Damadam.pk
karia's posts | Damadam

karia's posts:

karia
 

🍁 *"الله کا حق رمضان کے بعد بھی ہے!"*
👈 *امام بشر الحافي رحمه الله* سے کہا گیا کہ کچھ لوگ رمضان میں بہت شوق و محنت سے عبادت کرتے ہیں مگر رمضان کے ختم ہوتے ہی چھوڑ دیتے ہیں
امام صاحب نے فرمایا"بئس القوم قوم لا يعرفون الله إلا في رمضان!"* بدترین لوگ ہیں وہ جو اپنے الله کو صرف رمضان میں ہی پہچانتے ہیں
(مفتاح الأفكار للتأهب لدار القرار: ۲۸٣/۲)

karia
 

مسیح دجال سے بھی زیادہ خطرناک
سيدنا أبو سعيد الخدري رضي ﷲ عنه کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلى ﷲ عليه وسلم ہمارے پاس نکل کر آئے، ہم مسیح دجال کا تذکرہ کر رہے تھے، آپ صلى ﷲ عليه وسلم نے فرمایا: کیا میں تم کو ایسی چیز کے بارے میں نہ بتا دوں جو میرے نزدیک تمہارے لیے مسیح دجال سے بھی زیادہ خطرناک ہے؟ ہم نے عرض کیا: کیوں نہیں؟ آپ صلى ﷲ عليه وسلم نے فرمایا: وہ پوشیدہ شرک ہے جو یہ ہے کہ آدمی نماز پڑھنے کھڑا ہوتا ہے، تو اپنی نماز کو صرف اس وجہ سے خوبصورتی سے ادا کرتا ہے کہ کوئی آدمی اسے دیکھ رہا ہے۔
(سنن ابن ماجه : ٤٢٠٤، حسَّنه الألباني)

karia
 

اللہ کے ذِکر کی اہمیت
نبی کریم ﷺ نے فرمایا
" کیا میں تمہیں وہ عمل نہ بتاؤں جو تمہارے اعمال میں سب سے بہتر عمل ہو، اور تمہارے مالک کو سب سے زیادہ محبوب ہو، اور تمہارے درجات کو بلند کرتا ہو، اور تمہارے لیے سونا چاندی خرچ کرنے اور دشمن سے ایسی جنگ کرنے سے کہ تم ان کی گردنیں مارو، اور وہ تمہاری گردنیں ماریں بہتر ہو ؟!؟ لوگوں نے عرض کیا:
اللہ کے رسول ﷺ
وہ کون سا عمل ہے؟
*آپ ﷺ نے فرمایا: وہ اللہ کا ذکر ہے*
( ابن ماجہ 3790 )

karia
 

قبولیت دعا کا بہترین اور آسان نسخہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں آئے، ایک شخص نماز پڑھ رہا تھا اور دعا مانگتے ہوئے وہ اپنی دعا میں کہہ رہا تھا:
*”اے اللہ! تیرے سوا کوئی اور معبود برحق نہیں ہے، تو ہی احسان کرنے والا ہے تو ہی آسمانوں اور زمین کا بنانے و پیدا کرنے والا ہے، اے بڑائی والے اور کرم کرنے والے (میری دعا قبول فرما)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو اس نے کس چیز سے دعا کی ہے؟ اس نے اللہ سے اس کے اس اسم اعظم کے ذریعہ دعا کی ہے کہ جب بھی اس کے ذریعہ دعا کی جائے گی اللہ اسے قبول کر لے گا، اور جب بھی اس کے ذریعہ کوئی چیز مانگی جائے گی اسے عطا فرما دے گا“۔
📗جامع ترمذی # 3544

karia
 

رمضــــان المبــارك
ماہ مُقدس رمضـان المبـارک میں ائمـہ اهل السنـة والجماعـة کا حـال
"امام *مالک بن انس* رحمہ اللہ جب رمضان کا چاند طلوع ہوتا اپنی کتابیں بند کردیتے اور قرآن مجید پکڑ لیتے اور مسجد میں آکر بیٹھ جاتے ہر وقت باوضو رہتے اور فرمایا کرتے *"ھذا ھـو شھر القرآن"* یہ قرآن کا مہینہ یے آپ کے روز و شب یہی رہتے جب تک کہ رمضان گذر نہیں ہوجاتا"
[ دروس المسجد فی رمضان : ١٦٤ ]

