عائشہ صدیقہ رضی الله عنہا کہتی ہیں میں نے رسول الله صلی الله علیه وسلم سے نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کے بارے میں پوچھا، تو آپ صلی الله علیه وسلم نے فرمایا :
"یہ تو ڈاکہ ہے جو شیطان بندے کی نماز پر ڈالتا ہے۔"
*📕 (صحیح البخاری :751)*
قربِ قیامت کی ایک نشانی
سيدنا أبو موسى الأشعري رضي الله عنه بیان کرتے ہیں کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا :
* ’’لا تقومُ الساعةُ ؛ حتى يقتُلَ الرجلُ جارَه وأخاه وأباه.
قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی، جب تک آدمی اپنے پڑوسی، اپنے بھائی اور اپنے باپ کو قتل نہیں کرے گا۔"
- (السلسلة الصحيحة : ٣١٨٥، قال الشيخ الألباني رحمه الله : إسناده جيد رجاله ثقات)
بہترین دن ، جمعہ کا دن ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ تمام ایام سے بہترین دن ، جمعہ کا دن ہے ، اسی دن آدم ؑ پیدا کیے گئے اسی روز جنت میں داخل کیے گئے اسی روز اس سے نکالے گئے اور قیامت بھی جمعہ ہی کے روز قائم ہو گی ۔‘‘ رواہ مسلم ۔
کھانے پینے کے بعد اللہ کی تعریف کرنے والا
رسول اللہﷺ ارشـاد نے فرمایا:
إِنَّ اللّٰہَ لَیَرْضٰی عَنِ الْعَبْدِ أَنْ یَّأْکُلَ الْأَکْلَۃَ فَیَحَمِدُہُ عَلَیْھَا، أَوْ یَشْرَبَ الْشَرْبَۃَ فَیَحْمِدُہُ عَلَیْھَا۔
'' یقینا اللہ تعالیٰ (اس) بندے سے نہایت راضی ہوتا ہے (جو) کھانا کھائے تو اللہ کی حمد کرے یا پانی پئے تو اللہ تعالیٰ کی حمد کرے۔ ''
یعنی کہے : الحمـــــدللہ)*
|[صحیح مسلم: ٦٩٣٢]|
جــنت میں لے جانے والے اعـمال
رســول اللہﷺ کی اطاعت کرنا
*رســول اللہﷺ نے فرمایا ”ساری امت جنت میں جائے گی سوائے ان کے جنہوں نے انکار کیا۔“ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! انکار کون کرے گا؟ فرمایا ”جو میری اطاعت کرے گا وہ جنت میں داخل ہو گا اور جو میری نافرمانی کرے گا اس نے انکار کیا۔“*
|[صحيح البخاري : ٧٢٨٠]|
*✶جــنت میں لے جانے والے اعـمال✶*
*✒کـثـرت سـے اسـتـغـفـار کـرنـا
سیــدنا عبداللہ بن بسرؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: مبارکبادی ہے اس شخص کے لیے (جـــنت کی) جو اپنے صحیفہ (نامہ اعمال) میں کثــرت سے استغفــــار پائے-*
*|[سنن ابن ماجہ-٣٨١٨]|*
*✒بے جا لعنتیں نہ بھیجو*
🍁سیـدنا عبدالله بن عباس رضی الله عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم کے دور میں ایک آدمی کی چادر ہوا نے اڑادی تو اس نے ہوا کو لعنت دی نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا:
*🌪ہوا کو لعنت نہ دو کیونکہ یہ مامور ہے-*
*💥اور جس شخص نے کسی ایسی چیز کو لعنت دی جس کی وہ اہل نہیں تو لعنت اسی کی طرف لوٹ آئے گی-*
*📚 #السلسلة_الصحیحة :446*
*مغرب سے پہلے دو رکعت!*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھو ، پھر فرمایا: مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھو جس کا جی چاہے ، یہ اس اندیشے سے فرمایا کہ لوگ اس کو (راتب) سنت نہ بنا لیں ۱؎۔*🔹
*📗«سنــن ابــو داٶد-1281»*
*معاذ بن جبلرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کسی قوم کی طرف بھیجا تو انہوں نے کہا اے اللہ کے رسول ! مجھے نصیحت کیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سلام کو عام کرو اور کھانا کھلاؤ، اور اللہ سے اس طرح حیا کرو جس طرح تم اپنے گھر کے کسی فرد سے حیا کرتے ہو، اور جب گناہ کرو تو اس کے بعد نیکی کرو اور جتنا ہوسکے اپنا اخلاق اچھا کرو۔*
*(📚السلسلة الصحیحة: 35)*
*مـحــاســن اعــمـــــال.....!!
*حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ ایمان کی ستر سے زائد شاخیں ہیں اور حیا بھی ایمان کی ایک اہم شاخ ہے ۔‘‘*
*✶••جــنت میں لے جانے والے اعـمال••✶*
*✒والد کے ساتھ حـسـن سـلـوک کـرنـا
*🌹🍂سیــدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: باپ جـــنت کا درمیانی دروازہ ہے، چاہے تم اس دروازے کو ضائع کر دو، یا اس کی حفاظت کرو-*
*📚|[سنن ابن ماجہ-٣٦٦٣]|*
*مـحــاســن اعــمـــــال.....!!
*رسول اللہﷺ نے فرمایا : بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب اس حالت میں ہوتا ہے جب وہ سجدے میں ہوتا ہے ، لہٰذا اس میں کثرت سے دعا کرو ۔*
*(📚صحیح مسلم:1083)*
*غصہ پی جانے والے !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اپنا غصہ پی لیا حالانکہ وہ اسے نافذ کرنے پر قادر تھا تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے سب لوگوں کے سامنے بلائے گا یہاں تک کہ اسے اللہ تعالیٰ اختیار دے گا کہ وہ بڑی آنکھ والی حوروں میں سے جسے چاہے چن لے.*
*📗«سنــن ابــو داٶد-4777»*
*✒️ خبردار ! قیامت اچانک برپا ہوگی*
💥 سیدنا أبو ھریرہ رضی الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا:
*« دو آدمی کپڑے کی خرید و فروخت کر رہے ہوں گے، ان کے سامنے کپڑا پڑا ہوگا، لیکن نہ وہ اسے لپیٹ سکیں گے اور نہ بیع پوری ہو گی کہ قیامت برپا ہو جائے گی، ایک ایک آدمی اونٹنی کا دودھ دوہ چکا ہوگا، مگر ابھی تک اسے پی نہیں سکے گا کہ قیامت قائم ہو جائے گی، اسی طرح ایک آدمی اپنے منہ کی طرف لقمہ اٹھائے گا، لیکن ابھی تک کھائے گا نہیں کہ قیامت برپا ہو جائے گی اور ایک آدمی اپنے حوض کو پلستر کر رہاہو گا، مگر اس سے پانی پینے کی نوبت نہیں آئے گی کہ قیامت قائم ہو جائے گی».*
*📚 #مسند_احمد:13065(صحیح)*
*✶••جــنت میں لے جانے والے اعـمال••✶*
*✒سـورة الـمـلك کـی تـلاوت کـرنـا
*🌹🍂سیــدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: قران مجید میں ایک ایسی سورت ہے جس کی تیس آیات ہیں (یعنی ســورة المــلك) اس نے ( اللہ کے ہاں ) ایک آدمی کی سفارش کی پس اس کو آگ سے نکلوا کر ، جـــنت میں داخــل کروادیا-*
*📚|[صحیح الجامع الصغیر-٢٠٨٨]|*
*معاف کرنے کی فضیلت*
رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا:
کوئ صدقہ مال کو کم نہیں کرتا، اور جب بندہ کسی کو معاف کرتا ہے تو الله اس معاف کرنے والے بندے کو مزید عزت عطا کرتے ہیں اور جب کوئ بندہ تواضع اپناتا ہے تو الله تعالیٰ اس کو بلندی دیتے ہیں۔
*|[📚 صحیح مسلم: 2588]|*
♥️ابو ایوب انصاریرضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے كہا كہ ایك آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آیا اور كہنے لگا مجھے ایك مكمل ومختصر نصیحت كیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم نماز كے لئے كھڑے ہوا كرو تو الوداعی نماز سمجھ کر پڑھا كرو، اور كوئی ایسی بات نہ كہو جس كی وجہ سے تمہیں كل معذرت كرنی پڑے، اور لوگوں كے پاس جو كچھ ہے اس سے مایوس ہو جاؤ۔*
*(📚السلسلة الصحيحة : 527)*
**جب بنـــدہ اللہ کو یاد کرتا ہے تو...؟**
*ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا 
*’’ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہوں ،*
*جب وہ مجھے یاد کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں ،*
*اگر وہ مجھے اپنے دل میں یاد کرتا ہے تو میں بھی اسے اپنے دل میں یاد کرتا ہوں*
*اور اگر وہ مجھے کسی جماعت میں یاد کرتا ہے تو میں اسے اس سے بہتر (فرشتوں کی) جماعت میں یاد کرتا ہوں ۔‘‘*
*📚 #مشکاة_المصابیح 2264*
🌺 *اللہ تعالیٰ بندے کے قریب !*
🔹 *عمرو بن عبسہ رضی الله عنہ کا بیان ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”رب تعالیٰ اپنے بندے سے سب سے زیادہ قریب رات کے آخری نصف حصے کے درمیان میں ہوتا ہے،تو اگر تم ان لوگوں میں سے ہو سکو جو رات کے اس حصے میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں تو تم بھی اس ذکر میں شامل ہو کر ان لوگوں میں سے ہو جاؤ (یعنی تہجد پڑھو) “۔*🔹
*📗«سنــن ترمذی-3579»*
*جنت میں پہلے کون داخل ھو گا؟*
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا* :
مومنوں میں سے محتاج اور غریب لوگ مالداروں سے آدھے دن پہلے جنت میں داخل ہوں گے، آخرت کا آدھا دن ( دنیا کے ) پانچ سو سال کے برابر ہے ۔
📖📖 *سنن ابن ماجہ4122*
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain