Damadam.pk
karia's posts | Damadam

karia's posts:

karia
 

♥️رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بہترین دن جس پر سورج طلوع ہوتا ہے جمعہ کا دن ہے اسی دن آدم علیہ السلام پیدا کیے گئے اور اسی دن جنت میں داخل کیے گئے اور اسی دن اس سے نکالے گئے اور اسی دن قیامت قائم ہوگی۔*
*(📚سنن ترمذی: 844)*

karia
 

*دعا میں جلد بازی*
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: يُسْتَجَابُ لِأَحَدِكُمْ مَا لَمْ يَعْجَلْ، فَيَقُولُ: قَدْ دَعَوْتُ فَلَمْ يُسْتَجَبْ لِي.
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے ہر ایک کی دعا قبول کی جاتی ہے جب تک وہ جلد بازی سے کام نہیں لیتا اور یہ کہنے نہیں لگتا کہ میں نے تو دعا مانگی لیکن میری دعا قبول ہی نہیں ہوئی۔*
*📗 سنن ابو داؤد: 1484*

karia
 

*رســول اللہ ﷺ کی 4 نصیحتیـں:*
💕سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
*جو اللہ کا واسطہ دے کر پناہ مانگے اس کو پناہ دے دو-*
*جو اللہ کے نام پر تم سے سوال کرے، اس کو دے دو-*
*جو تمہیں دعوت دے، اس کی دعوت قبول کرو-*
*اور جو تم سے کوئی نیکی کرے، اس کو اس کا بدلہ دو، اگر بدلہ دینے کے لیے تمہارے پاس کچھ نہ ہو تو اس کے لیے اتنی دعا کرو کہ تمہیں اندازہ ہو جائے کہ تم نے گویا بدلہ دے دیا ہے۔*🤲🏻
*#مسند_احمد :9610*

karia
 

*سب سے پہلے نماز کا حساب*
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ سب سے پہلے بندے سے اس کی نماز کا حساب لیا جائے گا ۔ اگر اس نے نمازوں کو مکمل کیا ہو گا ( تو درست ) ورنہ اللہ تعالیٰ ( فرشتوں سے ) فرمائے گا : دیکھو ! کیا میرے بندے کے نامۂ اعمال میں کوئی نفل ہیں؟ اگر نفل پائے گئے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا ، ان سے فرضوں کی کمی کو پورا کر دو ۔‘‘*
*📗 سنن نسائی: 468*

karia
 

**موت کی تمنا نہ کرنا**
🍃 سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم میں سے کوئی شخص تکلیف کی وجہ سے جو اسے پہنچی ہو موت کی تمنا نہ کرے اور اگر اس کے پاس اور کوئی چارہ نہیں تو یہ دعا کرے :
« اللَّهُمَّ أَحْيِنِي مَا كَانَتِ الْحَيَاةُ خَيْرًا لِي، وَتَوَفَّنِي إِذَا كَانَتِ الْوَفَاةُ خَيْرًا لِي ».
« اے اللہ! جب تک زندگی میرے لیے بہتر ہے مجھے زندہ رکھ اور جب موت میرے لیے بہتر ہو تو مجھ کو اٹھالے ».
*📜 |[ صحیح البخاري : ٥٦٧١ ]|*

karia
 

*✶••جــنت میں لے جانے والے اعـمال••✶*
*✒ایمان کے ساتھ سـورة الإخـلاص پڑھنا:*
*سيـــدنا ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرمﷺ کے ساتھ آیا، آپ نے وہاں ایک آدمی کو «قل هو الله أحد الله الصمد» پڑھتے ہوئے سنا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”واجب ہو گئی“۔ میں نے کہا: کیا چــیز واجب ہو گئی؟ آپ نے فرمایا: ”جــــنت (واجب ہو گئی)“-*
*📚|[جامع الترمذي-٢٨٩٧]|*

karia
 

⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
🌼 *جس کے ساتھ اللہ ہو!*
🔹 *ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب ہم غار ثور میں چھپے تھے تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ اگر مشرکین کے کسی آدمی نے اپنے قدموں پر نظر ڈالی تو وہ ضرور ہم کو دیکھ لے گا۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اے ابوبکر! ان دو کا کوئی کیا بگاڑ سکتا ہے جن کے ساتھ تیسرا اللہ تعالیٰ ہے۔“*🔹
*📗«صحیح بخاری-3653»*

karia
 

🏴 - *|[ حضرت عمر فاروق ؓ کی الہامی دعا ]|*
💞 أمير المؤمنين سيدنا أبو حفص عمر بن الخطاب رضي الله عنه یہ دعا کیا کرتے تھے :
*’’اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي شَهَادَةً فِي سَبِيلِكَ، وَاجْعَلْ مَوْتِي فِي بَلَدِ رَسُولِكَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.‘‘*
"اے میرے الله ! مجھے اپنے راستے میں شہادت عطا کر اور میری موت اپنے رسول صلی الله علیه وسلم کے شہر میں مقدر کر دے۔"
📓 - *|[ صحيح البخاري : ١٨٩٠ ]|*

karia
 

🌸 *حسن سلوک کی وصیت*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ تم کو اپنی ماؤں کے ساتھ حسن سلوک (اچھے برتاؤ) کی وصیت کرتا ہے یہ جملہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار فرمایا بیشک اللہ تعالیٰ تم کو اپنے باپوں کے ساتھ حسن سلوک کی وصیت کرتا ہے، پھر جو تمہارے زیادہ قریب ہوں، پھر ان کے بعد جو قریب ہوں ان کے ساتھ حسن سلوک کی وصیت کرتا ہے۔*🔹
*📗«سنــن ابــن ماجہ -3661»*

karia
 

💌 *انمول ذکر!*
🔹 *نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی مسلمان یا کوئی آدمی یا کوئی بندہ (یہ راوی کا شک ہے کہ کون سا کلمہ ارشاد فرمایا) صبح و شام یہ کہتا ہے: « رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا » ہم اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے،اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے سے راضی و خوش ہیں) تو اللہ تعالیٰ پر اس کا یہ حق بن گیا کہ وہ قیامت کے دن اسے خوش کرے ۔*🔹
*📗«سنــن ابــن ماجہ -3870»*

karia
 

*✶••جــنت میں لے جانے والے اعـمال••✶*
*✒مسـاجـد کـی طـرف بار بار جـانا:*
*🌹🍂سيـــدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص مسجــد میں صبـح شام بار بار حاضــری دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ جــنت میں اس کی مہمانی کا سامان کرے گا۔ وہ صبـح شام جب بھی مسجـــد میں جائے-*
*📚|[صحيح البخاري-٦٦٢]|*

Islamic Quotes image
k  : اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ - 
karia
 


*تنگ دست پر آسانی!*
رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا
جو کسی تنگ دست پر آسانی کرے گا تو اللّٰہ تعالیٰ اس کے لیے دنیا اور آخرت میں آسانی فرمائے گا
*📗 *سنــن ابــن ماجہ-2417**

karia
 

*✶••جــنت میں لے جانے والے اعـمال••✶*
*✒اچھی گفـتگو کرنا اور کھانا کھـلانا:*
*🌹🍂سيـــدنا ہانی بن یزید رضي الله عنه سے مروی ہے کہ جب وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس حـاضر ہوئے تو عــرض کیا اے اللہ کے رســول ﷺ کونسی چـیز جـــنت واجب کرتی ہے؟آپﷺ نے فرمایا : "اچھی گفتگو کیا کرو اور کھانا کھلایا کرو"-*
*📚|[صحیح الجامع الصغیر-٤٠٤٩]|*

karia
 

"Hadees "
                رسول الله ﷺ  نے فرمایا:
*(دین) سکھاؤ، آسانی کرو، تنگی نہ کرو۔ خوشخبری دو، نفرت نہ دلاؤ، اور جب تم میں سے کسی شخص کو غصہ آئے تو چپ ہو جائے۔*
السلسلہ صحیحہ 2473

karia
 

*✶••جــنت میں لے جانے والے اعـمال••✶*
✒کـثرت سـے نـفـلی روزے رکھـنا:
*🌹🍂سیــدنا ابو امامہ ؓ سے مروی ہے کہ انہوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ مجھے کسی ایسے عمل کا حکم دیجیئے جس کے ذریعے میں جــنت میں داخل ہوجاؤں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :کثــرت سے نفــلی روزے رکھا کرو بلاشبـہ اس کی مثـــل کوئی عــمل نہیں-*
*📚 |[صحیح الجامع الصغیر-٤٠٤٤]|*

karia
 

**دم کرتے وقت کی دعا !!**
سیدہ عائشہ‬ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ یہ دعا پڑھ کر مریض کو دم کرتے تھے:
*«بِسْمِ اللَّهِ، تُرْبَةُ أَرْضِنَا، بِرِيقَةِ بَعْضِنَا، يُشْفَى سَقِيمُنَا، بِإِذْنِ رَبِّنَا»*
”اللہ کے نام سے ہماری زمین کی مٹی، ہم میں سے کسی کے لعاب دہن سے مل کر (ہمارے رب کے حکم سے) ہمارے مریض کی شفا یابی کا ذریعہ ہوگی۔“
*صحیح بخاری # 5745*

karia
 

🪵 - *دنیا آزمائش اور فتنوں کا گھر ...*
♦️أمير المؤمنين سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضي الله عنهما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :
*”لَمْ يبقَ منَ الدُّنيا إلَّا بلاءٌ وفتنةٌ“*
”اس دنیا میں سوائے آزمائش اور فتنے کے کچھ باقی نہیں رہا !“
📜 *(سنن ابن ماجه : ٤٠٣٥، صححه الألباني)*
♦️یعنی یہ دنیا اس قدر فتنوں اور آزمائشوں سے بھر چکی ہے کہ لگتا ہے آسائش اور خیر کا وجود ختم ہو گیا ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے کسی چیز کی انتہا ہونے کو ہو تو اس کا عمدہ حصہ ختم اور ردی حصہ پیچھے بچ چکا ہوتا ہے ...
📜 *(موقع الدرر السنية)*

karia
 

**بے جا اصراف منع ہے**
🔹 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اللہ تعالیٰ نے تم پر ماں (اور باپ) کی نافرمانی، لڑکیوں کو زندہ دفن کرنا، (واجب حقوق کی) ادائیگی نہ کرنا اور (دوسروں کا مال ناجائز طریقہ پر) دبا لینا حرام قرار دیا ہے۔ نیز فضول گفتگو کثرت سے سوال اور مال ضائع کرنے کو ناپسند کیا ہے۔*🔹
*📗«صحیح بخاری-2408»*

karia
 

*✶••جــنت میں لے جانے والے اعـمال•✶*
*✒مسلمان بھائی کی عزت کا دفاع کرنا:*
*🌹🍂سیــدنا ابودرداء ؓ سے مروی ہے کــہ نبی اکرم ﷺ نے فــــرمایا: جــو شخص اپنے بھائی کی ( اس کی غیر موجودگی میں ) عــــزت کا دفـاع کرے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے چہرے کو جـہنم سے بچــائے گا-*
*📚|[جامع ترمذي-١٩٣١]|*