💞 *عرش کا سایہ پانے والے خوش نصیب !*
🔹 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”سات آدمی ایسے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اپنے عرش کے نیچے سایہ دے گا جبکہ اس کے عرش کے سایہ کے سوا اور کوئی سایہ نہیں ہو گا۔ عادل حاکم، نوجوان جس نے اللہ کی عبادت میں جوانی پائی، ایسا شخص جس نے اللہ کو تنہائی میں یاد کیا اور اس کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے، وہ شخص جس کا دل مسجد میں لگا رہتا ہے، وہ آدمی جو اللہ کے لیے محبت کرتے ہیں، وہ شخص جسے کسی بلند مرتبہ اور خوبصورت عورت نے اپنی طرف بلایا اور اس نے جواب دیا کہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں اور وہ شخص جس نے اتنا پوشیدہ صدقہ کیا کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی پتہ نہ چل سکا کہ دائیں نے کتنا اور کیا صدقہ کیا ہے۔“*🔹
*📗«صحیح بخاری-6806»*
*✶••جــنت میں لے جانے والے اعـمال••✶*
*✒آنکھـوں کی بینائی چلے جانے پر صبر کرنا
*🌹🍂سیـــدنا انس بن مالکؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ جب میں اپنے کسی بندہ کو اس کے دو محبوب اعضاء (آنکھوں) کے بارے میں آزماتا ہوں (یعنی نابینا کر دیتا ہوں) اور وہ اس پر صبـــر کرتا ہے تو اس کے بدلے میں اسے جــــنت دیتا ہوں-*
*📚|[صحیح البخاري-٥٦٥٣]|*
*✶••جــنت میں لے جانے والے اعـمال••✶*
*✒مـصـــائـب پـر صـبـر کـرنـا 
*🌹🍂سیـــدنا ابوامامہؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ابن آدم! اگر تم مصیبت پڑتے ہی صبـــر کرو، اور ثواب کی نیت رکھو، تو میں جــــنت سے کم ثواب پر تمہارے لیے راضی نہیں ہوں گا-*
*📚|[سنن ابن ماجه-١٥٩٧]|*
*!! خرچ کر لیکن شمار نہ کر !!**
*حضرت اسماء رضی اللہ عنھا بیان کرتی ہیں*
🌹🌹 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ خرچ کر لیکن شمار نہ کر ورنہ اللہ تجھے بھی گن گن کر دے گا ، (مال کو) روک کر نہ رکھ ورنہ اللہ تجھ سے روک لے گا اور جتنا ہو سکے عطا کرتی رہو ۔
*مشکوٰۃ المصابیح1861*
*!! نماز عہد ہے !!*
*حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں*
🔮🔮 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ہمارے اور ان (منافقین) کے مابین نماز عہد ہے پس جس نے اسے ترک کیا تو اس نے کفر کیا ۔
📚📚 *مشکوٰۃ المصابیح574*
*✒زنــــدہ اور مــــردہ کی طرح کون ؟؟*
*💞ابوموسی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا 
*💓’’ وہ شخـص جو اپنے رب کا ذکــر کرتا ہے وہ "زنــــدہ" کی طرح ہے*
*🖤اور وہ شخص جـــو ذکـر نہیں کرتا "مــــــردہ" کی طرح ہے ۔‘‘*
*📚 #مشکاة_المصابیح :2263*
🤍 - *غموں کے مارے، غم نہ کریں!!!*
🌹 سیدنا جابر بن عبد الله رضي الله عنهما بیان کرتے ہیں کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا :
*’’يودُّ أَهلُ العافيةِ يومَ القيامةِ حينَ يعطى أَهلُ البلاءِ الثَّوابَ لو أنَّ جلودَهم كانت قُرِضَت في الدُّنيا بالمقاريضِ.‘‘*
"دنیا میں جن لوگوں کو آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، روزِ قیامت ان کو ملنے والا اَجر و ثواب دیکھ کر اہلِ عافیت تمنا کریں گے کہ کاش دنیا میں ان کی کھالیں قینچیوں سے کتری جاتیں۔"
📄 - *|[ سنن الترمذي : ٢٤٠٢، حسَّنه الألباني ]|*
*✶••جــنت میں لے جانے والے اعـمال••✶*
*✒لین دین میں فیاضـی سے کام لینا
*🌹🍂سیـــدنا عثمان بن عفان ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالی نے ایک شخص کو جــــنت میں داخل کردیا "جو خریدتے وقت، فروخت کرتے وقت، فیصلہ کرتے وقت اور تقاضا کرتے وقت نرمی (اور فیاضی) سے پیش آتا تھا-*
*📚|[صحیح جامع الصغیر-٢٤٣]|*
*جنت میں گھر کی ضمانت کن کے لئے؟؟*
*ابو امامہؓ سے روایت ہے کہ رسولﷺ نے فرمایا:
*میں اس شخص کے لئے جنت کے اطراف میں ایک گھر کی ضمانت دیتا ہوں جو جھگڑا چھوڑ دے*
*اگرچہ حــــق پر بھی ہو*
*اور اس شخص کے لئے جنت کے وسط میں گھر کی ضمانت دیتا ہوں*
*جو مزاح کے طور پر بھی جھوٹ نہ بولے*
*اور جو اپنے اخلاق کو اچھا کرلے*
*🌹اس کے لئے جنت کے اعلےٰ درجے میں گھر کی ضمانت دیتا ہوں۔*
*📚 #السلسلة_الصحیحة :302*
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہیں اللہ سے ڈرنے کی وصیت کرتا ہوں، اور سننے اور اطاعت کرنے کی وصیت کرتا ہوں خواہ وہ غلام ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ تم میں سے جو لوگ میرے بعد زندہ ہوں گے ان میں بڑا اختلاف ہو گا، پھر تم میری سنت پر عمل کرو۔ صحیح رہنمائی کرنے والے خلفاء، اسے پکڑو اور اس پر مضبوطی سے قائم رہو، نئی باتوں سے پرہیز کرو، کیونکہ ہر نئی چیز بدعت ہے اور ہر بدعت غلطی ہے، یہ تمہیں آگ کی طرف لے جاتے ہیں۔"*
*حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: سب بنی آدم خطا کار ہیں اور وہ خطا کار اچھے ہیں جو خطا کے بعد اللہ تعالیٰ سے توبہ کرتے ہیں۔*
Prophet Muhammad صلی اللہ علیہ وسلم said :
*“Every son of Adam commits sin, and the best of those who commit sin are those who repent"*
*ایمان کی سب سے افضل شاخ !!*
🍃 سیدنا أبو هريرة رضي الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :
« ایمان کی ستر (٧٠) سے کچھ اوپر یا ساٹھ (٦٠) سے کچھ اوپر شاخیں ہیں، ان میں سب سے افضل *''لا اله الا الله''* کہنا ہے. اور سب سے ادنی راستے سے تکلیف دہ چیز کا ہٹانا ہے. اور حیاء (شرم) بھی ایمان کی ایک شاخ ہے ».
*📜 |[ صحيح مسلم : ١٥٣ ]|*
*دل کی صفائی توبہ اور استغفار سے*
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا أَخْطَأَ خَطِيئَةً نُكِتَتْ فِي قَلْبِهِ نُكْتَةٌ سَوْدَاءُ، فَإِذَا هُوَ نَزَعَ وَاسْتَغْفَرَ وَتَابَ سُقِلَ قَلْبُهُ،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بندہ جب کوئی گناہ کرتا ہے تو اس کے دل میں ایک سیاہ نکتہ پڑ جاتا ہے، پھر جب وہ گناہ کو چھوڑ دیتا ہے اور استغفار اور توبہ کرتا ہے تو اس کے دل کی صفائی ہو جاتی ہے۔
*جامع الترمذی
*3334*
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
🍂 *اپنے سے کم تر کی طرف دیکھو!*
🔹 *رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم میں سے کوئی شخص اس کی طرف دیکھے جسے مال اور جمال میں فضیلت حاصل ہے تو اس کو بھی دیکھے جو اس سے کمتر ہے ، جس پر (خود) اسے فضیلت حاصل ہے ۔‘‘*🔹
*📗 «صحیح مسلم -7428»*
*✶••جــنت میں لے جانے والے اعـمال••✶*
*✒رضـائـے الٰـہی کی خـاطر مسلمان کی عیــادت کرنا
*🌹🍂سیـــدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جــس نے کسی مریض کی عیادت کی یا کسی دینی بھائی سے مـــلاقات کی تو اس کو ایک آواز دینے والا آواز دیتا ہے: تمہاری دنیاوی و اخروی زندگی مبارک ہو، تمہارا چلنا مبارک ہو، تم نے جــــنت میں ایک گھــر حـــاصل کر لیا“-*
