة_الصحیحة449
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کھڑے ہو کر نماز پڑھنا افضل ہے لیکن اگر کوئی بیٹھ کر نماز پڑھے تو کھڑے ہو کر پڑھنے والے سے اسے آدھا ثواب ملے گا اور لیٹ کر پڑھنے والے کو بیٹھ کر پڑھنے والے سے آدھا ثواب ملے گا۔
(📚صحیح بخاری:1116)
قیامت کے دن لوگوں کو کیسے اٹھایا جائے گا
سیده عائشہ رضی الله عنها سے روایت ہے کہ رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا
تمہیں قیامت کے دن ننگے پاؤں ، برہنہ جسم اور غیر مختون اٹھایا جائے گا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس طرح تو مرد اور عورتیں ایک دوسرے کو دیکھیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عائشہ! اس وقت معاملہ اتنا سنگین ہو گا کہ ان کو یہ خیال ہی نہیں آئے گا
وضاحت {لِکُلِّ امْرِیٍٔ مِّنْہُمْ یَوْمَئِذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْہِ} (اس دن ان میں سے ہر شخص کا حال ایسا ہوگا جو اسے دوسروں سے بے پروا کر دے گا۔) (سورۂ عبس:۳۷)۔
مسند_احمد:13078(صحیح)
سچائی نیکی کا راستہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”بلاشبہ سچ آدمی کو نیکی کی طرف بلاتا ہے اور نیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے اور ایک شخص سچ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ صدیق کا لقب اور مرتبہ حاصل کر لیتا ہے اور بلاشبہ جھوٹ برائی کی طرف لے جاتا ہے اور برائی جہنم کی طرف اور ایک شخص جھوٹ بولتا رہتا ہے، یہاں تک کہ وہ اللہ کے یہاں بہت جھوٹا لکھ دیا جاتا ہے۔
صحیح بخاری-6094
قـــرآن مجیــد حـــفظ کرنا
سیــدنا ابوسعید خدری رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں رسول ﷲﷺ نے فرمایا:حـــافظ قــرآن جب جـــنت میں داخل ہوگا تو اسے کہا جائے گا قرآن کا تلاوت کرتا جا اور درجے چـــڑھتا جا،چنانچہ وہ ہر آیت کے بدلہ میں ایک درجہ بلند ہوتا جائے گا حتی کہ آخری آیت تک پہنچ جائے گا جو اسے یاد ہوگی اور وہی اس کا (مستقل) درجــہ ہوگا
[صحیح ابن ماجہ:٢/ ٢٠٣٧-صحیح]
اللہ کے راستے میں شہــــــادت کی تکلیف؟
ابـوہریرہؓ کہتے ہیں کہ
رســــــول اللہ ﷺ نے فــــــرمایا
شہید کو قـتل سے صــــــرف اتنی ہی تکلیف ہوتـی ہـے
جتنی تـکلیف تم میں سے کـسی کو چٹکی لینـے سے ہوتـی ہے
جامع_ترمذی: 1668
نمازی کی فضیلت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی شخص اچھی طرح وضو کرے، پھر مسجد آئے، اور نماز ہی اس کے گھر سے نکلنے کا سبب ہو، اور وہ نماز کے علاوہ کوئی اور ارادہ نہ رکھتا ہو، تو ہر قدم پہ اللہ تعالیٰ اس کا ایک درجہ بلند کرتا ہے اور ایک گناہ مٹاتا ہے، یہاں تک کہ مسجد میں داخل ہو جائے، پھر مسجد میں داخل ہو گیا تو جب تک نماز اسے روکے رکھے نماز ہی میں رہتا ہے۔
سنــن ابــن ماجہ-774
صدقہ مال کو کم نہیں کرتا
سيدنا ابو هريرة رضي الله تعالیٰ عنه سے روایت ہے کہ رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا
« صدقہ مال کو کم نہیں کرتا، اور عفو و درگزر کرنے سے آدمی کی عزت بڑھتی ہے، اور جو شخص ﷲ کے لیے تواضع و انکساری اختیار کرتا ہے ﷲ تعالیٰ اس کا رتبہ بلند فرما دیتا ہے ».
|[ سنن الترمذي : ٢٠٢٩ ]
Join my Islamic mehfil
نماز کیلئے دوڑ کر مت آؤ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم لوگ تکبیر کی آواز سن لو تو نماز کے لیے (معمولی چال سے) چل پڑو۔ سکون اور وقار کو (بہرحال) پکڑے رکھو اور دوڑ کے مت آؤ۔ پھر نماز کا جو حصہ ملے اسے پڑھ لو، اور جو نہ مل سکے اسے بعد میں پورا کر لو۔
«صحیح بخاری-636»
اللّٰــه اجـــل و اعــظم ہے
سیــدنا ابورزین عقیلی ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! کیا قیامت کے روز ہم سب اللہ کو اکیلے اکیلے دیکھیں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ہاں ، کیوں نہیں ۔‘‘ میں نے عرض کیا : اس کی نشانی کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ابو رزین ! کیا تم سب چودھویں رات کے چاند کو اکیلے اکیلے نہیں دیکھتے ہو ؟‘‘ انہوں نے عرض کیا ، جی ہاں (دیکھتے ہیں)، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
’وہ (چاند) تو اللہ کی مخلوق میں سے ایک مخلوق ہے ، جبکہ اللّٰــہ تعالیٰ اجل و اعظـــم ہے ۔‘
#مشکاة_المصابیح : 5658
نبی اقدس ﷺ کے بدن أطہر کا پسینہ
ام سلیم رضي الله عنها سے روایت ہے
« نبی کریم ﷺ ان کے ہاں تشریف لایا کرتے اور وہیں قیلولہ فرمایا کرتے تھے ، وہ چمڑے کی چٹائی بچھا دیتیں اور آپ اس پر قیلولہ فرماتے ، آپ کو پسینہ بہت آتا تھا ، وہ آپ کا پسینہ جمع کر لیتیں اور پھر اسے خوشبو میں شامل کر لیتیں ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ ام سلیم یہ کیا ہے ؟‘‘ انہوں نے عرض کیا : آپ کا پسینہ ہے ہم اسے اپنی خوشبو کے ساتھ ملا لیتے ہیں آپ کا پسینہ ایک بہترین خوشبو ہے ، ایک دوسری روایت میں ہے ۔ انہوں نے عرض کیا الله کے رسول ! ہم اس کے ذریعے اپنے بچوں کے لیے برکت حاصل کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا تم نے ٹھیک کیا».
مشکاة_المصابیح: 5788(صحیح)
شوال کے روزوں کے متعلق چند مسائل
شوال کے چھ روزے سنت ہیں واجب نہیں
شوال کے یہ چھ روزے عید کےدن کے بعد سے پورے شوال میں کبھی بھی رکھنا جائز ہے
جس کسی کا رمضان کا روزہ چھوٹ گیا ہے تو وہ شوال کے روزے رکھنے سے پہلے رمضان کے اپنے چھوٹے ہوئے روزے رکھے گا. کیوں کہ چھوٹے ہوئے روزے کو پورا کرنا فرض اور واجب ہے اور شوال کا روزہ رکھنا سنت ہے اور فرض سنت پر مقدم ہے
انظر فتاویٰ ابن باز : ❪٣٨٨/١٥-٣٩٧❫
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain