Damadam.pk
karia's posts | Damadam

karia's posts:

karia
 

**ایمان کی حقیقت**
سيدنا ابو درداء رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا :
« کوئی بندہ اس وقت تک ایمان کی حقیقت کو نہیں پہنچ سکتا، جب تک اسے یہ (پختہ) علم نہ ہو جائے کہ (الله تعالیٰ کی تقدیر کے فیصلے کے مطابق) جس چیز نے اسے لاحق ہونا ہے وہ تجاوز نہیں کر سکتی اور جو چیز تجاوز کر گئی وہ لاحق نہیں ہوسکتی ».
*📜 |[ سلسلة الأحاديث الصحيحة : ٢٤٧١ ]|*

karia
 

*اللہ کی راہ میں لڑائی
ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! اللہ کی راہ میں لڑائی کی کیا صورت ہے؟ کیونکہ ہم میں سے کوئی غصہ کی وجہ سے اور کوئی غیرت کی وجہ سے جنگ کرتا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف سر اٹھایا، اور سر اسی لیے اٹھایا کہ پوچھنے والا کھڑا ہوا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو اللہ کے کلمے کو سربلند کرنے کے لیے لڑے، وہ اللہ کی راہ میں (لڑتا) ہے۔
📗«صحیح بخاری-123»

karia
 

ہر ضرورت اللہ سے مانگنی چاہئے
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
تم میں سے ہر شخص کو اپنی تمام ضرورتیں اپنے رب سے مانگنی چاہئیں
*حتیٰ کہ جب اس کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو
اس کے بارے میں بھی اسی سے سوال کرنا چاہیے ۔
*📚 #مشکاة_المصابیح :2251

karia
 

موت کی تمنا نہ کرے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی کسی مصیبت کی وجہ سے جو اس کو پیش آئے موت کی تمنا نہ کرے، اگر موت کی خواہش کی ضرورت پڑ ہی جائے تو یوں کہے: اے اللہ! مجھے زندہ رکھ جب تک جینا میرے لیے بہتر ہو، اور مجھے موت دے اگر مرنا میرے لیے بہتر ہو ۔
*📗«سنــن ابــن ماجہ-4265»*

karia
 

*دنیا آزمائش اور فتنوں کا گھر ...*
أمير المؤمنين سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضي الله عنهما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :
*”لَمْ يبقَ منَ الدُّنيا إلَّا بلاءٌ وفتنةٌ“*
”اس دنیا میں سوائے آزمائش اور فتنے کے کچھ باقی نہیں رہا !“
*(سنن ابن ماجه : ٤٠٣٥، صححه الألباني)*
یعنی یہ دنیا اس قدر فتنوں اور آزمائشوں سے بھر چکی ہے کہ لگتا ہے آسائش اور خیر کا وجود ختم ہو گیا ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے کسی چیز کی انتہا ہونے کو ہو تو اس کا عمدہ حصہ ختم اور ردی حصہ پیچھے بچ چکا ہوتا ہے ...
📜 *(موقع الدرر السنية)*

karia
 

قطــع تعلقی کی حرمت اور وعیـد
ہشام بن عامر رضی الله عنہ سے مروی ہے کہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:
*کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ وہ کسی مسلمان سے تین دن سے زیادہ قطع تعلقی کرے کیونکہ یہ دونوں جب تک اپنے حرام کام پر رہیں گےحق سے بھٹکے رہیں گے*
ان میں جو شخص رجوع کرنے میں سبقت کرتا ہے اس کا سبقت کرنا اس کے لئے کفارہ ہے*
اگر وہ سلام کہے اور دوسرا شخص اس کو جواب نہ دے تو فرشتے اسے جواب دیتے ہیں جبکہ دوسرے شخص کو شیطان جواب دیتا ہے
اگر وہ اسی قطع تعلقی پر فوت ہوجائیں تو کبھی بھی جنت میں جمع نہ ہوں گے_
*📚 #السلسلة_الصحیحة :453*

karia
 

عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا کرتے تھے :’’ اے اللہ ! مجھے ان لوگوں میں شامل فرما کہ جب وہ نیکی کرتے ہیں تو خوش ہو جاتے ہیں اور جب کوئی غلطی کر بیٹھتے ہیں تو مغفرت طلب کرتے ہیں ۔‘‘ حسن ، رواہ ابن ماجہ و البیھقی

karia
 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرتے اور فرماتے کہ رمضان کے آخری عشرہ میں شب قدر کو تلاش کرو۔*
*(📚صحیح بخاری:2020)*

karia
 

وہ ایمان والا نہیں!
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”واللہ! وہ ایمان والا نہیں۔ واللہ! وہ ایمان والا نہیں۔ واللہ! وہ ایمان والا نہیں۔ عرض کیا گیا کون: یا رسول اللہ؟ فرمایا وہ جس کے شر سے اس کا پڑوسی محفوظ نہ ہو ۔
📗«صحیح بخاری-6016»

karia
 

دنیا کی مثال
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنیا کی مثال آخرت کے مقابلے میں ایسی ہی ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنی انگلی سمندر میں ڈالے، اور پھر دیکھے کہ کتنا پانی اس کی انگلی میں واپس آتا ہے۔
📗«سنــن ابــن ماجہ-4108»

karia
 

🍁 *بزدلی اور سستی سے اللہ کی پناہ !*
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہتے تھے: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنَ الْهَمِّ ، وَالْحَزَنِ ، وَالْعَجْزِ ، وَالْكَسَلِ ، وَالْجُبْنِ ، وَالْبُخْلِ ، وَضَلَعِ الدَّيْنِ ، وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ ”اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں غم و الم سے، عاجزی سے، سستی سے، بزدلی سے، بخل، قرض چڑھ جانے اور لوگوں کے غلبہ سے۔
*📗 «صحیح بخاری-6369»*

karia
 

🌺 *بہترین کپڑے !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بہترین کپڑے سفید کپڑے ہیں، لہٰذا انہیں کو پہنو اور اپنے مردوں کو انہیں میں کفناؤ۔*🔹
*📗«سنــن ابــن ماجہ-3566»*

karia
 

غریب ہونے پر بھی شکر کیجئے!*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومنوں میں سے محتاج اور غریب لوگ مالداروں سے آدھے دن پہلے جنت میں داخل ہوں گے، آخرت کا آدھا دن ( دنیا کے) پانچ سو سال کے برابر ہے ۔*🔹
*📗«سنــن ابــن ماجہ-4122»*

karia
 

*[ سورة الملك تلاوت کرنے کی فضیلت ]*
سيدنا أبو هريرة رضي الله عنه سے روایت ہے، نبی اکرم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :
"قرآن مجید میں ایک سورت ہے جس کی تیس آیتیں ہیں۔ اس نے اپنے پڑھنے والے کی شفاعت کی حتیٰ کہ اس کی مغفرت ہوگئی۔ (وہ سورت ہے) {تَبٰرَكَ الَّذِىۡ بِيَدِهِ الۡمُلۡكُ}
سنن ابن ماجه] ح]
جلیل القدر صحابی سيدنا عبد الله بن مسعود رضي الله عنه فرماتے ہیں :
"جس نے ہر رات {تَبٰرَكَ الَّذِىۡ بِيَدِهِ الۡمُلۡكُ} پڑھی ﷲ تعالی اس کی وجہ سے اسے عذابِ قبر سے نجات دے گا، ہم (یعنی صحابہ کرام رضي الله عنهم) اس سورۃ کو رسول الله صلى الله عليه وسلم کے دور میں المانعة (عذاب سے بچانے والی سورۃ) کہتے تھے، کتاب ﷲ میں یہ ایسی سورۃ ہے کہ جو بھی اسے ہر رات پڑھے گا اس نے بہت ثواب حاصل کرنے کے ساتھ خوب اچھا کام کیا۔"
*[سنن الکبریٰ]

karia
 

مہمــان نــوازی میــں بےجا تکلف کی ممــــانعت
سیــدنا سلمان سے مروی ہے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی شخص اپنی طاقت سے زیادہ مہمان کے لئے تکلف نہ کرے_
*📚 #السلسلة_الصحیحة :451*

karia
 

*✒لوگوں میــں افضــل کون؟؟*
سیـــدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سوال کیا گیا کہ کون سے لوگ سب سے بہتر ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
*وہ مـــؤمن جو اپنے نفس اور مال کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہـــاد کرنے والا ہو۔*
اس نے کہا: پھر کون سا آدمی افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
*پھر وہ آدمی ہے، جو کسی گھاٹی میں الگ تھلگ ہو کر اپنے ربّ کی عبادت کرے اور لوگوں کو اپنے شرّ سے محفوظ رکھے۔*
*📚 #مسند_احمد :: 9558*

karia
 

- کھانے کے ساتھ گناہوں کی معافی
معاذ بن انس جہنی رضی الله عنه بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
”جو شخص کھانا کھا کر یہ دعا پڑھے:
*«الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ، »*
”حمد و ثناء اور تعریف ہے اس الله کی جس نے مجھے یہ کھلایا اور بغیر میری کسی طاقت اور زور کے اسے مجھے عطا کیا“
تو الله تعالیٰ اس کے پچھلے گناہ معاف فرما دے گا“۔
📚(سنن ابن ماجه ، كتاب الأطعمة حدیث نمبر: 3285 ، قال الشيخ الألباني: حسن)

karia
 

*اللہ کی مخلوق پر رحم !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو بوسہ دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ بیٹھے ہوئے تھے۔ اقرع رضی اللہ عنہ نے اس پر کہا کہ میرے دس لڑکے ہیں اور میں نے ان میں سے کسی کو بوسہ نہیں دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا اور فرمایا کہ جو اللہ کی مخلوق پر رحم نہیں کرتا اس پر بھی رحم نہیں کیا جاتا۔*🔹
*📗«صحیح بخاری-5997»*

karia
 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے اور پہلے انہیں دو جو تمہارے بال بچے اور عزیز ہیں اور بہترین صدقہ وہ ہے جسے دے کر آدمی مالدار رہے اور جو کوئی سوال سے بچنا چاہے گا اسے اللہ تعالیٰ بھی محفوظ رکھتا ہے اور جو دوسروں سے بےنیاز رہتا ہے ‘ اسے اللہ تعالیٰ بےنیاز ہی بنا دیتا ہے۔*
*(📚صحیح بخاری:1427)*

karia
 

سمجھنے والوں کیلئے نشانیاں !*
🔹 *اور اللہ وہی ہے جس نے سورج کو سراپا روشنی بنایا ،اور چاند کو سراپا نور ،اور اس کے (سفر) کے لیے منزلیں مقرر کردیں ،تاکہ تم برسوں کی گنتی اور (مہینوں کا) حساب معلوم کرسکو ۔اللہ نے یہ سب کچھ بغیر کسی صحیح مقصد کے پیدا نہیں کردیا۔( ٤ ) وہ یہ نشانیاں ان لوگوں کے لیے کھول کھول کر بیان کرتا ہے جو سمجھ رکھتے ہیں۔*🔹
*📗«سورۃ یونس-5»*