karia
 

روزے دار کی دعا قبول کی جاتی ہے
سيدنا عبد الله بن عمر رضي الله عنهما فرماتے ہیں
*"لكل مؤمن دعوة مستجابة عند إفطاره، إما أن يعجل في دنياه، أو يدخر في آخرته
"ہر مومن کی دعا افطار کے وقت ضرور قبول ہوتی ہے ؛ یا تو دنیا میں قبول ہو جاتی ہے یا پھر آخرت کیلیے ذخیرہ کر دی جاتی ہے
اور سیدنا عبد الله بن عمر رضي الله عنهما اپنے لیے یہ دعا کیا کرتے تھے"يا واسع المغفرة اغفر لي" اے بے پناہ مغفرت والے! مجھے بخش دے.
|[ شعب الإيمان : ٣٦٢٠، سنده حسن ]|

karia
 

روزہ مکمل نہ کرنے والے کی سزا
سیدنا ابو امامة الباهلي رضي الله عنه بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم کو فرماتے ہوئے سنا :
"میں سویا ہوا تھا کہ (خواب میں) میرے پاس دو آدمی آئے اور مجھے میرے بازو سے پکڑ کر ایک دشوار گزار پہاڑی پر لے گئے اور کہا: چڑھیں! میں نے کہا: میں اس کی طاقت نہیں رکھتا! وہ کہنے لگے: آپ چڑھیے، ہم آپ کیلیے چڑھنا آسان کر دیں گے
پھر وہ مجھے ایک ایسی قوم کے پاس لے گئے جنہیں ان کی ایڑھیوں کے بل لٹکایا گیا تھا، اور ان کی بانچھیں چیری ہوئی تھیں اور ان سے خون بہہ رہا تھا
میں نے کہا: یہ کون ہیں؟ تو انہوں نے کہا
یہ افطاری کا وقت ہونے سے پہلے روزہ افطار کرنے والے لوگ ہیں
|[ صحيح ابن حبان : ٧٤٩١ ، السنن الكبرى للنسائي ٣٢٨٦

karia
 

شیخ ابنِ باز رحمه الله فرماتے ہیں
"اگر مہینہ فضیلت والا ہو یا جگہ فضیلت والی ہو تو ایک نیکی پر کئی نیکیوں کا ثواب ملتا ہے اور برائیوں کا گناہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ پس رمضان میں کی گئی برائی کا گناہ غیر رمضان میں کی گئی برائی سے بڑھ کر ہے، جیسے رمضان میں کی گئی نیکی کا ثواب رمضان کے علاوہ کی گئی نیکی سے زیادہ ہے."
[ مجموع فتاوی ومقالات : ٤٤٦/١٥ ]|*

karia
 

اپنے روزے کی حفاظت کریں"
حافظ ابن رجب رحمہ اللہ (م : ٧٩٥ھ) فرماتے ہیں
"روزہ دراصل روزہ دار کو دنیا میں گناہوں سے بچاتا ہے... لہذا اگر تو یہ انسان کے لیے دنیا میں گناہوں سے رکاوٹ بن جائے تو آخرت میں اس کے لیے جہنم سے بھی رکاوٹ ہو گا اور اگر دنیا میں اس کے لیے گناہوں سے رکاوٹ نہ بنا تو آخرت میں آگ سے بھی رکاوٹ نہ بن سکے گا"
(جامع العلوم والحكم : ١٣٩/٢)

karia
 

اپنے روزے کی حفاظت کریں"
سیدنا ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :
"روزہ ڈھال ہے، جب آپ میں سے کسی کا روزہ ہو تو وہ فحش گوئی اور شور وغل سے اجتناب کرے اگر کوئی اسے گالی دے یا جھگڑا بھی کرے تو وہ کہے میں روزہ دار ہوں."
(صحيح البخاري : ١٩٠٤، صحیح مسلم : ١١٥١)

karia
 

سحری میں برکت ہے
رسول ﷲ
صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا
تَسَحَّرُوا فَإِنَّ فِي السَّحُورِ بَرَكَةً
سحری کھاؤ کہ
سحری میں برکت ہوتی ہے
کتاب صحیح البخاری
حدیث نمبر #1923.