*📚|[جامع ترمذی-٢٠٠٨]|*
📚 عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَا تَتَّخِذُوا قَبْرِی عِیدًا، وَلَا تَجْعَلُوا بُیُوتَکُمْ قُبُورًا، وَحَیْثُمَا کُنْتُمْ فَصَلُّوا عَلَیَّ فَإِنَّ صَلَاتَکُمْ تَبْلُغُنِیْ۔)°
❖ - سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہ میری قبر کو عید بناؤ اور نہ اپنے گھروں کو قبرستان بناؤ اور تم جہاں کہیں بھی ہو، مجھ پر درود پڑھا کرو، کیونکہ تمہارا درود مجھ تک پہنچ جاتا ہے ۔ ۔ ۔ !🌱💐
۔ ( مسند احمد : ۵۷٠۴)
۔ ؛•━━•••◆◉ 💠 ◉◆•••━━•؛
**فضــول مجلسوں میں بیٹھنے پر وعیــــد**
*⚜ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا*
*🔥🔥’’ جو لوگ کسی ایسی مجلس سے اٹھیں جہاں انہوں نے اللہ کا ذکر نہ کیا ہو تو وہ ایسے اٹھیں گے جیسے کسی گدھے کی بدبودار لاش سے اٹھے ہوں ۔ اور یہ (مجلس روز قیامت) ان کے لیے باعث حسرت ہوگی ۔‘‘*
🔍اسنادہ صحیح ، رواہ احمد (۲ / ۵۱۵ ح ۱۰۶۹۱) و ابوداؤد (۴۸۵۵) ۔
*📚 #مشکاة_المصابیح 2273*
*اللہ کی طرف سے جنت میں داخلے کی گارنٹی کس کے لئے؟؟**
🍃 سيدنا ابو قتادہ بن ربعی رضی الله عنہ سے مروی ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا :
« الله تعالیٰ نے فرمایا: میں نے تیری امت پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں اور اپنے اوپر یہ لازم کیا ہے کہ جو آدمی ان نمازوں کی ان کے اوقات میں محافظت کرے گا، اسے جنت میں داخل کروں گا اور جو ان کی حفاظت نہیں کرے گا اس کو (بخشنے کا) میرا کوئی معاہدہ نہیں ».
*📜 |[ سلسلة الأحاديث الصحيحة : ٤٠٣٣ ]|*
*دنیا کی زندگی کی حقیقت!*
🔹 *عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک چٹائی پر لیٹے تو آپ کے بدن مبارک پر اس کا نشان پڑ گیا، میں نے کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان، اللہ کے رسول! اگر آپ ہمیں حکم دیتے تو ہم آپ کے لیے اس پر کچھ بچھا دیتے، آپ اس تکلیف سے بچ جاتے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تو دنیا میں ایسے ہی ہوں جیسے کوئی مسافر درخت کے سائے میں آرام کرے، پھر اس کو چھوڑ کر وہاں سے چل دے ۔*🔹
*📗«سنــن ابــن ماجہ -4109»*
*جماعت کے ساتھ نماز، گھر میں پڑھنے سے پچیس درجہ ذیادہ بہتر*
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
کہ آدمی کی جماعت کے ساتھ نماز ، گھر میں یا بازار میں پڑھنے سے پچیس درجہ زیادہ بہتر ہے۔ وجہ یہ ہے کہ جب ایک شخص وضو کرتا ہے اور اس کے تمام آداب کو ملحوظ رکھ کر اچھی طرح وضو کرتا ہے پھر مسجد کا راستہ پکڑتا ہے اور سوا نماز کے اور کوئی دوسرا ارادہ اس کا نہیں ہوتا، تو ہر قدم پر اس کا ایک درجہ بڑھتا ہے اور ایک گناہ معاف کیا جاتا ہے اور جب نماز سے فارغ ہو جاتا ہے تو فرشتے اس وقت تک اس کے لیے برابر دعائیں کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اپنے مصلے پر بیٹھا رہے۔ کہتے ہیں « اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ » اے اللہ! اس پر اپنی رحمتیں نازل فرما۔ اے اللہ! اس پر رحم کر اور جب تک تم نماز کا انتظار کرتے رہو گویا تم نماز ہی میں مشغول ہو۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain