Damadam.pk
karia's posts | Damadam

karia's posts:

karia
 

الله تعالیٰ سے ذکر کی توفیق مانگتے رہیے
سیدنا معاذ بن جبل رضی الله عنه بیان کرتے ہیں ، رسول الله صلی الله علیه وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا:
❍ *يَا مُعَاذُ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأُحِبُّكَ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأُحِبُّكَ، فَقَالَ: أُوصِيكَ يَا مُعَاذُ لَا تَدَعَنَّ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ تَقُولُ: اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ
اے معاذ! قسم الله کی، میں تم سے محبت کرتا ہوں، قسم الله کی میں تم سے محبت کرتا ہوں ، پھر فرمایا: اے معاذ! میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں: ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھنا کبھی نہ چھوڑنا: اللهم أعني على ذكرك وشكرك وحسن عبادتك *اے الله! اپنے ذکر، شکر اور اپنی بہترین عبادت کے سلسلہ میں میری مدد فرما* ۔
(سنن ابوداؤد : 1522، صححه البانی)

karia
 

*مومن، بد کلام نہیں ہوتا۔۔۔*
🍃 سيدنا عبد الله بن مسعود رضي الله عنه کہتے ہیں کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :
« مومن بہت زیادہ لعنت کرنے والا ،طعنہ دینے والا، بدزبان اور بد کلام نہیں ہوتا ».
*📜 |[ سلسلة الأحاديث الصحيحة : ٣٨٨ ]|*

karia
 

🚨 *نفرت و عداوت کا سنگین انجام!*
🌷سیدنا ابو ہریرہ رضی الله عنه کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی الله علیه وسلم نے فرمایا:
❍’’پیر اور جمعرات کے دن جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور ہر اس بندے کی مغفرت کر دی جاتی ہے جو الله تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بناتا ، *اس بندے کے سوا جس کی اپنے بھائی کے ساتھ عداوت ہو ،* چنانچہ کہا جاتا ہے : ان دونوں کو مہلت دو حتی کہ یہ صلح کر لیں ، ان دونوں کو مہلت دو حتی کہ یہ صلح کر لیں ۔ ان دونوں کو مہلت دو حتی کہ یہ صلح کر لیں ۔‘‘ ( اور صلح کے بعد ان کی بھی بخشش کر دی جائے۔)
*📚(صحیح مسلم : كتاب البرّ والصِّلة والاداب ، حدیث 6544)*

karia
 

*تم میں سے بہتر کون؟؟*
ام المؤمنين سیدہ عائشة رضي الله عنها کہتی ہیں کہ رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا :
« تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہو اور میں اپنے گھر والوں کے لیے سب سے بہتر ہوں اور جب تم میں سے کوئی مر جائے تو اسے خیر باد کہہ دو، یعنی اس کی برائیوں کو یاد نہ کرو ».
*📜 |[ جامع الترمذي : ٣٨٩٥ ]|*

karia
 

*رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی کی باجماعت نماز اس کی تنہا نماز سے پچیس گنا بڑھ کر ہے۔*
*(📚سنن ترمذی: 216)*

karia
 

* نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کی نماز نہیں جو سورۃ فاتحہ نہ پڑھے۔*
*(📚سنن ابن ماجہ: 837)*

karia
 

سیدنا علی ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا آخری کلام یہ تھا: نماز کو لازم پکڑنا، نماز کو لازم پکڑنا اور اپنے غلاموں کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈر کر رہنا۔*
*(📚مسند احمد: 1034)*

karia
 

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ دنیوی چیزوں میں سے بیوی اور خوشبو مجھے بہت پسند ہیں ۔ اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھ دی گئی ہے ۔‘‘*

karia
 

*صدقــــہ ، نیــکی اور اصــلاح کا حـکم دینـے والا::*
🌹🍂اللہ سبحـانہ وتعالیٰ فرماتے ہیں:
📖 {لَا خَیْرَ فِیْ کَثِیْرٍ مِّنْ نَّجْوٰھُمْ إِلاَّ مَنْ أَمَــرَ بِصَدَقٙـةِِ أَوْ مَعْــرُوْفٍ أَوْ اِصْــلَاحٍ بَیْـنَ النَّاسِ وَمَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِکَ ابْتِغَآءٙ مَرْضَاتِ اللّٰہِ فَسَوْفَ نُؤْتِیْہِ أَجْـرًا عَظِیْمًاo}
*❣'' ان کے اکثر مصالحتی مشورے بے خیر ہیں، ہاں! بھلائی اس مشـورے میں ہے جو صـدقـہ کا یا نیک بات کا یا لوگوں میں صلح کرانے کا حــکم کرے، اور جو بھی یہ کام اللہ کی رضـا چاہتے ہوئے کرے گا تو اسے ہم جــلد ہی بہت بڑا ثـواب دیں گے۔''*
*📚|[سـورة النساء: ۱۱٤ ]|*

karia
 

🍁 *لوگوں کے عیب تلاش کرنا کیسا؟*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو اپنی زبان سے اور حال یہ ہے کہ ایمان اس کے دل میں داخل نہیں ہوا ہے مسلمانوں کی غیبت نہ کرو اور ان کے عیوب کے پیچھے نہ پڑو، اس لیے کہ جو ان کے عیوب کے پیچھے پڑے گا، اللہ اس کے عیب کے پیچھے پڑے گا، اور اللہ جس کے عیب کے پیچھے پڑے گا، اسے اسی کے گھر میں ذلیل و رسوا کر دے گا ۔*🔹
*📗 «سنــن ابــو داٶد-4880»*

karia
 

♥️رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”عورتوں کے بارے میں میری وصیت کا ہمیشہ خیال رکھنا، کیونکہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے۔ پسلی میں بھی سب سے زیادہ ٹیڑھا اوپر کا حصہ ہوتا ہے۔ اگر کوئی شخص اسے بالکل سیدھی کرنے کی کوشش کرے تو انجام کار توڑ کے رہے گا اور اگر اسے وہ یونہی چھوڑ دے گا تو پھر ہمیشہ ٹیڑھی ہی رہ جائے گی۔ پس عورتوں کے بارے میں میری نصیحت مانو، عورتوں سے اچھا سلوک کرو۔“*
*(📚صحیح بخاری : 3331)*

karia
 

جــنت میں لے جانے والےاعمال
*✒مقــروض کو مہلت دینـا:*
 
*سیـدنا حذیفہؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺکو یہ فرماتے سنا تھا کہ پہلے زمانے میں ایک شخص کے پاس ملک الموت ان کی روح قبض کرنے آئے تو ان سے پوچھا گیا کوئی اپنی نیکی تمہیں یاد ہے؟ انہوں نے کہا کہ مجھے تو یاد نہیں پڑتی۔ ان سے دوبارہ کہا گیا کہ یاد کرو! انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی اپنی نیکی یاد نہیں، سوا اس کے کہ میں دنیا میں لوگوں کے ساتھ خرید و فروخت کیا کرتا تھا اور لین دین کیا کرتا تھا، جو لوگ خوشحال ہوتے انہیں تو میں ( اپنا قرض وصول کرتے وقت ) مہلت دیا کرتا تھا اور تنگ ہاتھ والوں کو معاف کر دیا کرتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں اسی پر جــــنت میں داخل کیا۔*
*📚|[صحیح البخاری-٣٤٥١ ]|*

karia
 

*🔅 سونے سے پہلے سورہ اخلاص اور معوذتین پڑھنا*
🍁 نبی کریم ﷺ ہر رات جب بستر پر آرام فــــرماتے تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کو ملا کر
*«قل هو الله أحد»*، *«قل أعوذ برب الفلق»* اور *«قل أعوذ برب الناس»*
( تینوں سورتیں مــکمل ) پڑھ کر ان پر پھونکتے اور پھر دونوں ہتھیلیوں کو جہاں تک ممکن ہوتا اپنے جسم پر پھیرتے تھے۔ پہلے سر اور چہرہ پر ہاتھ پھیرتے اور سامنے کے بدن پر ، یہ عــمل آپ ﷺ تین مرتبــــہ کرتے تھے۔
*📓【صحیح بخاری : 5017】*

karia
 

*✒بـــــدکــلامی کی ممــانعت:*
💎عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ ایک آدمی نے اندر آنے کی اجازت مانگی میں آپ کے پاس تھی۔ آپ نے فرمایا: یہ اپنے خاندان کا برا آدمی ہے۔ پھر اسے اجازت دے دی اور نرمی سے باتیں کرنے لگے ۔ جب وہ چلا گیا تو میں نے کہا : اے الله کے رسول! آپ نے اس کے بارے میں یہ باتیں کہیں، پھر اس سے نرمی سے باتیں کرنے لگ گئے؟ آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ !
*🔥لوگوں میں بد ترین وہ شخص ہے جسے لوگ اس کی بد کلامی کی وجہ سے چھوڑ دیں-*
💎مــزید فرمایا:اے عائشہ !
*🔥بد کلامی سے بچو، بد کلامی سے بچو، کیونکہ اگر بدکلامی کسی آدمی کی صورت میں ہوتی تو انتہائی بُــری صــورت میں ہوتی-*
*📚 #السلسلة_الصحیحة:: 463-464*

karia
 

*✒لوگوں میــں افضــل کون؟*
سیـــدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سوال کیا گیا کہ کون سے لوگ سب سے بہتر ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
*وہ مـــؤمن جو اپنے نفس اور مال کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہـــاد کرنے والا ہو۔*
اس نے کہا: پھر کون سا آدمی افضل ہے؟ آپ علیــہ السلام نے فرمایا:
*پھر وہ آدمی ہے، جو کسی گھاٹی میں الگ تھلگ ہو کر اپنے ربّ کی عبادت کرے اور لوگوں کو اپنے شرّ سے محفوظ رکھے۔*
*📚 #مسند_احمد :: 9558*

karia
 

*🔅" اذان کے بعد کی دعا "*
🍁 جابر بن عبدالله رضى اللّٰه عنه کہتے ہیں کہ رسولﷺ فرمایا: جس شخص نے اذان سن کر یہ دعا پڑھی:
*♥🤲🏻 اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ، آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا الَّذِي وَعَدْتَ*
♥"اے اللّٰه! اس کامل دعا اور ہمیشہ قائم رہنے والی نماز کے رب! محمد صلی اللّٰه علیہ وسلم کو وسیلہ اور فضیلہ عطافرماٸیں اور آپ کو مقام محمود پر فائز فرما ىٔيں جس کا آپ نے وعدہ فرمایا ہے"
*تو قیامت کے دن اس کے لیے میری شفاعت واجب ہو جائے گی☑️*
*📓【سنن ابوداود: 529]*

karia
 

*✒توحیـد رسالت،جنت و جہنم پر ایمان لانا:*
 
*رسول اللہﷺ نے فرمایا: جس نے گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ وحدہ لا شریک ہے اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں اور یہ کہ عیسیٰ علیہ السلام اس کے بندے اور رسول ہیں اور اس کا کلمہ ہیں، جسے پہنچا دیا تھا اللہ نے مریم تک اور ایک روح ہیں اس کی طرف سے اور یہ کہ جـنت حق ہے اور جہنم حق ہے تو اس نے جو بھی عمل کیا ہو گا ( آخر ) اللہ تعالیٰ اسے جـــــنت میں داخل کرے گا۔“*
*📚|[ صحیح البخاری-٣٤٣٥ ]|*

karia
 

*تین دعائیں،قبولیت میں کوئی شک نہیں*
🍃 سيدنا ابو هريرة رضي الله عنه کہتے ہیں، نبی صلی الله علیه وسلم نے فرمایا :
« تین دعائیں قبول ہوتیں ہین ان (کی قبولیت) میں کوئی شک نہیں: مظلوم کی دعا، مسافر کی دعا اور والد کی اپنی اولاد کے حق میں دعا ».
*📜 |[ سنن إبن ماجه : ٣٨٦٢ ]|*

karia
 

*✒چنـد وعیـــــدیں*🔥🔥🔥
💟سیــدنا جریر رضی الله عنہ سے مروی ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا:
*🔥جو رحــم نہیـــــں کرتا اس پر رحـــــم نہیں کیا جاتا،*
*🔥جـــو معاف نہیں کرتا اسے معاف نہیــــں کیا جائے گا،*
*🔥اور جو توبـــہ نہیں کرتا اسے توبــــہ کی توفیق نہیں دی جائے گی۔*
*📚 #السلسلة_الصحیحة : 419*

karia
 

*تنگ دست کو مہلت!*
🔹 *رسولﷺ نے فرمایا: ’’جس شخص نے کسی تنگ دست کو مہلت دی یا اس کا قرض ختم کر دیا ، اللہ تعالیٰ اپنے سائے سے اس پر سایہ کرے گا ۔‘‘*🔹
*📗«صحیح مسلم-3006»*