karia
 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللہ تعالیٰ کے ہاں محبوب ترین کام وہ ہے جس پر ہمیشہ عمل کیا جا ئے اگرچہ وہ کم ہو۔*
*(📚صحیح مسلم: 1830)*

karia
 

مـحــاســن اعــمـــــال
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا : کون سا عمل افضل ہے؟ آپ نے فرمایا :’’ روزے کی عادت ڈال کیونکہ کوئی اور کام اس کے برابر نہیں ۔‘‘*
(📚سنن نسائی: 2224)

karia
 

مـحــاســن اعــمـــــال
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم نے كوئی گناہ كیا ہے تو اللہ تعالیٰ سے معافی مانگو اور اس سے توبہ كرو، كیونكہ گناہ سے توبہ ندامت اور استغفار ہے۔
*(📚سلسلة الصحیحة: 1341)
زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: جو شخص اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کا اعمال نامہ اسے اچھا لگے تو وہ کثرت سے استغفار کرے۔
*(📚سلسلة الصحیحة: 2945)

karia
 

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’ اللہ عز وجل نے فرمایا : جب میرا بندہ کسی برائی کا قصد (ارادہ) کرے تو اس کو ( اس کے نامہ اعمال میں ) نہ لکھو ۔ اگر وہ اس کو کر گزرے تو اسے ایک برائی لکھو ۔ اور جب کسی نیکی کا قصد (ارادہ) کرے تو اس کو ایک نیکی لکھ لو ، پھر اگر اس پر عمل کرے تو دس نیکیاں لکھو ۔
(📚صحیح مسلم: 334)

karia
 

جس نے ایک بھی رکعت کو پالیا؟
ابو ہریرہرضی الله عنہ سے مروی ہے كہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم سورج طلوع ہونےسے پہلے نمازِ فجر كی ایک ركعت پالو(اور پھر سورج طلوع ہو جائے) تو دوسری ركعت بھی پڑھ لو
💫ابو ہریرہرضی الله عنہ سے مرفوعا مروی ہے: جب تم میں سے كوئی شخص سورج غروب ہونے سے پہلے نمازِ عصر كی ایک ركعت پالے تو وہ اپنی نماز مكمل كرلے ، اور جب سورج طلوع ہونے سے پہلے صبح كی نماز كی ایک ركعت پالے تو اپنی نماز مكمل كرلے۔
📚 #السلسلة_الصحیحة :492- 493

karia
 

آمین کہنے والے کو اللہ تعالیٰ پسند فرماتے ہیں
رسـول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا
✅جب تم لوگ نماز ادا کرنے لگو تو اپنی صفیں سیدھی، درست کرلیا کرو۔ پھر تم میں سے کوئی شخص امامت کروائے۔ جب وہ اللہ اکبر کہہ لے تو پھر تم اللہ اکبر کہو اور جب وہ {غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَلَا الضَّآلِّیْنَ} پڑھ لے تو تم کہو ''آمین''.
اللہ تعالیٰ تــم سے محـــبت کرنے لگے گا۔'
📚|[صحیح سنن أبي داؤد: ۸۵۸]|

karia
 

نیکی کرو اور سچ بولو۔۔۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
(ہمیشہ)اللہ كی قسم كھاؤ، اسے پورا كرو،نیكی كرو اور سچ بولوكیونكہ اللہ تعالیٰ اس بات كوناپسندكرتا ہے كہ اس كے علاوہ كسی اور كی قسم كھائی جائے۔
سلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ:420

karia
 

*دین پر عمل اور آگ کی چنگاری**
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:*
لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ ان میں اپنے دین پر صبر (عمل )کرنے والا آدمی ایسا ہو گا جیسے ہاتھ میں (آگ) کی چنگاری پکڑنے والا ہو(عمل کرنا اتنا مشکل ہو جائے گا)۔
**جامع الترمذی:2260*

karia
 

**سب سے بڑے گناہ۔۔۔**
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”کیا میں تمہیں سب سے بڑے گناہ کی خبر نہ دوں۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کیوں نہیں یا رسول اللہ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے ساتھ شرک کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا۔
**صحیح البخاری:6273*